RSS Feed

23 June, 2015 05:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

22-JUNE-2015

کراچی میں گرمی سے ہونی والی ہلاکتوں پر افسوس ہے پانی کا مسئلہ ہمارا نہیں ہے لیکن چھ سو میگا واٹ بجلی راہم کر رہے ہیں۔ ندیم ملک لائیو کے واحد مہمان خواجہ آصف کی گفتگو

حیدر آباد کے کچھ علاقعے ہائی لاس ایریاز ہیں وہاں لوگ بل نہیں دیتے انہیں بجلی نہیں ملے گی۔

لوگ بجلی چوری کرتے ہیں ہمارے ورکرز وہاں جاتے ہیں تو لوگ ان کو مارتے ہیں کو شہید کر دیا گیا۔

تمام علاقع جہاں لوگ بجلی نہ ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں وہ ہیں جہاں لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔

ہم نے انڈسٹری کو شام سات سے صبح چار بجے تک بجلی سپلائی بند کر دی ہے اور وہ بجلی گھروں کو دے رہے ہیں۔

صرف مردان سرکل میں لوگوں نے اٹھارہ ہزار کنڈے ڈالے ہوئے ہیں۔

رمضان کے پہلے ایک دو دن کی لوڈ شیڈنگ پر معافی مانگتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

آج کل ہم نے مزہب کے نام پر اور بہت سے کاروبار شروع کئیے ہوئے ہیں۔

میڈیا پر مزہبی پروگرام افتاری سے پہلے شروع ہوتے ہیں اور صبح تک جاری رہتے ہیں مزہب کو ہم نے کمرشلائز کر دیا ہے۔

وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ان پر ہاتھ ڈالا جائے۔

میں سندھ حکومت اور پولیس کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے تین دن میں سانحہ صفورا کے ملزموں کو پکڑ لیا۔

ہم نے آپریشن ضرب عضب کو فالو اپ نہ دیا تو ہم شہیدوں کے خون سے غداری کریں گے۔

میں رینجرز کی لینڈ مافیا اور پانی سے پیسہ بنانے کی رپورٹ کی تصدیق کرتا ہوں۔

کراچی میں سیاسی جماعتوں کی طرح طالبان کے بھی اپنے علاقعے ہیں۔

پتہ نہیں کہ آصف زرداری نے جو بیان دیا ہے اس وقت ان کے دماغ میں کیا تھا انہوں نے فائر فائٹنگ کی پوری کوشش کی۔

آصف زرداری کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کے اثر کو زائل کیا جائے۔

نواز شریف اگر آصف زرداری کی میٹنگ میں چلے جاتے تو جو ماحول بنتا وہ مناسب نہیں ہوتا۔

پچھلی بار جب برطانوی حکومت نے الطاف حسین کو گرفتار کیا تو کراچی میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا تھا۔

برطانہ کا اپنا قانون ہے وہ الطاف حسین کو معاف کر دیں یا سزا دیں ہمیں قبول ہو گا۔

میں نے اپنے بیان میں مہاجروں کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی تھی۔

میں نے یہ کہا تھا کہ لدھیانہ، امرتسر اور کشمیر سے آنے والے مہاجر آج خود کو صرف پاکستانی کہتے ہیں۔

میرے لئیے تمام زبانیں بولنے والے مہاجر قابل احترام ہیں میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہ کہ جس پر معافی مانگوں۔

طالبان کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والے ان کی مدد کرنے والوں کی طرح برابر کے زمہ دار ہیں۔

ہم نے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنا ہے اور اس کے درمیان کوئی مصلحت نہیں آئے گی۔

نواز شریف کے نقطہ نظر کہ برصغیر کا امن بات چیت کے زریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے کو دنیا نے سراہا ہے۔

امریکہ نے نواز شریف کی شائستہ زبان پر بھارت کو فون کیا کہ ان کی زبان دیکھیں اور اپنی دیکھیں۔

ہمارا بھارت کے ساتھ بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے میڈیا کو اس کا بار بار زکر کرتے رہنا چاہئیے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: