RSS Feed

14 July, 2015 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-JULY-201

بھارت ہمیشہ پاکستان کے پیچھے پڑا رہتا ہے ابھی مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت نے توڑا ہے۔ رحمان ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر ممبئی حملوں کا الزام لگایا۔ رحمان ملک

ممبئی حملوں میں پاکستان سے نان اسٹیٹ ا یکٹرز اور خود بھارت ملوث ہے۔ رحمان ملک

میرا چیلنج ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی خود بھارت نے کی تھی۔ رحمان ملک

را نے دو لڑکوں کو پاکستان بھیجا تھا اور ان کو مریدکے میں رکھا گیا تھا۔ رحمان ملک

دونوں لڑکوں کے ممبئی حملوں سے تین دن پہلے بھارت نے دہلی کے قریب گرفتار کر لیا تھا۔ رحمان ملک

دونوں لڑکوں کے پاس سے ہوٹل کا نقشہ ملا تھا اور اس پر سرخ نشان لگا تھا پھر بھارت نے اس کے تحفظ کے لئیے کیوں کچھ نہیں کیا۔ رحمان ملک

ڈیوڈ ہیڈلے نامی شخص امریکہ اور بھارت دونوں کا ایجنٹ تھا اور ممبئی حملوں میں مدد گار تھا۔ رحمان ملک

لکھوی کا نام صرف ایک اکاؤنٹ کھلوانے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے اکاؤنٹ کھلوانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا۔ رحمان ملک

اجمل قصاب کی کشتی کو بھی خود را نے بھارت پہنچنے میں مدد کی۔ رحمان ملک

ممبئی حملے در حقیقت پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے ایک سازش تھے۔ رحمان ملک

پاکستان نے دو مرتبہ جیوڈیشل کمشن بھارت بھیجا لیکن اسے ممبئی حملوں کے گواہوں سے نہیں ملنے دیا گیا ۔ رحمان ملک

محمد انور کی طبیعت اب ٹھیک نہیں رہتی اس لئیے انہیں ایم کیو ایم سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ندیم نصرت

محمد انور کو ایم کیو ایم سے فارغ کرنے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے۔ ندیم نصرت

ایپیکس کمیٹی کا روٹین کا ایک اجلاس ہوا ہے اور اس میں کراچی آپریشن کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن

بلاول بھٹو نے ڈ ی جی رینجرز سے ملاقات میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔ شرجیل میمن

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ جس نے دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ شرجیل میمن

گورنر سند ایم کیو ایم کے عہدیدار تھے لیکن اب ان کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ندیم نصرت

گورنر سندھ ایم کیوا یم کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لئیے ان کو ایم کیو ایم سے فارغ کر دیا گیا۔ ندیم نصرت

گورنر سندھ کی شخصیت بہت متوازن ہے وہ کسی کی حمایت نہیں کرتے۔ شرجیل میمن

الطاف حسین نے فوج کے خلاف جو الفاظ استعمال کئیے انہیں لوگوں نے پسند نہیں کیا۔ معین حیدر

کراچی میں آپریشن دہشت گردی اور کرپشن دونوں کے خلاف چل رہا ہے اور اسے چلتا رہنا چاہئیے۔معین حیدر

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اگر عدالت میں پیش کر کے ان کے خلاف ثبوت دے دئیے جاٰیں تو ہم ان کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ندیم نصرت

ڈاکٹر فاروق ستار نے کئی بار ڈی جی رینجرز کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ندیم نصرت

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کھل کر سانحہ صفورا کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا۔ ندیم نصرت

سانحہ صفورا کا الزام ایم کیو ایم پر نہیں لگایا گیا یہ سندھ پولیس کا کارنامہ ہے کہ اس نے تین کے بعد مجرموں کو پکڑ لیا۔ شرجیل میمن

نائن زیرو سے گرفتار لوگوں میں بیگناہوں کے ساتھ ساتھ بہت سے جرائم پیشہ لوگ بھی پکڑے گئے۔ شرجیل میمن

ولی بابر کیس کے مجرم بھی نائن زیرو سے پکڑے گئے وہ وہاں کیا کر رہے تھے۔ شرجیل میمن

کراچی کا مسئلہ دہشت گردی کے علاوہ گورننس کا بھی ہے۔ ندیم نصرت

کراچی آپریشن میں صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں پانچ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا زکر تھا۔ ندیم نصرت

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: