RSS Feed

16 June, 2015 17:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

16-JUNE-2015

آصف زرداری نے مائنڈ سیٹ کے خلاف خطاب کیا ہے جس کو کرپشن یا کوئی خرابی نْظر آتی ہے تو پیپلز پارٹی میں نظر آتی ہے۔ ندیم افضل چن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عدلیہ، میڈیا، نیب جو بھی احتساب کرتا ہے تو پیپلز پارٹی کا کرتا ہے۔ ندیم افضل چن

بہت سے سیاست دان جو سن پچاسی میں سیاست میں آئے اور جن کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے ان کے پاس ریڑھی بھی نہیں تھی آج وہ ارب پتی ہیں ان کا کوئی زکر نہیں آتا۔ ندیم افضل چن

سندھ پیپلز پارٹی میں اگر کوئی کرپٹ ہے تو اس کے خلا ف کاروائی ہونی چاہئیے۔ ندیم افضل چن

اگر انصاف نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی پر ظلم کی ایک لمبی داستان ہے۔ ندیم افضل چن

سندھ میں جو لوگ امن کو خراب کرتے ہیں ان خلاف بلا امتیاز آپریشن ہونا چاہئیے۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم کے وسیم دہلوی کو اس کے دو بھائیوں سمیت اس کے گھر سے اٹھایا گیا اور ٹارچر کر کے مار دیا گیا۔ حیدر عباس رضوی

وسیم دہلوی کو مارنے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی اور کوشش کی گئی کہ ایکسٹرا جیوڈیشل مرڈر کو چھپا دیا جائے۔ حیدر عباس رضوی

کراچی میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور یہ کافی دنوں سے نظر بھی آ رہا تھا۔ اطہر عباس

کراچی آپریشن میں اگر وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی ول شامل نہیں ہو گی تو یہ دقت کا شکار ہو جائے گا۔ اطہر عباس

سیاسی اور انتظامی ادارے اگر اپنا کام نہیں کریں گے جگہ دیں گے تو فوج اور سکیورٹی ادارے آگے بڑھیں گے اور ان کی جگہ سمبھالتے جایں گے۔ اطہر عباس

فوج بنیادی اور اصولی طور پر فیصلہ کر چکی ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ اطہر عباس

فوج اپنی مرضی سے جگہ نہیں لے رہی اگر ادارے وہ نہیں کریں گے جو اس وقت پیچیدہ صورت حال میں کرنے کی ضررت ہے تو پھر فوج جگہ لیتی جائے گی۔ اطہر عباس

ملک میں ایمر جنسی کی صورت حال ہے اور سندھ میں گورنر راج لگانا آئین کا حصہ ہے۔ اطہر عباس

سیاسی نا اہلی اور بد انتظامی اب دہشت گردی کے ساتھ جڑ چکے ہیں یہ ختم ہونی چاہئیے۔ اطہر عباس

جو اپنی زمہ داری پوری نہیں کرے گا اس کو ہٹایا جائے گاا دھکیلا جائے گا۔ اطہر عباس

دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا جمہوری قوتوں کو فائدہ ہے اور پیپلز پارٹی اس میں یقینی طور پر شامل ہے۔ ندیم افضل چن

سندھ میں خراب گورننس کے مسائل موجود ہیں۔ حیدر عباس رضوی

پاکستان کو دہشت گردوں اور انتہا پسندی کے مائنڈ سیٹ سے خطرہ ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے مائنڈ سیٹ پر کام کرنا باقی ہے۔ حیدر عباس رضوی

سندھ میں گورنر راج ایک مصنوعی عمل ہو گا یہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہو گا۔ حیدر عباس رضوی

خواجہ آصف کابینہ کے رکن ہیں اور انہوں نے مہاجروں کے خلاف تحقیر آمیز زبان استعمال کی ہے۔ حیدر عباس رضوی

خواجہ آصف اور چودری نثار میں مقابلہ ہو رہا ہے کہ کون شاہ کا زیادہ وفادار ہے۔ ندیم افضل چن

نواز شریف کو موجودہ صورت حال میں فوج کا ساتھ دینا چاہئیے لیکن میرے خیال میں وہ ایسا نہیں کر رہے۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی بڑے دنوں سے نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہی تھی لیکن وہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔ ندیم افضل چن

میاں صاحب ابھی بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں وہ سیاسی قوتوں اور فوج کو ایک ٹیبل پر بٹھا سکتے ہیں۔ ندیم افضل چن

خواجہ آصف وزیر دفاع ہیں ان کا بیان کہ اصلی مہاجر کون ہے اور نقلی کون نہیں بنتا۔ حیدر عباس رضوی

خواجہ آصف کو سب کو اکٹھا رکھنا چاہئیے وہ قوم سے معافی مانگیں اور نواز شریف ان کے بیان کا نوٹس لیں۔ حیدر عباس رضوی

ہم چاہییں گے کہ کسی قسم کی محاز آرائی نہ ہو اس طرح چیزیں فوکس میں نہیں رہتیں۔ حیدر عباس رضوی

میں صرف یہ کہوں گا کہ عدل ہونا چاہئیے۔ ندیم افضل چن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: