RSS Feed

24 August, 2015 17:11

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-AUGUST-2015

عمران خان نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کو کہنا چاہئیے تھا کہ وہ سارے حلقے کھولنے کے لئیے تیار ہے۔ چوہدری سرور کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں حیران تھا کہ حکومت چار حلقے کیوں نہیں کھول رہی لیکن الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد اس کی وجہ سمجھ میں آ گئی ہے۔ چوہدری سرور

امیدوار نے دھاندلی کی یا الیکشن کمشن نے بے ضابطگیاں کی تھیں لیکن الیکشن پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ سرور چوہدری

حکومت کو چاہئیے تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئیے خود ہی کمشن بنا دیتی تا کہ آئندہ ایسا نہ ہو چوہدری سرور

مجھے پورا یقین ہے کہ لودھراں کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا۔ چوہدری سرور

کیا الیکشن کمشن کو نہیں پتہ کہ پری پول رگنگ ہو رہی ہے ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دئیے جا رہے ہیں۔ چوہدری سرور

حکومت بلدیاتی الیکشن مرحلہ وار کروانے جا رہی ہے تا کہ حکومت ایک ایک دو دو ضلعوں پر بھر پور توجہ دے کر الیکشن جیتنے کے لئیے ہر ہربہ استعمال کر سکے۔ چوہدری سرور

جیوڈیشل کمشن نے الیکشن کمشن پر جن تحفظات کا زکر کیا ہے اس کے بعد حکومت کو اس کو نکال باہر کرنا چاہئیے تھا۔ چوہدری سرور

الیکشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف عمل کا صرف ایک فورم ہے اور وہ الیکشن ٹربیونل ہے۔محمد زبیر

الیکشن ٹبیونل نے انتالیس فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف بھی دئیے ہیں۔ محمد زبیر

انصاف کیسے کرنا ہے اس بات کا فیسلہ جج کو کرنا ہوتا ہے اسے کوئی بتا نہیں سکتا۔ محمد زبیر

پی ٹی آئی نے جو ایم او یو سائن کیا تھا اس میں نادرا کے چیرمین کے نام پر اتفاق کیا تھا۔ محمد زبیر

صرف پی ٹی آئی نہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمشن سے مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ فواد چوہدری

دنیا میں اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہیں الیکش کمشن کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ فواد چوہدری

الیکشن کمشن کو ہٹانے کا قانونی طریقہ بہت لمبا ہے۔ فواد چوہدری

تیسری دنیا میں کسی کے مطالبے پر دھاندلی کی تحقیقات نہیں کی جاتیں۔ محمد زبیر

پاکستان میں ایک متحرک اپوزیشن کی ضرورت ہے حکومت زرا سی مستحکم ہو جائے تو اس کی گردن میں سریا آ جاتا ہے۔ فواد چوہدرری

ایم کیو ایم نے آج وزیراعظم کے سامنے اپنی شکایات پیش کر دی ہیں۔مصطفی عزیز آبادی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کی بات کی ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

الطاف حسین بھی کہہ چکے ہیں کہ شکایات کا ازالہ کر دیا جائے تو استعفے کوئی پتھر پر لکیر نہیں ہیں۔ مصطفی عزیز آبادی

شکایات دور کر دی جایں تو ایم کیو ایم استعفے واپس لے لے گی۔ مصطفی عزیز آبادی

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں استعفے دینے کی نئی روایت قائم کر دی گئی ہے۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم واپس آ جائے تو خوش آمدید بھی کہیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی کریں گے۔ محمد زبیر

کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں ہے کہ وہ کہے کہ صرف وہی قربانی کی کھالیں اکٹھی کرے گی۔ فواد چوہدری

قربانی کی کھالوں کا پیسہ دہشت گردی کے لئیے استعمال ہوتا ہے۔ فواد چوہدری

عمران خان کو اپنی پریس کانفرنس میں جنرل پاشا والی بات کا زکر نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ محمد زبیر

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ الیٹ سیاست دانوں کا رویہ ہے۔ فواد چوہدری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: