RSS Feed

25 August, 2015 17:32

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-AUGUST-2015

کراچی کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے اور ان کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کا حق ادا کریں۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فاروق ستار نے بیان دیا ہے کہ وہ کراچی میں آپریشن کے خلاف نہیں ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

ایم کیو ایم کی ناراضگی پیپلز پارٹی سے ہونی چاہئیے کیونکہ سندھ میں ان کی حکومت ہے۔ عبدالقادر بلوچ

میرے خیال میں ایم کیو ایم والے واپس آ جایں گے انہوں نے اشارہ دے دیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

وزیراعظم نے واضع طور پر کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی صورت بھی بند نہیں ہو گا۔ عبدالقادر بلوچ

ایم کیو ایم کا استعفے دینا پریشر ڈالنے کا ایک طریقہ ہے۔ عبدالقادر بلوچ

پیپلز پارٹی آپریشن کے حق میں ہے رینجرز کو اسی نے دعوت دی تھی۔ قمر زمان کائرہ

رینجرز کے خلاف جو تحفظات تھے اس پر پیپلز پارٹی نے اپنا اظہار کر دیا تھا۔ کائرہ

لوگ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن تو شروع ہو گیا ہے لیکن حکومت اس کو لیڈ نہیں کر رہی۔ کائرہ

آج جنرل راحیل کی ہر بندہ اسی وجہ سے تعریف کر رہا ہے۔ کائرہ

آپریشن ضرب عضب پر پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ جہانگیر ترین

اے پی سی میں عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو تمام مسلح گروپوں تک پھیلایا جائے۔ جہانگیر ترین

فوج دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر قربانیاں دے رہی ہے اور اس میں آفیسرز بھی شامل ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

فوج دہشت گردی کے خلاف کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ورنہ شاید کچھ قوتیں آپریشن کو آہستہ کر دیتیں۔ جہانگیر ترین

اگر آپ لوگوں سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیڈر جنرل راحیل شریف ہیں۔ جہانگیر ترین

اے پی سی میں دہشت گردوں کو سزا دینے کے لئیے فوجی عدالتوں کی تجویز فوج کی طرف سے آئی تھی۔قمر زمان کائرہ

فوج نے ماضی میں غلطیاں کیں لیکن اب وہ دہشت گردی کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر رہی ہے۔ کائرہ

میرے حلقے سے بھی امید ہے کہ فیسلہ میرے حق میں ہی آئے گا لیکن فیصلہ جج صاحب نے کرنا ہے۔ جہانگیر تیرین

میرے حلقے میں پچاس پولنگ اسٹیشنز ایسے تھے کہ جہاں ووٹرز لسٹ بھی موجود نہیں تھیں۔ جہانگیر ترین

بد قسمتی کی بات ہے کہ موجودہ حکومت خود کو قانون ماننے والی کہتی ہے لیکن سپریم کورٹ پر بھی چڑھ دوڑتی ہے۔ کائرہ

ستر اسی حلقوں کے فیصلے مسلم لیگ ن کے حق میں آئے تو وہ جج ٹھیک تھے ایک خلاف آیا تو جج کو متعصب کہا جا رہا ہے۔ کائرہ

اگر امیدوار الیکشن کمشن کے عملے کی نا اہلی کی وجہ سے بھی الیکشن ہار جائے تو وہ کالعدم ہو جاتا ہے۔ کائرہ

حلقہ ایک سو بائیس کے فیصلے میں ایاز صادق پر دھاندلی کا کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ عبدالقادر بلوچ

میں نے پر ویز رشید کو خلط لکھا ہے انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جسٹس کاظم ملک

میں نے تین فیصلے مسلم لیگ ن کے حق میں کئیے تو میں ٹھیک تھا اک خلاف کیا تو متعصب کہا جا رہا ہے۔ کاظم ملک

الیکشن کے عملے نے بے ضابطگیاں کیں اسی لئیے امیدوار الیکشن ہار گیا۔ کائرہ

جسٹس کاظم ملک کو دھمکی دینا گلو بٹ والی بات ہے مسلم لیگ ن والے سب گلو بٹ ہیں۔ جہانگیر ترین

الیکشن کمشن کو فوراْ جسٹس کاظم ملک کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا نوٹس لینا چاہئیے۔ جہانگیر ترین

حکومت فوری طور پر رانا ثنا اللہ کو بر طرف کرے کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا بہت خطرناک بات ہے۔ جہانگیر ترین

حکومت کے وزرا جج پر متعصب ہونے کا الزام لگا رہے ہیں اگر یہ درست ہے تو جج کے خلاف ورنہ وزرا کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: