RSS Feed

15 June, 2015 17:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-JUNE-2015

ایم کیو ایم والے کبھی تو فوج کی تعریفیں کرتے ہیں سر پر بٹھاتے ہیں پورا ملک ان کے حوالے کرنے کی باتیں کرتے ہیں اور کبھی اختلافات ہو جاتے ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جب ایم کیو ایم کا کوئی بندہ پکڑا جاتا ہے یا معاملات الجھ جاتے ہیں تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ روحیل اصغر

کراچی میں لینڈ مافیا کے متعلق خبر کوئی نئی بات نہیں ہے۔ سعید غنی

ہم اپنے حصے کی سزا بھگتیں گے لیکن لینڈ مافیا مشرف اور اداروں نے بنایا تھا انہیں بھی سزا ملنی چاہئیے۔ سیعد غنی

جب آئی جی پولیس وزیراعلی کے پاس آ کر کہے کہ فلاں فلاں شخص جرائم میں ملوث ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس وقت وہ بے بس ہے۔ شیخ روحیل اصغر

اگر ہمیں اس ملک سے پیار ہے تو اس وقت ہم سب کو محتاط ہونا پڑے گا۔ روحیل اصغر

اس وقت ہمیں اپنے سب سے بڑے دشمن کے خلاف اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ طاہر القادری

جے آئی ٹی قاتلوں پر مشتمل تھی اسے ہم نے پہلے دن سے ہی نہیں مانا تھا۔ طاہرالقادری

ہم نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی پنجاب کی بجائے کسی دوسرے صوبے سے بنائی جائے۔ طاہر القادری

توقیر شاہ جو کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایک نامزد ملزم ہے اسے سفیر لگا دیا گیا ہے۔ طاہرالقادری

جو پولیس والے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں انہیں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ طاہر القادری

میں جون میں پاکستان آ رہا ہوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پوری قانونی جنگ لڑوں گا۔ طاہر القادری

طاہرالقادری نے جن کو قاتل کہا ہے ان کے ساتھ ان کا برسہا برس تعلق رہا ہے۔ روحیل اصغر

طاہر القادری مزہبی سکالر ہیں انہیں بہتر زبان استعمال کرنی چاہئیے تھی۔ روحیل اصغر

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت نے زیادتی کی تھی اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ سعید غنی

جس طرح طاہرالقادری چاہتے ہیں اس طرح تفتیش ہونی چاہئیے مرنے والوں کو انصاف ملنا چاہئیے۔ سعید غنی

وحیدہ شاہ نے ایک تھپڑ مارا تو الیکشن سے فارغ کر دی گئی پنجاب پولیس نے چودہ بندے مار دئیے لیکن وزیراعلی کو کچھ نہیں ہوا۔ سعید غنی

جیوڈؑیشل کمشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں چالیس فیصد حلقوں کے فارم پندرہ موجود نہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی

جیوڈیشل کمشن نے پنجاب کے بارہ حلقوں کے بائیس آر اوز کو طلب کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

آرمی ایکٹ کا قانون پارلیمنٹ میں موجود ہے آج اس کی توسیع کا آخری دن تھا۔ خواجہ محمد آصف

ایم کیو یم پچھلے پچیس سالوں سے امام مسجد نہیں رہی ہر حکومت میں شامل رہی ہے۔ خواجہ محمد آصف

ایم کیو ایم پچھلے پچیس سالوں میں دو بار تو مسلم لیگ ن کی حکومت کا بھی حصہ رہی ہے۔ خواجہ محمد آصف

ایم کیو ایم والے صبح ایک بیان دیتے ہیں اور دوپہر کو اس سے پھر جاتے ہیں۔ خواجہ محمد آصف

سانحہ صفورا اور لینڈ مافیا کے لوگ کراچی میں قانون پر عملداری کی وجہ سے پکڑے گئے ہیں۔ خواجہ محمد آصف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: