RSS Feed

28 July, 2015 17:16

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-JULY-201

ہم ملکی مسائل پر قومی اتحاد رائے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق چلیں گے۔ زعیم قادری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے نکالنا یہ مسلم لیگ ن کی پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ زعیم قادری

ہم نے دھرنا ختم ہونے کے بعد کوشش کی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آ جائے وہ آگئے تو خواجہ آصف نے جو رویہ اختیار کیا اسے اچھا نہیں سمجھا گیا۔ نوید قمر

پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آ چکی ہے اب اس سٹیج پر کسی طرح بھی یہ بات نہیں بنتی کہ وہ گھر جایں۔ نوید قمر

الیکشن کمشن کے کچھ لوگ الیکشن کے دوران کچھ زیادہ ہی رول ادا کر رہے تھے جبکہ کچھ بالکل نہیں کر رہے تھے۔ نوید قمر

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمشن کا احتساب ہو لیکن آئین میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔ نوید قمر

پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ کوئی تو آواز اٹھی۔ جمشید دستی

پنجاب میں کچھ ارکان اسمبلی کا منتخب ہونا بہت متنازع تھا کوئی مہزب ملک ہوتا تو ان کو گرفتار کر لیا جاتا۔ جمشید دستی

الیکشن میں گڑ بڑ ہوئی ہے اس کا کوئی نہ کوئی زمہ دار ہے اسے سزا ملنی چاہئیے۔ جمشید دستی

عمران خان نے برائی کے خلاف آواز اٹھائی پاکستان میں جو شخص برائی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے گندی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جمشید دستی

مولانا فضل الرحمان کی سیاست ہمیشہ مک مکا کی رہی ہے وہ اپنا کوئی ناجائز مطالبہ منوایں گے۔ جمشید دستی

ایم کیو ایم بھی کرائسز میں ہے وہ بھی کوئی بارگیننگ چاہتی ہے۔ جمشید دستی

ہمیں اسمبلی سے نکال دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا یہ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے۔ مشتاق غنی

ہم نے تحفظات کے باوجود جیوڈیشل کمشن کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔ مشتاق غنی

پی ٹی آئی نے جیوڈیشل کمشن کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔ زعیم قادری

دھرنے کے پیچھے کون لوگ تھے اس بات کی تحقیقات کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ زعیم قادری

ملک کی منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کرنا غداری کی زمرے میں آتا ہے۔ نوید قمر

وزیر دفاع اگر جرنیلوں پر حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہیں تو پھر اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ نوید قمر

ہر معاملے پر جیوڈیشل کمشن نہیں بننا چاہئیے وزیر دفاع جرنیلوں کے کردار کی خود تحقیقات کیوں نہیں کرتے۔نوید قمر

اگر جرنیلوں کے خلاف کیس کھلے گا تو پھر اصغر خان کیس بھی کھلے گا اور پھر نوے فیصد پارلیمنٹ اپنے گھروں کو جائے گی۔ جمشید دستی

حکومت میں اتنی جرات ہی نہیں ہے کہ وہ جرنیلوں کے خلاف تحقیقات کرے وہ ایسے ہی نعرے بازی کر رہی ہے۔ جمشید دستی

اگر جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں پی ٹی آئی اس کی حمایت کرے گی۔ مشتاق غنی

وزیراعظم نے کل جیوڈیشل کمشن کے فیصلے پر غور کرنے کے لئیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے۔ زعیم قادری

ملک میں ہر سال سیلاب آنے کے زمہ دار ارباب اقتدار ہیں۔ جمشید دستی

سپریم کورٹ نے دو ہزار دس کے سیلاب کے بعد ایک رپورٹ تیار کی تھی کہ اس میں مسلم لیگ ن کے لوگوں کی کوتاہی ہے لیکن وزیراعلی نے اس پر کچھ نہیں کیا۔ جمشید دستی

بندوں کی مرمت کے کروڑوں روپے مسلم لیگ ن کے لوگ کھا چکے ہیں۔ جمشید دستی

جن راستوں سے پانی نکلنا ہوتا ہے ان پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ نوید قمر

چترال میں تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا ہے ایک تو بارشیں بہت ہوئی ہیں نیز ایک گلیشئیر کا پانی بھی شامل ہو گیا ہے۔ مشتاق غنی

چترال کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ مشتاق غنی

پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب میں پھنسے ہوئے دو لاکھ لوگوں کو بچایا ہے اور اشیا۶ ضروریات پہنچائی ہیں۔ زعیم قادری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: