RSS Feed

5 August, 2015 06:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-AUGUST-2015

الطاف حسین فوج کے خلاف بیانات دے رہے ہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے اور میری پارٹی کے لئیے الطاف حسین کا اقوام متحدہ، نیٹو اور بھارت کو دعوت دینا بہت تکلیف دہ بات ہے۔ عارف علوی

الطاف حسین پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہیں اور ایم کیو ایم والے ہر دفعہ کہتے ہیں کہ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم نے خود کو الطاف حسین کے بیانات سے علحیدہ نہیں کیا بلکہ اس کو جسٹیفائی کیا ہے۔ عارف علوی

اردو بولنے والوں نے ایم کیو ایم کو اس لئیے ووٹ نہیں دیا تھا کہ وہ نیٹو سے مدد مانگے۔ عارف علوی

اردو بولنے والوں، سندھیوں اور بلوچوں کے مسائل ہیں لیکن ان کے لئیے اس انتہا تک جانے سے گریز کرنا چاہئیے۔ عارف علوی

میں ایم کیو ایم کے پچھلے ستائیس سالوں سے جانتا ہوں جب تک یہ جماعت نہیں بنی تھی کراچی میں امن تھا۔ سلیم ضیا۶

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نوجوانوں سے کہا تھا کہ اپنے ٹی وی اور وی سی آر بیچ کر کلاشنکوف خرید لو۔ سلیم ضیا۶

الطاف حسین نے جو زبان استعمال کی ہے وہ کوئی غدار ہی استعمال کر سکتا ہے۔ سلیم ضیا۶

الطاف حسین نے بیرون ملک بیٹھ کرجو بات کہی ہے وہ ایم کیو ایم کا کوئی نمائندہ پاکستان میں کہہ کر دکھائے یہ نہیں کہہ سکیں گے۔ سلیم ضیا۶

چوہدری نثار نے جو الطاف حسین کے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے ٹیک اوور کرنے کو کہا ہے یہ سچ نہیں ہے۔ وسیم اختر

خواجہ آصف جب سیاست میں آئے تھے تو لنگی پہن کر پھرتے تھے آج وہ بی ایم ڈبلیو میں پھرتے ہیں یہ ملک کے لوٹے ہوئے پیسے سے لی گئی ہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم پر ظلم ہو رہا ہے اور کوئی شنوائی نہیں ہو رہی تو نیٹو کو نگرانی کے لئیے دعوت دینا کوئی برائی نہیں ہے۔وسیم اختر

نوکریوں میں کوٹہ سسٹم صرف کراچی کے لوگوں کے لئیے ہے۔ وسیم اختر

کوئی لیڈر غصے میں کہہ سکتا ہے کہ نیٹو آئے۔ وسیم اختر

نواز شریف ک بیٹے نے بھارت کو خط لکھا تھا کہ ان کی مدد کی جائے، وسیم اختر

وسیم اختر کا الطاف حسین کے بیان کی حمایت کرنا بہت خطر ناک بات ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم نے مشرف دور میں نوکریاں دینے میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا۔ عارف علوی

جب بھی ایم کیو ایم پر دباؤ آتا ہے تو یہ کوٹہ سسٹم کی بات کرتے ہیں کہ اردو بولنے والوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ عارف علوی

الطاف حسین ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔ فواد چوہدری

الطاف حسین نے بھارت میں کہا تھا کہ پاکستان کا بننا صدی کا سب سے بڑا گناہ تھا۔ فواد چوہدری

الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف بیانات کا اس کے ووٹر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری

الطاف حسین پر الزامات کا معاملہ ایم آئی سکس ، فائیو اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہے۔ فواد چوہدری

الطاف حسین کو اس بات کا بالکل احساس نہیں ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ سلیم ضیا۶

ایم کیو ایم والے ستائیس سالوں سے حکومت میں ہیں لیکن یہ کراچی والوں کو پانی دے سکے اور نہ امن۔ سلیم ضیا۶

میں الطاف حسین کے بیان کو اوون کرتا ہوں کسی کوئی غلط سمجھتا ہے تو عدالت چلا جائے۔ وسیم اختر

جنرل رضوان نے مجھے بتایا تھا کہ کراچی میں شیعہ سنی علما۶ کا قتل غیر ملکی سازش ہے۔ عارف علوی

جنرل رضوان نے بتایا تھا کہ ایک سیاسی جماعت جس کو باہر سے پیسے ملتے ہیں کراچی میں قتل و غارت کی زمہ دار ہے۔عارف علوی

الطاف حسین کے بیان پر ایک کمشن بننا چاہئیے۔ عارف علوی

الطاف حسین کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ عارف علوی

پی ٹی آئی کے دھرنے پر بھی ایک کمشن بننا چاہئیے اس کے پیچھے آئی ایس آئی کے دو افسروں کا نام آتا ہے۔ وسیم اختر

پی ٹی وی کی بلڈنگ پر حملہ کرنا بھی غداری تھا۔ وسیم اختر

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں اور بھارت سے مدد مانگنے والوں دونوں کو سزا ملنی چاہئیے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: