RSS Feed

10 September, 2015 16:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

10-SEPTEMBER-2015

میری چھبیس سے اٹھائس سال کی سیاسی جدوجہد ہے لیکن مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے۔ رانا مشہود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وڈیو فروری دو ہزار بارہ کی ہے لیکن میرے خلاف شکایت دو ہزار بارہ کے چوتھے مہینے میں درج کروائی گئی۔ رانا مشہود

وقاص ملک نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے اس سے وکیلوں کا مسئلہ حل کروانے کے لئیے پیسے لئیے۔رانا مشہود

وقاص ملک نے میرے چالیس لاکھ دینے تھے اس نے مجھے دو چیک دئیے اس پر انکوائری ہوئی اور فیصلہ میرے حق میں ہوا۔ رانا مشہود

میرے خلاف انکوائیری ایف آئی اے کے چار ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے کی تھی۔ رانا مشہود

پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں اور انکوائری ہو رہی ہے کیا پنجاب میں کوئی خامی نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ

احتساب کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن سب کا کریں۔ کائرہ

پورے ملک میں چوری ہو رہی ہے کسی ایک آدمی کا نام بتا دیں کہ جس کے خلاف نواز اور شہباز شریف نے کوئی کاروائی کی ہو۔ اسد عمر

ماڈل ٹاؤن واقع پر کاروائی ہونی چاہئیے لاہور جیسے شہر میں اس سے پہلے ایسا کوئی واقع نہیں ہوا۔ اسد عمر

اصغر خان کسی پر مزید کاروائی کی ضرورت نہیں ہے اس کا فیصلہ ہو چکا ہے اس پر تو سزایں ملنی چاہئییں۔ اسد عمر

سپریم کورٹ کو حکومت سے پوچھنا چاہئیے کہ اصغر خان کسی پر اب تک کوئی کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اطہر عباس

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ احتساب کی حمایت کی ہے اصغر خان کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہئیے۔ رانا مشہود

وڈیو کیس کا مجھ پر پہلے بھی دو بار الزام لگ چکا ہے اور میں اس سے بری ہو چکا ہوں اب تیسری بار پھر لگایا جا رہا ہے۔ رانا مشہود

کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔ اطہر عباس

کراچی نیشنل سکیورٹی کے معاملات کو زیادہ خراب کرتا ہے وہاں حکومت ڈس فنکشنل ہے۔ اطہر عباس

پیپلز پارٹی میں بہت اہل لوگ ہیں میرے خیال میں اب ان کی نئی قیادت کو سامنے آنا چاہئیے۔ اطہر عباس

سندھ میں اقتدار دو جماعتوں کے پاس ہے آپریشن ایک طرف جائے تو ایک جماعت شور کرتی ہے دوسری طرف جائے تو دوسری شور کرتی ہے۔ اسد عمر

سیاسی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں پر عزم ہو گی تو فوج اس کا ساتھ دے گی ورنہ نہیں۔ اطہر عباس

میں نہیں سمجھتا کہ جنرل راحٰیل کے زہن میں کوئی ایسی بات ہے کہ وہ سیاسی لیڈر شپ کے مقابلے میں سیاسی لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہتے ہیں۔ اطہر عباس

پہلی مرتبہ سول اور فوجی حکومت میں تعاون چل رہا ہے۔ رانا مشہود

نیشنل ایکشن پلان ایک دن کا کام نہیں ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ رانا مشہود

سائبر کرائم، ڈیٹا بیس اور فارن فنڈنگ کے خلاف اب تک کوئی کاروائی شروع نہیں کی گئی۔ اطہر عباس

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: