RSS Feed

3 July, 2015 05:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-JULY-201

مجھے پینتیس پنکچر والی بات انٹر نیٹ پر ریسرچ کرنے کے دوران معلو ہوئی تھی۔ ڈاکٹر اعجاز حسین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

این ایس اے الیکشن کے دوران تمام گفتگو ریکارڈ کر رہا تھا۔ ڈاکٹر اعجاز حسین

امریکی سکیورٹی ایجنسی نے نجم سیٹھی اور میاں صاحب کی گفتگو ریکارڈ کی تھی اور بعد میں برطانیہ سے رابطہ کیا تھا۔ ڈاکٹر اعجاز حسین

پی ٹی آئی نے کسی سے ایک بات سنی اور پھر اس کو خوب اچھالا۔محمد زبیر

ہمارے لوگوں کے فون ٹیپ کئیے جاتے ہیں اور ہمارے پاس اسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ نوید قمر

پینتیس پنکچر والی بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا لیکن عمران خان اس سنی سنائی بات کو مسلسل بولتے رہے۔ نوید قمر

پویا صاحب کے گھر ایک میٹنگ کے دوران پویا صاحب اور ڈاکٹر اعجاز حسین نے پینتیس پنکچر والی بات کی تفصیلات بتائی تھیں۔ بریگیڈئیر سمسن

ہمارے خیال میں دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں بہت دھاندلی ہوئی ہے اس لئیے ہم نے اس بات کا یقین کر لیا۔ بریگیڈئیر سمسن

الیکشن میں دھاندلی والی بات درست ہے اس کے کئی پہلو جیوڈیشل کمشن میں سامنے آ چکے ہیں۔نوید قمر

حفیظ پیرزادہ نے جیوڈیشل کمشن کے سامنے پینتیس پنکچر والی بات کا زکر تک نہیں کیا۔ محمد زبیر

الیکشن میں دھاندلی کے متعلق بہت سی کہانیاں تھیں پینتیس پنکچر والی بات بھی ان میں سے ایک تھی۔ عارف علوی

میرے پاس پینتیس پنکچر والی بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں لیکن نعیم الحق کہتے ہیں کہ ان کے پاس ہیں۔ عارف علوی

میں اپنی پینتیس پنکچر والی کہانی پر قائم ہوں۔ ڈاکٹر اعجاز حسین

عمران خان کے دھرنے کے دوران نواز شریف نے امریکہ سے مدد مانگی انہوں نے سعودی عرب سے رابطہ کرنے کو کہا۔ ڈاکٹر اعجاز حسین

وزیراعظم ہاؤس کے باہر تیس ہزار کا مجمع چڑھ دوڑنے کے لئیے تیار بیٹھا تھا۔ ڈاکٹر اعجاز حسین

ڈاکٹر شاہد مسعود نے میرے پروگرام میں کہا تھا کہ انہوں نے پینتیس پنکچر والی ٹیپ سنی ہے اور ایسی اور بھی بہت سی ٹیپ موجود ہیں۔ شہزاد اقبال

عارف علوی صاحب نے میرے پروگرم میں کہا تھا کہ عمران خان نے پینتیس پنکچر والی ٹیپ سنی ہے اس میں آواز نجم سیٹھی اور نواز شریف کی لگتی ہے۔ شہزاد اقبال

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: