RSS Feed

7 September, 2015 17:28

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-SEPTEMBER-2015

راحیل شریف نے اپنا جوش ولولہ کھل کر بتا دیا ہے وہ فوج کے اندر بھی صفائی کرنے جا رہے ہیں اور پورے ملک میں بھی۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عنقریب پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن شروع ہونے والا ہے اور یہ آج رات ہی شروع ہو سکتا ہے۔

امریکہ کی سوزن رائس کا دورہ پاکستان بہت سنجیدہ تھا قوم اس کو غیر سنجیدہ نہ لے۔

سوزن رائس کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ امریکہ سیاست دانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔

سوزن رائس نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو چھوڑ دیں۔

سوزن رائس کے دورے کا بڑا مقصد افغانستان بھارت اور چائنا کوریڈور تھا۔

جنرل راحیل نے سوزن رائس کو کہا کہ سوری دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف ہاتھ ہلکا نہیں کیا جا سکتا۔

کراچی میں داعش کے حق میں وال چاکنگ کرنے والے سیاسی لوگ اور را کے ایجنٹس تھے۔

پاک چائنہ کوریڈور کو روکنے کے لئیے بھارت اور امریکہ کا گٹھ جوڑ بن چکا ہے۔

اس بات پر بہت دارومدار ہے کہ نواز شریف پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن پر کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔

مجھے خوف ہے کہ پیپلز پارٹی، نواز شریف اور ایم کیو ایم اکٹھے ہونے جا رہے ہیں۔

میں بات کرنے جا رہا ہوں پیراگان کی شاہد خاقان عباسی اور عابد شیر علی کی ان کے کیس تیار ہیں۔

آنے والے مہینے میں نواز شریف کا رویہ پاکستان کی سیاست کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان میں را اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئیے مکتی باہنی تیار کر رہی ہے۔

بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے آج کا بھارت مودی کا بھارت ہے اور وہ امریکی ایجنٹ ہے۔

بینظیر کی شہادت کے بعد پاکستان میں ریلوے کو تباہ کر دیا گیا کچھ لوگ تو محب وطن تھے لیکن بہت سے تباہی کے لئیے بھیجے گئے تھے۔

پاکستان میں پھر کوئی حادثہ ہو سکتا ہے اور مکتی باہنی کو لانچ کیا جا سکتاہے۔

راحیل شریف کی کل کی تقریر شارٹ سویٹ اینڈ سمارٹ تھی۔

راحیل شریف شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ کبھی بھی مدت ملازمت میں توسیع کی بھیک نہیں مانگیں گے۔

اگر ڈاکٹر عاصم کے بتائے ہوئے بیاسی آدمیوں میں سے آٹھ بندوں پر بھی ہاتھ پڑ گیا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

پاکستان کی پانچ سیاسی خاندانوں کے تیس پچے ملک کا بنیادی مسئلہ ہیں۔

حکومت نے آج ایک اچھا کام کیا ہے علما۶ کے ساتھ دہشت گردی کے مسئلے پر میٹنگ کی ہے۔

نواز شریف کیا کام کر رہے ہیں کہ جو کام ان کے کرنے کے ہیں لوگ ان کے لئیے فوج سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

حرام گوشت کے خلاف کاروائی کرنا اچھا کام ہے لیکن سب کو بدنام نہ کریں۔

اس ملک میں ہزاروں لوگوں کا روزگار گوشت کے کام سے وابستہ ہے۔

نواز شریف کا بھارت کے بارے میں زہین کلئیر نہیں ہے۔

میں نے فاروق ستار کو کہا تھا کہ استعفے نہ دیں ورنہ آپ پھنس جایں گے۔

فاروق ستار بھی میرے ساتھ مرنے والوں میں شامل ہو گا۔.

میرے جیسے غریب سیاست دان جیل میں بند ہوتے ہیں تو ساتھ میں اس کا والد بھی بند ہوتا ہے۔

مجھے کلاشنکوف کے جھوٹے کیس میں جیل بھیج دیا گیا جبکہ گھر پر میری ماں کا جنازہ پڑا تھا۔

ڈاکٹر عاصم نے جن لوگوں کے نام بتائے ہیں ان میں ایک بھی چھوٹا آدمی نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا دفاع کے معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے۔

خواجہ آصف ڈیفنس ڈے پر باہر گراؤنڈ میں بیٹھ کر واپس چلے گئے جی ایچ کیو کے گیٹ میں نہیں گھس سکے۔

موجودہ حکومت کی اس سے بڑی نالائقی کوئی نہیں کہ ڈیفنس ڈے پر نواز شریف نے اپنی شکل دکھانے کے لئیے ٹی وی پر اشتہار دیا۔

پنجاب میں بھی آپریشن شروع ہونے والا ہے اور وہ کسی وقت بھی شروع ہو سکتاہے۔

فوج اپنے اندر بھی صفائی کا عمل شروع کرنے جا رہی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: