RSS Feed

9 June, 2015 17:31

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-JUNE-2015

مشرقی پاکستان کی علحیدگی میں بھارتی کردار پر مودی کا بیان کوئی انکشاف نہیں ہے بلکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ خالد مقبول صدیقی

مشرقی پاکستان میں بھارت نے ننگی جارحیت کی تھی جس کا پوری دنیا کو پتہ ہے۔ خالد مقبول صدیقی

مودی کی اسی شدت پسندی کی وجہ سے بھارت کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

مودی اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے مشرقی پاکستان کی علحیدگی میں حصہ لیا۔ شیریں مزاری

مودی کی عجیب منتق ہے کہتے ہیں ہم نے ایک ملک کے دو ٹکڑے بھی کئیے لیکن پھر بھی بھارت کو سکیورٹی کونسل کی سیٹ نہیں دی گئی۔ شیریں مزاری

جب سے مودی کی حکومت آئی ہے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ ہو رہی ہے۔ شیریں مزاری

حیرت کی بات ہے کہ اتنے دنوں سے مودی پاکستان کے خلاف بیانات دے رہا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ شیریں مزاری

حکومت نے اپنی خارجہ وزارت کسی اور کے حوالے کر دی ہوئی ہے ہماری فوج کی طرف سے بھارت کو جواب دیا جا رہا ہے۔ شیریں مزاری

مشرقی پاکستان کی علحیدگی کے حوالے سے مودی کا بیان بہت شرمناک ہے۔ شیخ وقاص اکرم

مسلم لیگ ن حکومت میں آئی تو پاکستان نے ہمسایوں سے اچھے تعلقات رکھنے کا مثبت قدم اٹھایا۔ وقص اکرم

ملک میں اس وقت ایک کل وقتی وزیر خارجہ ہونا چاہئیے۔ وقاص اکرم

فوج بھی حکومت کا حصہ ہے اس سے علحیدہ نہیں ہے اور اس نے بھارت کو جواب دیا ہے۔ وقاص اکرم

ملٹری ریاست کا حصہ ہے حکومت کا نہیں ہے پالیسی سٹیٹمنٹ حکومت کی طرف سے آنی چاہئیے۔ شیریں مزاری

اچھی بات ہے کہ آرمی چیف ہر بات کا جواب دے رہے ہیں لیکن لیڈ جمہوری حکومت کو لینی چاہئیے۔ خالد مقبول صدیقی

ابھی الیکشن ہوا نہیں تھا کہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پاورز ماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ منتقل ہو چکی تھیں۔ شیریں مزاری

شیر افگن نے کہا ہے کہ رات بارہ بجے سے پہلے کوئی رزلٹ نہیں آیا تھا لیکن نواز شریف نے ساڑھے گیارہ بجے اپنی فتح کی تقریر کر دی۔ شیریں مزاری

دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے زیادہ تر حلقوں کے فارم پندرہ موجود نہیں ہیں۔ شیریں مزاری

خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں نارمل سے پندرہ فیصد زیادہ ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھپوائے گئے۔ شیریں مزاری

پاکستان میں قانون ہونا چاہئیے کہ جب تک لوکل باڈی الیکشن نہ ہوں عام انتخابات نہیں ہونے چاہئییں۔ خالد مقبول صدیقی

جیوڈیشل کمشن میں پی ٹی آئی نے نجم سیٹھی کے پینتیس پنکچرز کا زکر تک نہیں کیا۔ وقاص ا کرم

جیوڈیشل کمشن نے کہا کہ آر اوز کو بلاؤ تو پی ٹی آئی نے کہا کہ کل بلا لیں۔ وقاص اکرم

اگر تھیلوں میں سے بھی فارم پندرہ نہیں نکلے تو پھر بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ خالد مقبول صدیقی

کے پی کے میں امین گنڈا پور کے علاوہ ایک ایم پی اے کے والد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ شیریں مزاری

پنجاب پولیس لوگوں کی حفاظت کرنے کی بجائے لوگوں کو گولیاں مار کر مار رہی ہے۔ شیریں مزاری

پنجاب میں پولیس جو کچھ کر رہی ہے یہ تو جنگل کا قانون ہے۔ خالد مقبول صدیقی

الیکشن کمشن نے صرف یہ ہی نہیں بتانا کہ فارم پندرہ موجود نہیں ہیں بلکہ یہ بھی بتانا ہے کہ کیوں موجود نہیں ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

الیکشن کمشن بار بار فارم پندرہ پیش کرنے کا کہتا ہے لیکن پیش نہیں کر رہا۔ شیریں مزاری

فارم پندرہ نہ ملیں تو الزام تراشی کی بجائے زمہ داروں کا تعین کرنا ہو گا۔ شیریں مزاری

فارم پندرہ نہ ملے تو دو ہزر تیرہ کے الیکشن متنازع ہو جایں گے۔ خالد مقبول صدیقی

اگر جیوڈیشل کمشن نے کہہ دیا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں سوچ سمجھ کر دھاندلی کی گئی تھی تو پھر حکومت گھر چلی جائے گی۔ وقاص ا کرم

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: