RSS Feed

26 August, 2015 16:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-AUGUST-2015

حکومت کے دو سینئیر وزرا کی طرف سے جسٹس کاظم ملک کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں یہ بہت افسوسناک بات ہے۔ نعیم الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جسٹس کاظم ملک کو دھمکیاں دینے سے حکومت کے وقار میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ اس کے دوستوں کے لئیے بھی اس دفاع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ افضل خان

میرے خیال میں رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید فون کر کے جسٹس کاظم ملک سے معزرت کر لیں گے۔ افضل خان

جسٹس کاظم ملک کی تحریر بہت افسوسناک ہے مجھے ان کی تحریر پر بہت افسوس ہے۔ عابد شیر علی

جسٹس کاظم نے کیسے خود ہی انازہ لگا لیا کہ انہیں پرویز رشید نے دھمکی دی ہے۔ عابد شیر علی

ماضی میں عمران خان نے بھی جسٹس افتخار چوہدری اور رمدے کو دھمکیاں دیں۔ عابد شیر علی

کسی جج کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ ٹی وی پر آ کر بیان بازی کرے۔ عابد شیر علی

ڈاکٹر عاصم پر بہت سارے الزامات تھے اور ہیں۔ زوالفقار مرزا

ڈاکٹر عاصم او جی ڈی سی کے چیرمین تھے اور ہم ان کی کرپشن کی بہت سی کہانیاں سنا کرتے تھے۔ زوالفقار مرزا

پیپلز پارٹی کے دور میں وزرا کے نیچے کرپشن ہوتی تھی اور انہی کے لئیے ہوتی تھی۔ زوالفقار مرزا

بلاول کے لئیے زرداری اور اپنی پھوپھی کی کرپشن کی وجہ سے پارٹی معاملات کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو گا۔ زوالفقار مرزا

پیپلز پارٹی کے سیف اللہ بنگش کے بیٹے پر نیب نے وہ الزامات لگائے کہ دیوار سے سر ٹکرانے کو دل کرتا ہے۔ سعید غنی

میاں منشا پر ایم سی بی کیس کی فائل ہم نے نکلوائی لیکن پانچ سال ہو گئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمشن کے ارکان کا تقرر کیا تھا اور ہم الیکشن کمشن کے چار ارکان کو ہٹانے کے لئیے پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات کر رہے ہیں۔ نعیم الحق

فخرالدین جی ابراہپم نے کہا تھا کہ وہ اپنا کام ٹھیک طرح نہیں کر پائے انہوں نے قوم سے معافی مانگی اور استعفی دے دیا تھا۔ افضل خان

میں مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کمشن کا احتساب ملٹری کورٹس سے کروایا جائے۔ افضل خان

میرے خیال میں اب ہمیں انتخابی اصلاحات پر کام کرنا چاہئیے۔ عابد شیر علی

افضل خان صاحب جو باتیں آج کر رہے ہیں یہ انہیں اس وقت کرنی چاہییں تھیں جب یہ الیکشن کمشن میں کام کرتے تھے۔ سعید غنی

ہم نے الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ افتخار چوہدری اور الیکشن کمشن جو کچھ کر رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ سعید غنی

میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمشن پر اخلاقی دباؤ ڈالنا چاہئیے کہ وہ استعفی دے دے۔ سعید غنی

ہم الیکشن کمشن کے ارکان سے اس لیے استعفی مانگ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے الیکشن قوانین پر عمل نہیں کیا۔ نعیم الحق

پارلیمنٹ کے اندر انتخابی اصلاحات کے علاوہ الیکشن کمشن کو ہٹانے کے طریقہ کار پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ عابد شیر علی

پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج اور ججوں کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہئیے۔ عابد شیر علی

مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت ہے اسے انتخابی اصلاحات کی زمہ داری لینی چاہئیے۔ افضل خان

آئندہ الیکشن کے لئیے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جانا چاہئیے۔ افضل خان

بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہری پور میں چون فیصد لوگوں کی تصدیق ہوئی باقی کی نہیں ہو سکی۔ سعید غنی

جن لوگوں نے دھاندلی کرائی یا ایک سے زیادہ ووٹ ڈالے ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں انہیں سزا دی جائے۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.