RSS Feed

29 July, 2015 17:29

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

29-JULY-201

نوز شریف نے جب بھی چھٹی کرنی ہے خود ہی کرنی ہے۔ شیخ رشید آج کے واحد مہمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے جنگ اخبار میں پڑھا ہے کہ جنرل رضوان نے نواز شریف کو پستول کا تحفہ دیا ہے ایک گولی کا پستول وہ ہمیشہ اپنے پاؤں پر مارتے ہیں۔

جتنے پارلیمبنٹیرین ہیں یہ دھرنے کے دوران نواز شریف کے ساتھ تھے لیکن سپریم کورٹ میں سب کے سب نواز شریف کے خلاف تھے۔

حکومت میں پینتیس الیکشن کروانے کی جرات نہیں ہے ملک کے درو دیوار ہل جایں گے۔

میں کبھی بھی نہ مزاکرات کے حق میں تھا اور نہ جیوڈیشل کمشن کے حق میں تھا۔

جیوڈیشل کمشن میں دھاندلی کا کیس آدھا تیتر آدھا بٹیر کے طور پر لڑا گیا ہے۔

نواز شریف دور اندیشس نکلا ہے فوج کے آگے لیٹ گیا ہے۔

نواز شریف میری آنکھوں کے سامنے لیڈر بنا ہے اور اس میں میرا بہت ہاتھ ہے۔

نواز شریف کی بد نصیبی ہے کہ عابد شیر علی اور سعد رفیق جیسے لوگ اس کے وزیر ہیں۔

میں نے آج بھی عمران خان کو کہا ہے کہ کے پی کے کی زمینیں غریبوں میں بانٹ دیں۔

میں اس ڈیفنس منسٹر کو دس ہزار روپے دوں گا اسے کہیں کہ جی ایچ کیو کے اندر جا کر دکھائیں۔

زرداری ایک دفعہ فوج کے خلاف بول کر ملک سے بھاگ گیا ہے۔

میں ابھی چین سے واپس آ رہا ہوں انہیں پاکستان کی بہت فکر ہے۔

عمران خان کو اب سو میٹر کی ریس نہیں بھاگنی بلکہ پول والٹ کا جمپ لگانا پڑے گا۔

ابھی پہلا راؤنڈ ختم ہوا ہے اور یہ راؤنڈ نواز شریف جیت گیا ہے۔

مسئلہ لمبا ہو جانے کہ وجہ سے ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔

میں جیل جانا چاہتا ہوں تا کہ کتاب لکھ سکوں۔

عوام ہار گئے ہیں اور انصاف جیت گیا ہے۔

ملا عمر کی موت کی خبر بہت بڑی ہے پہلی بار فوج نے بھارت کو باہر نکال کر طالبان سے مزاکرات شروع کروا دئیے ہیں۔

امریکہ بھی گھبرا رہا تھا ہماری فوج کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے طالبان سے مزاکرات شروع کروا دئیے۔

مجھے امریکی سفیر نے فون کیا اور کہا کہ آپ دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک کے پیرو مرشد ہیں۔

ملک اسحق کی موت کی خبر بہت بڑی ہے لیکن میڈیا نے اسے زیادہ کوریج نہیں دی۔

فوج اگر اپنا احتساب کر سکتی ہے تو پھر سیاست دانوں کو بھی مجبور کر سکتی ہے۔

جنرل راحیل زبردست کام کر رہے ہیں لیکن اگر نواز شریف نے فوج کو دبانے کی کوشش کی تو پھر خود بھی نہیں رہیں گے۔

فوج جمہوری حکومت کو پورا وقت دے گی لیکن اگر اسے چھیڑا گیا تو پھر حرکت میں آئے گی۔

ضیا۶الحق نے افغانستان میں جو کچھ کیا تھا وہ اس وقت کی ضرورت تھی۔

کوئی بندہ سوائے چند ایک کے ایجنسیوں کی مدد کے بغیر بڑا صحافی نہیں بن سکتا۔

نواز شریف نے تحریک استقلال کی طرف سے الیکشن لڑا تھا ان کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں۔

شریف خاندان کاروباری ہے انہوں نے پھر جنرل جیلانی کے زریعے پیسہ لگیا بھی اور بنایا بھی۔

آج شریف خاندان کا مکمل قبضہ ہو چکا ہے جسے عوام کو ہی ختم کروانا پڑے گا۔

حرم پاک میں لوگ میری تصویریں لے رہے تھے کہ پولیس والے مجھے پکڑنے کے لئیے آ گئے۔

تحریک انصاف اس وقت برے حالات میں سے گزر رہی ہے لیکن عمران خان میں اس سے باہر آنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایاز صادق کا کیس لگا ہوا ہے اس کے بعد عمران خان دوبارہ کھڑا ہو سکتا ہے اور اس کے لئیے صورت حال ٹھیک ہو سکتی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: