RSS Feed

17 June, 2015 17:30

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-JUNE-2015

نواز شریف نے فوج کی حمایت میں اس لئیے بیان دیا ہے کیونکہ فوج بھی حکومت کا حصہ ہے۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

زردای صاحب سابق صدر ہیں میں حیران ہوں ان کو فوج کے خلاف بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ عبدالقادر بلوچ

رینجرز نے بنیادی طور پر اپنی رپورٹ میں کرپشن کا زکر کیا ہے جو آپریشن کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ عبدالقادر بلوچ

رینجرز صوبائی حکومت کے نیچے کام کر رہی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

زرداری کو پتہ تھا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ ایک دن ان کے دروازے پر آ کر کھڑا ہو گا۔ اسد عمر

آصف علی زرداری کے لئیے پہلی لائین آف ڈیفنس ایم کیو ایم تھی انہیں پتہ تھا کہ اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہے۔ اسد عمر

ایم کیو ایم کے لوگوں پر جب سنگین الزامات لگے تو پیپلز پارٹی نے فوراْ اسے حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی تھی۔ اسد عمر

زرداری صاحب کو پتہ ہے کہ اگر انہوں نے ادھر لائن نہیں کھینچی تو پھر اگلی باری خود ان کی اپنی ہو سکتی ہے۔ اسد عمر

میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا وجہ تھی کہ ایک ٹھنڈے مزاج کا بندہ پھٹ پڑا۔ پلوشہ خان

زرداری صاحب کے بیان کو پھیلا کر پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ہم فوج کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ پلوشہ خان

اے پی سی میں ملٹری کورٹس پر اتفاق رائے نہیں پیدا ہو رہا تھا تو زرداری صاحب نے اتفاق رائے پیدا کروایا تھا۔ پلوشہ خان

چوہدری نثار نے ملٹری کورٹس پر اتفاق رائے پیدا کروانے پر زرداری صاحب کی تعریف میں خط بھی لکھا تھا۔ پلوشہ خان

رینجرز نے دو سو تیس ارب روپے کی کرپشن کا عدد دیا تو صوبائی حکومت کا حق ہے کہ پوچھے کہ انہوں نے یہ عدد کہاں سے حاصل کیا۔ پلوشہ خان

جن لوگوں پر الزامات تھے ان کے خلاف قانون کے طابق کاروائی کی جا سکتی تھی۔ پلوشہ خان

اگر کسی نے اپنی حد کراس کی تھی تو پیپلز پارٹی اس کی شکایت کرتی۔ عبدالقادر بلوچ

آصف زرداری نے اپنے بیان میں حکومت پر حملہ کیا ہے اس لئیے وزیراعظم نے زرداری سے اپنی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

فوج حکومت کا حصہ ہے اس سے علحیدہ نہیں ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ہمارے کارکنوں نے نواز زرداری ملاقات منسوخ ہونے پر خوشی سے بھنگڑے ڈالے ہیں۔ پلوشہ خان

کراچی میں بڑا پیسہ اور سیاسی لڑائیاں زمینوں پر قنضے ہی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اسد عمر

آصف زرداری نے صدر کی حیثیت سے حلف لیا تھا لیکن کہہ رہے ہیں کہ اگر فوج انہیں تنگ کرے گو تو وہ جرنیلوں کی باتیں بتایں گے۔ اسد عمر

یہ ایسا ہی کہ جیسے چوہدری نثار اور اعتزاز احسن نے ایک دوسرے پر پارلیمنٹ میں الزامات لگائے اور کہا کہ اگر تنگ کیا گیا تو بہت کچھ بتا دیں گے ورنہ نہیں۔ اسد عمر

یہ بات باکل درست ہے سرکاری اداروں پر چھاپہ رینجرز کا اختیار نہیں لیکن ان اداروں کے خلاف وفاقی حکومت نے کاروائی کیوں نہیں کی۔ اسد عمر

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قبضہ اس وقت ہوا جب زرداری نے پانچ لاکھ ایکڑ سرکاری زمین بحریہ ٹاؤن کو دے دی۔ زوالفقار مرزا

اس کے علاوہ کلفٹن کی ساڑھے تین سو ایکڑ سب سے مہنگی زمین آصف زرداری کو دے دی گئی۔ زوالفقار مرزا

یہ مرزا صاحب کے الزامات ہی ہیں کہ جن کی وجہ سے زرداری صاحب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

آصف زرداری نے عبدالقادر بلوچ کے کزن کی زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا تھا پوچھیں ان سے۔ زوالفقار مرزا

زوالفقار مرزا کی یہ بات درست ہے کہ زرداری نے میرے کزن کی زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ عبدالقادر بلوچ

رینجرز پاکستان کا ایک منظم ادارہ ہے اس نے پاکستان کے سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین پر بڑے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اسد عمر

زرداری نے پانچ لاکھ پرائیویٹ زمین کو سرکاری کہہ کر ملیر اتھارٹی کے زریعے بحریہ ٹاؤن کو دے دی تھی میرے پاس دستاویزات موجود ہیں۔ زوالفقار مرزا

اللہ کی شان ہے کہ آج خواجہ آصف فوج کے حق میں بیانات دے رہے ہیں۔ پلوشہ خان

جو کچھ ہو رہا ہے یہ مسلم لیگ ن کروا رہی ہے اچھا ہوا نواز زرداری ملاقات نہیں ہوئی اب یہ کبھی ہو گی بھی نہیں۔ پلوشہ خان

زرداری صاحب کا بیان اتنا غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے یہ بیان ہی نہیں دیا۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: