RSS Feed

25 June, 2015 16:05

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-JUNE-201

بی بی سی کی رپورٹ ایم کیو ایم کے لئیے ایک اہم موڑ ہے کہ وہ اب کس طرح اپنے آپ کو پیش کرتی ہے۔ خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اایم کیو ایم کو مجرموں کا دفاع نہیں کرنا چاہئیے اسی میں ان کی نجات ہے۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کوئی انکشاف نہیں ہے پہلے سے کافی معلومات مل رہی تھیں۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اس کے گرد سازشوں کا جال بچھایا جا رہا ہے یہ سازشیں نہیں ہیں حقیقتیں سامنے آ رہی ہیں۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم کے لیڈروں کے خلاف الزامات ثابت ہو جایں تو پھر برطانیہ سے انہیں مانگا جانا چاہئیے کیونکہ یہ ایک غداری کا کیس ہو گا۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم اب صرف اسی صورت میں بچ سکتی ہے کہ نئی لیڈر شپ کو سامنے لائے جو جرائم سے پاک ہو۔خواجہ آصف

ایم کیو ایم نے بھارت سے مدد مانگی ہے اب اس کے حمایتیوں کو چاہئیے کہ وہ اس جماعت سے لا تعلقی اختیار کر لیں۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم نے اگر بھارت سے پیسہ لیا ہے تو پھر بھارت نے اسے اپنا ایجنڈا بھی دیا ہو گا۔ عمران اسماعیل

دیکھا جانا چاہئیے کہ کہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری بھارتی ایجنڈا تو نہیں ہے۔ عمران اسماعیل

جب بھی کوئی نیا کیس سامنے آتا ہے تو میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے لیکن بعد میں نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا۔ شیخ روحیل اصغر

نتیجہ نہ نکلنے کی وجہ سے سیاسی جماعت کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا ہے کہ یہ اس کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ شیخ روحیل اصغر

بی بی سی ایسا ادارہ نہیں ہے جو بغیر ثبوت کے کوئی رپورٹ دکھا دے۔ شیخ روحیل اصغر

بی بی سی نے کہا ہے کہ اس کے پاس وڈیوز موجود ہیں کہ جن میں ایم کیو ایم کے لیڈرز بھارت س پیسہ لینے کا اقرار کر رہے ہیں۔عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کا وضاحتی بیان آ چکا ہے کہ ہم بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ وسیم اختر

اگر ایم کیو ایم نے پیسے لینے ہوتے تو اپنی ایجنسیوں سے لے لیتے را سے کیوں لینے تھے۔ وسیم اختر

بی بی سی کی رپورٹ کے تمام زرائع پاکستانی ہیں یہ ہمارا میڈیا ٹرائیل ہے۔ وسیم اختر

ہمارے قانونی ماہرین بی بی سی کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ہم ان کے مشورے کے مطابق قانونی کاروائی کریں۔وسیم اختر

وقاص شاہ کے قتل کا ملزم آصف علی بارہ مئی سے گھر سے غائب تھا اس کی گرفتاری آج ظاہر کی گئی ہے۔ وسیم اختر

اگر آصف علی نے وقاص شاہ کو مارا تھا تو رینجرز موقع پر موجود تھی اسے اس وقت کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ وسیم اختر

بی بی سی نے ایم کیو ایم پر اتنا بڑا الزام لگایا ہے اور وسیم اختر کہہ رہے ہیں کہ وہ ابھی قانونی کاروائی کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے پاس پیسہ بنانے کا یہ بہترین موقع ہے بی بی سی کو برطانیہ کی عدالت میں غلط ثابت کر دے اور پیسہ بنا لے۔ عمران اسماعیل

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: