RSS Feed

24 June, 2015 17:50

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-JUNE-201

لنن میں محمد انور، زوالفقار حیدر اور وقاص جیسے لوگ ہیں جو ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھارت جانے میں مدد کرتے ہیں۔ راؤ انوار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بھارت ٹریننگ کے لئیے لے جایا جاتا ہے اور بعد میں بارڈر کراس کروا کے پاکستان واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ راؤ انوار

ایم کیو ایم کا کارکن جاوید لنگڑا کا بھائی انیس سو بانوے کے آپریشن کے دوران بھاگ کر بھارت چلا گیا تھا۔ راؤ انوار

جاوید لنگڑا کا بھائی اب بی جے پی کا کارکن ہے بھارتی شہریت لے چکا ہے۔ راؤ انوار

میری معلومات کے مطابق اس وقت کراچی میں ایم کیو ایم کے ساٹھ سے ستر بھارت سے ٹرینڈ لوگ موجود ہیں۔ راؤ انوار

ایم کیو ایم نے کراچی میں دو سو کے قریب پولیس والوں کو قتل کیا اور میں بھی ان کی ہٹ لسٹ پر ہوں۔ راؤ انوار

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بی بی سی کے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزمات کی نوعیت بہت سنجیدہ ہے۔ عابد شیر علی

ایم کیو ایم چاہے تو بی بی سی کے خلاف انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں جا سکتی ہے۔ عابد شیر علی

بھارتی وزیراعظم خود پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اقرار کر چکے ہیں۔ عابد شیر علی

بی بی سی کی رپورٹ ایم کیو ایم کے لئیے ایک بہت بڑا بحران ہے۔ عارف علوی

بی بی سی کی رپورٹ میں ہماری حکومت کا کردار بہت کم ہے انہوں نے خود رپورٹ تیار کی ہے۔ عارف علوی

ایک محفل میں امریکی کونسلر جنرل نے جہاں عمران اسماعیل بھی موجود تھے ہمیں خود بتایا کہ ایم کیو ایم نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ عارف علوی

امریکی کونسلر جنرل نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف وہ ان کے سپورٹر ہیں اور امریکی کونسلیٹ کی حفاظت کے لئیے دس ہزار مسلح لوگ بھیج سکتے ہیں۔ عارف علوی

امریکی کونسلر جنرل نے ایم کیو کے دو لوگوں کے نام جنہوں نے ان سے رابطہ کیا تھا فاروق ستار اور نسرین جلیل بتائے تھے۔ عارف علوی

امریکی کونسلر جنرل نے بتایا کہ انہوں نے ایم کیو ایم والوں سے پوچھا کہ وہ بدلے میں کیا چاہتے ہیں تو کہا گیا کہ اسلحے کے لئیے پیسہ چاہتے ہیں۔ عارف علوی

امریکی کونسلر جنرل کہتے ہیں کہ میں نے ایم کیو ایم والوں کی بات سننے کے بعد انہیں باہر نکال دیا۔ عارف علوی

لندن میں یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک کمپنی ہے الطاف حسین اس کے ڈائریکٹر تھے اور دو ہزار چودہ میں استعفی دیا۔ عارف علوی

بعد میں محمد انور بھی یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی میں ملازم ہو گئے تھے۔ عارف علوی

اکتیس مئی دو ہزار تیرہ تک یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی کے اکاؤنٹ میں سات لاکھ چھ ہزار نو سو پندرہ پونڈ موجود تھے۔ عارف علوی

ایم کی ایم پر بار بار الزامات لگائے جاتے ہیں ہم ایک محب وطن جماعت ہیں۔ انبسات ملک

بی بی سی کی ایم کیو ایم پر رپورٹ بنانے والا شخص اس کا ملازم نہیں ہے ایک فری لانسر ہے اور اس کی رپورٹ کے تمام زرائع پاکستانی ہیں۔ انبسات ملک

ایم کیو ایم کی میٹنگ ہو رہی ہے بی بی سی کی رپورٹ پر اوراس پر قانونی طور پرکیا کیا جا سکتا ہے غور کیا جا رہا ہے۔ انبسات ملک

ایم کیو ایم کو خود کو کرمنلز سے فاصلہ پر رکھنا چاہئیے ۔ عابد شیر علی

ایم کیو ایم نے صولت مرزا کی پھانسی کو موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔ عابد شیر علی

ایم کیو ایم کو چاہنے والے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہے لہزا احتیاط کے ساتھ تحقیقات ہونی چاہییں۔ عارف علوی

ایم کیو ایم میں بہت اچھے اچھے لوگ موجود ہیں محب وطن ہیں لیکن یہ خود کو کرمنلز سے دور رکھیں۔ عابد شیر علی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: