RSS Feed

10 September, 2015 01:24

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

09-SEPTEMBER-2015

کچھ لوگ ہیں کہ جن کو امن اچھا نہیں لگتا اور واقعات میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ نثار کھوڑو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان میں صحافیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور لوگوں میں شعور پیدا کیا ہے۔ عابد شیر علی

ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ عابد شیر علی

پاکستان میں دہشت گردی میں ہمارے اپنے لوگ ملوث ہیں اسی لئیے دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو بھی پکڑا جا رہا ہے۔ عابد شیر علی

میڈیا نے آپریشن ضرب عضب کو اور کراچی میں جب آپریشن پھیلا تو اس کو مکمل طور پر سپورٹ کیا۔ شفقت محمود

دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں کافی کچھ حاصل کر لیا گیا ہے لیکن ابھی اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ شفقت محمود

دہشت گردی کے خلاف جو کچھ میسر تھا فراہم کر دیا گیا پولیس والوں نے امن کے خاطر اپنی جانیں تک دے دی ہیں۔ نثار کھوڑو

ہماری حکومت سندھ میں آپریشن کی حمایت کرتی ہے۔نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کی میٹنگ دبئی میں اس لئیے ہوئی کیونکہ زرداری صاحب وہاں تھے ورنہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی میٹنگ ہوئی تھی۔ نثار کھوڑو

کرپشن کے خلاف آپریشن میں کسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔ عابد شیر علی

کراچی میں صحافیوں کو مارنے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پولیس والوں کو مارتے ہیں۔ غلام حیدر جمالی

کراچی میں صحافیوں کو مارنے میں وہی گروہ ملوث ہے جو سانحہ صفورا میں ملوث تھا۔ غلام حیدر جمالی

پولیس کو صحافیوں کو مارنے والے لوگوں کے بارے میں کافی معلومات مل گئی ہیں۔ غلام حیدر جمالی

پنجاب میں اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت موجود ہیں تو وہ سامنے لائے۔ عابد شیر علی

یہ عجیب بات ہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ پر بیس قتلوں کا الزام ہے اور الزام لگانے والے عابد شیر علی کے والد ہیں۔ شفقت محمود

ڈاکٹر عاصم ہو یا کوئی اور بغیر ثبوت کے کسی کو نہیں پکڑا جانا چاہئیے۔ نثار کھوڑو

ڈاکٹر عاصم کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کئیے جایں گے تو پھر پتہ چلے گا۔ نثار کھوڑو

پاکستان میں جیوڈیشل سسٹم کام نہیں کرتا اسی لئیے کہا جاتا ہے کہ ثبوت عدالت میں پیش کئیے جایں۔ شفقت محمود

نندی پور پراجیکٹ کی فائل بابر اعوان کی دراز میں پڑی رہی یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو جاتا تو صرف تئیس ارب روپے خرچ ہوتے۔ عابد شیر علی

نندی پور پراجیکٹ کی کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا لیں۔ عابد شیر علی

پنجاب حکومت کو ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ یہ پراجیکٹ کون سے فیول سے چلنا ہے۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: