RSS Feed

23 July, 2015 17:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

23-JULY-201

میرا ضمیر اور دماغ بڑے کلئیر تھے کہ ہم نے کوئی دھاندلی نہیں کی۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جیوڈیشل کمشن کا فیصلہ جمہوریت اور عوام کی فتح ہے۔ اسحق ڈار

انتخابی اصلاحات کا اسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اب ہم اس کو آگے لے کر چلیں گے۔ اسحق ڈار

ہم ووٹنگ کے بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس مشین کا جو عملی مظاہرہ کیا گیا وہ تباہ کن تھا۔اسحق ڈار

اگر اتفاق رائے ہوا تو ہم ووٹنگ کا بائیو میٹرک سسٹم بھی شروع کر دیں گے۔ اسحق ڈار

عمران خان کانوں کے کچے ہیں انہیں کوئی جو بھی کہے وہ یقین کر لیتے ہیں۔محمد زبیر

جنرل پاشا پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیچھے تھے لیکن جنرل ظہیر نہیں تھے۔ محمد زبیر

زرداری اور یوسف رضا گیلانی دونوں پر کرپشن کے الزامات تھے لیکن ایکی صدر بنا اور دوسرا وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوا۔ شوکت یوسف زئی

جیوڈیشل کمشن کی رپورٹ ابھی باقاعدہ طور پر جاری بھی نہیں ہوئی تھی کہ مسلم لیگ ن نے اس کی تفصیلات بتا دیں۔ شوکت یوسف زئی

اگر پی ٹی آئی کو اپنے مطالبے پر بنائے گئے جیوڈیشل کمشن کے فیصلے پر اعتماد نہیں ہے تو پھر جا کر دیوار سے ٹکر مارے۔ سعید غنی

الیکشن میں دھاندی ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی کی غلطی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں جیوڈیشل کمشن کے فیصلے کا بہانہ آ گیا ہے کہ الیکشن ٹھیک تھے۔ سعید غنی

وہ لوگ جن کو جیل میں ہونا چاہئیے تھا وہ این آر او کی وجہ سے اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شوکت یوسفزئی

میاں رشید نے ایک ٹی وی پروگرام میں مجھے کہا تھا کہ پی ٹیٰ آئی دھرنا دے گی افراتفری پھیلے گی اور پھر فوج درمیان میں آئے گی۔ سعید غنی

جیوڈیشل کمشن نے اپنے فیصلے کی کاپی مسلم لیگ کو دی ہم فریق تھے ہمیں کیوں نہیں دی۔ شوکت یوسف زئی

جیوڈیشل کمشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کو اپنی جماعت کی سربراہی سے استعفی دے دینا چاہئیے۔ سعد رفیق

عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کے الزامات لگائے انہیں معزرت کرنی چاہئیے۔ سعد رفیق

جنرل پاشا نے مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی لیکن اس وقت میں سیاست میں نہیں تھا۔ محمد زبیر

میری عمران خان سے پہلی مرتبہ دو ہزار سات آٹھ میں زمان پارک میں ملاقات ہوئی تھی لیکن یہ یاد نہیں کہ کیوں ملا تھا۔ محمد زبیر

پی ٹی آئی کو بند کمرے میں بیٹھ کر انہوں نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر غور کرنا چاہئیے۔سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: