RSS Feed

20 August, 2015 17:41

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-AUGUST-2015

وزیراعظم اور فوج کا ایک پیج پر ہونا بہت اچھی بات ہے ایم کیو ایم کے علاوہ سارے پاکستانی چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کامیاب ہو۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی کے لوگوں سے جو معلومات مل رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپریشن سے حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔ شیریں مزاری

آج امریکہ کی طرف سے ایک غلط بیان آیا ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب سے مطمئین نہیں ہیں اور کولیشن سپورٹ فنڈ روک رہے ہیں۔ شیریں مزاری

امریکہ کون ہوتا ہے آپریشن ضرب عضب سے مطمئین یا غیر مطمئین ہونے والا پاکستان کی طرف سے ایک سخت رد عمل سامنے آنا چاہئیے۔ شیریں مزاری

اس وقت جو آپریشن چل رہا ہے یہ ہمارے ملک کو جو سنگین خطرہ ہے اسے روکنے کا ایک خاص موقع ہے۔ شعیب سڈل

اس آپریشن کو ہماری فوج رینجرز اور آئی ایس آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ شعیب سڈل

سب سے زیادہ دہشت گردوں کو ملنے والی مالی امداد کو روکنے کی ضرورت ہے۔ شعیب سڈل

کراچی ہو یا پنجاب دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے سب لوگوں کو ایک چھت کے نیچے بٹھایا جانا چاہئیے۔ شعیب سڈل

ہم کو دہشت گردوں کو روزانہ کی بنیاد پر سزایں دینے کی ضرورت ہے۔ شعیب سڈل

ہم سسٹم کو روک کر بیٹھے ہیں اس پر مختلف قسم کی کوشش چاہئیے۔ شعیب سڈل

بہت سارے دہشت گردوں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں اور بہت سوں کے مقدمات شروع نہیں کئیے جا رہے۔ امجد شعیب

عدالت نے ملٹری کورٹس پر جیوڈیشل ریویو کی شرط لگا دی ہے جس سے ملٹری کورٹس میں رکاوٹ آ جائے گی۔ امجد شعیب

ایم کیو ایم نے بڑے شاطرانہ طریقے سے ملٹری کورٹس سے جان چھڑائی اور کہا کہ صرف مزہبی انتہا پسندی کے کیس ملٹری کورٹس میں جایں گے۔ امجد شعیب

حکومت نے نیکٹا کو متحرک نہیں کیا اس کے تحت سب کچھ سنٹرلائز ہو جانا تھا۔ شیریں مزاری

دہشت گردوں کو فوراْ سزایں ملنی چاہئییں ورنہ جیلیں ٹوٹ بھی سکتی ہیں اور لوگ بھاگ بھی سکتے ہیں۔ امجد شعیب

پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے میں مجرمانہ غفلت کی۔ امجد شعیب

پنجاب حکومت کو پتہ ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث لوگ سدرن پنجاب میں رہتے ہیں۔امجد شعیب

فاٹا میں آپریشن ہو رہا ہے اور لوگ وہاں سے بھاگ کر شہروں میں آ رہے ہیں انہیں گھیرنے کا کوئی بندبست نہیں کیا جا رہا۔ شیریں مزاری

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت آپریشن شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ شیریں مزاری

دہشت گردوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہئیے اس سے بہت سے مسائل کم ہو جاتے ہیں۔ شعیب سڈل

رینجرز چھبیس سالوں سے کراچی میں ہیں اگر ایک دو سال اور رہ لیں گے تو کوئی فرق نہیں پرے گا۔ شعیب سڈل

عدالتوں سے کیسے انصاف ہو سکتا ہے ججوں اور گواہوں کا مار دیا جاتا ہے۔ امجد شعیب

آج تک کرمنل جیوڈیشل سسٹم کو ریویو کرنے کے لئیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ امجد شعیب

رشید گوڈیل پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ عمر خطاب

جس گن سے گولیاں چلائی گئیں اس پر سائلنسر لگا ہوا تھا۔ عمر خطاب

رشید گوڈیل اور ان کے ڈرائیور کو ایک ہی ہتھیار سے گولیاں ماری گئیں۔ عمر خطاب

رشید گوڈیل پر حملے کی وڈیو چند لمحوں کی ہے اس س ے کچھ واضع نہیں ہوتا۔ عمر خطاب

کراچی آپریشن اب بند نہیں ہو سکتا اس کا بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ شیریں مزاری

کراچی میں آپریشن کی آڑ میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنانا چاہئیے۔ شیریں مزاری

رشید گوڈیل نے کہا تھا کہ وہ ستمبر نہیں دیکھ سکیں گے یہ ایک اشارہ ہے کہ انہیں کس نے نشانہ بنایا۔ شعیب سڈل

کراچی میں امن اس وقت آئے گا جب سارے سٹیک ہولڈرز آپریشن کی حمایت کریں گے۔ شیریں مزاری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: