RSS Feed

8 September, 2015 16:53

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-SEPTEMBER-2015

جب میں نے کرپشن کی کہانیاں سنائیں تو لوگ کہتے تھے یہ ایسے ہی مار رہا ہے اس کا دماغ ٹھیک نہیں ہے لیکن اللہ نے سب کچھ سچ ثابت کر دیا۔ زوالفقار مرزا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اومنی نامی کمپنی کا مالک آصف علی ذرداری ہے جبکہ انور مجید اس کو چلاتا ہے اس کے دو بیٹے بھی ساتھ ہیں۔ زوالفقار مرزا

ایک شوگر مل کو ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی سڑک بنا کر دے دی گئی۔ زوالفقار مرزا

بھٹو صاحب اور بی بی شہید نے اپنی جان کا نزرانہ غریب لوگوں کے لئیے دیا تھا پیسے بنانے کے لئیے نہیں دیا تھا۔زوالفقار مرزا

راحیل شریف کو کئی ایسے مواقع فراہم کئیے گئے کہ وہ حکومت پر قبضہ کر لیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا وہ حکومت کو چلانا چاہتے ہیں۔ زوالفقار مرزا

مجھ پر ایک اخبار نے الزام لگایا کہ اساتزہ کی بھرتی میں میرا نام ہے اور رپورٹ وزیراعلی کو بھیجی گئی ہے اس پر میں نے ضمانت کروائی ہوئی ہے۔ پیر مظہر الحق

پنجاب میں میاں شہباز شریف کی سات سال سے حکومت ہے ان پر اب تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا۔ رانا ثنا اللہ

یہ خبر درست نہیں ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خود سے کرپشن کے خلاف آپریشن شروع کرنے کو کہا ہے۔ رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن میں ہمیشہ سے کرپشن کے خلاف تطہیر کا ایک عمل جاری رہتا ہے۔ رانا ثنا اللہ

آپریشن ضرب عضب کا رخ اگر صرف دہشت گردی کے خلاف رہے تو بہتر ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

سندھ میں حکومت میں بیٹھے ہوئے اور بڑے لوگوں پر کرپشن کی وجہ سے ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ عمران اسماعیل

کہا جاتا ہے کہ قائم علی شاہ سندھ آپریشن کے کپتان ہیں حقیقت یہ ہے کہ آپریشن صرف ملٹری نے شروع کیا ہے۔ عمران اسماعیل

وفاقی حکومت کس حد تک کرپشن کے خلاف آپریشن کو اون کرتی ہے پنجاب میں آپریشن شروع ہو گا تو اس کا پتہ چلے گا۔ عمران اسماعیل

ماڈل ٹاؤن اور رانا مشہود کے معاملے پر ندیم افضل چن صاحب پیپلز پارٹی کا موقف پیش کریں گے۔ پیر مظہر الحق

رانا مشہود نے کہا ہے کہ ان کے خلاف وڈیو کو جوڑ کر بنایا گیا ہے انہوں نے زاتی پیسے لینے تھے اس کے ساتھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے بچگانہ وضاحت پیش کی ہے وڈیو میں رانا مشہود خود کہہ رہے ہیں کہ ان کا حصہ کتنا ہو گا اور شہباز شریف کاکتنا ہو گا۔ عمرا اسماعیل

پیپلز پارٹی اپنی آپشنز پر غور کر رہی ہے یہ ایم کیو ایم نہیں ہے اگر ہم نے استعفے دئیے تو ملک میں کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے حکومت اور ادارے ہوش کے ناخن لیں۔ ندیم افضل چن

اچھے اور برے لوگ ہر جماعت میں ہیں آپریشن صرف صرف پیپلز پارٹی کے خلاف کیا جا رہا ہے کیا پنجاب میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کےخلاف کرپشن کے الزامات ہماری حکومت نہیں لگا رہی یہ جب حکومت میں تھے تب بھی ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔ رانا ثنا اللہ

ندیم افضل چن کی بات درست ہے کوئی بھی سیاسی جماعت بحیثیت جماعت کرپٹ نہیں ہے اس میں کچھ کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ عمران اسماعیل

یہ بات افسوسناک ہے کہ کرپٹ لوگ سیاسی جماعتوں کے بڑے لیڈر ہیں۔ عمران اسماعیل

سندھ میں آپریشن کو پیپلز پارٹی کی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پیر مظہر الحق

کچھ سیاسی جماعتیں موقع کا فائدہ اٹھانے کو تیار رہتی ہیں۔ پیر مظہر الحق

اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہ گیا کہ شجاع خانزادہ کو مارنے میں کون سے لوگ اور گروپ ملوث ہے۔ رانا ثنا اللہ

شجاع خانزادہ کو مارنے والے اس سے پہلے اٹک میں ایک بنک ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔ رانا ثنا اللہ

ہم نے علیم خان کے بارے میں مکمل تحقیقات کی ہیں ان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ عمران اسماعیل

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: