RSS Feed

23 June, 2015 16:04

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

23-JUNE-2015

ہمارا خیال تھا کہ پیپلز پارٹی کا تعلق گراس روٹ لیول سے ہے لیکن سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے ایسا نہیں ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بلاول ہاؤس کی طرف دیکھتا ہے کہ وہاں سے کوئی حکم آئے گا تو وہ کام کرے گا۔ اطہر عباس

پیپلز پارٹی کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کی گورننس کی وجہ سے سپیس پیدا ہوتی جا رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔ اطہر عباس

پیپلز پارٹی جو کہ ایک قومی جماعت تھی صرف سندھ کے دیہی علاقعوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ اطہر عباس

کراچی میں پہلے کبھی اتنی شدت سے گرمی نہیں پڑی جتنی اس دفعہ پڑ رہی ہے۔ سید غنی

یہ بات کسی کے علم میں نہیں تھی کہ گرمی کی شدت سے کراچی میں سات سو لوگ مر جایں گے۔ سعید غنی

اگر پہلے دن علم نہیں تھا تو آج تیسرا دن ہے لوگوں کو گرمی کی شدت سے بچنے کے لئیے کچھ ہدایات ہی دی جا سکتی تھیں۔ اسد عمر

وفاقی حکومت پورے ملک کی زمہ دار ہوتی ہے یہ درست بات نہیں ہے کہ صوبوں کو اختیارات دے دئیے ہیں اب معاملات وہ خود دیکھیں۔ اطہر عباس

ڈاکٹر عمران فروق کے قتل میں ملوث لوگوں کی گرفتاری اب ظاہر کی گئی ہے لیکن یہ لوگ پہلے سے ایجنسیوں کے پاس ہوں گے۔ اطہر عباس

کچھ قانونی دشواریوں کی وجہ سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث دو لوگوں کی گرفتاری کو اب ظاہر کیا گیا ہے۔ اطہر عباس

الطاف حسین کے بعد ایم کیو ایم پہلے کی طرح نہیں چل سکے گی کچھ کمزور ہو جائے گی۔ اطہر عباس

ایم کیو ایم کے دو رخ ہیں ایک سیاسی جبکہ دوسرا جرائم کا ہے۔ اسد عمر

ایم کیو ایم کی کراچی میں سپورٹ ہے لیکن اتنی نہیں جتنی الیکشن کے نتائج سے دکھائی دیتی ہے۔ اسد عمر

بعض لوگ ایم کیو ایم کا صرف دہشت گردی کا رخ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا سیاسی رخ بھی ایک حقیقت ہے۔ سعید غنی

یہ بات ہمارے، کراچی اور ملک کے لئیے بہتر ہے کہ ایم کیو ایم میں تقسیم نہ ہو اور کراچی کا امن بر قرار رہے۔ سعید غنی

آصف زرداری کی تقریر کے چند الفاظ کو اٹھایا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے فوج کے بارے میں بہت سی اچھی باتیں بھی کی تھیں۔ سعید غنی

آٓصف زرداری نے جو کچھ کہا اس کا جواب فوج نے نہیں دیا لیکن ہر طرف سے اس کا جواب آیا۔ اطہر عباس

رینجر فوج کا ایک زیل ادارہ ہے اور فوج سے ہدایات لیتا ہے۔ اطہر عباس

جرائم پیشہ افراد اور ان کے پیچھے جو لوگ ہیں ان پر ہاتھ ڈالا گیا ہے تو اب چیخیں نکل رہی ہیں۔ اطہر عباس

جب تک بڑے لوگ جو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی ک متعلق یہ کہنا کہ وہ دہشت گردوں کی مدد کرتی ہے سے بڑا مزاق کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ سعید غنی

کراچی میں سیاسی لوگوں کا جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ہے۔ اطہر عباس

اگر کچھ لوگوں پر جو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو پیپلز پارٹی کو اس پر اعتراض کیوں ہے۔ اطہر عباس

فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہے اگر کسی کی دم پر پاؤں آتا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اطہر عباس

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: