RSS Feed

14 September, 2015 17:19

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

14-SEPTEMBER-2015

نیب نے مجھے پوچھا ہے کہ دو ہزار بارہ میں میں نے نندی پور پراجیکٹ کے متعلق جو پٹیشن داخل کی تھی اس پر اگر کوئی اور ڈاکیئومنٹ ہے تو دے دیں۔آج کے واحد مہمان خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نندی پور پراجیکٹ کی پچھلے ڈھائی سالوں کی ابھی نہ کوئی تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور نہ مجھ سے کچھ پوچھا ہے۔

وزیراعظم نے فرگوسن کمپنی کو نندی پور پراجیکٹ کے تخمینوں اور اخراجات کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔

نندی پور پراجیکٹ بننے میں دیر کیوں ہوئی ہے اس کی تحقیات ناصر اسلم زاہد صاحب کریں گے۔

بابر اعوان نے نندی پور پراجیکٹ پرقانونی رائے دینی تھی لیکن انہوں نے ایک سال تک کچھ نہیں کیا۔

میری ٹریننگ ہے کہ مشکل وقت ہو تو زمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالنی ہے۔

نندی پور پراجیکٹ کو ہم نے ڈیذل پر چلانے کا اس لئیے فیصلہ کیا تھا کپ پتہ چلے کہ پلانٹ چل رہا ہے۔

اس بات کا فیصلہ میں نے کیا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ کو ڈیزل پر چلا دیا جائے۔

اگلے سال نندی پور پراجیکٹ گیس پر چلے گا تو کاسٹ تقریباْ پانچ روپے یونٹ پر آ جائے گی۔

میں خواجہ آصف نندی پور پراجیکٹ کی تمام تر زمہ داری قبول کرتا ہوں۔

پورے ملک سے احتساب کے لئیے قانون اور قاعدے کے مطابق جو بھی پکڑا جا سکتا ہے پکڑا جانا چاہئیے۔

پچھلے ادوار میں جو بھی حکومت کے ساتھ رہا ارب پتی بن چکا ہے۔

اسلام آباد میں ایک ایک گھر کی قیمت دس دس کروڑ روپے ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہئیے۔

کراچی آپریشن کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن دو نمبر لوگ پورے ملک میں ہیں سب کی انکوائری ہونی چاہئیے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بھی انکوائری ہو گی قانون سے کسی کو استثنا نہیں ہے۔

قائم علی شاہ کراچی آپریشن کو سپورٹ کرتے ہیں ان کی سپورٹ کے بغیر یہ آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا تھا۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور اربن سندھ میں اس کا ووٹ بنک موجود ہے۔

ایم کیو ایم کو صحت مندانہ سیاست کرنا ہو گی کوئی سیاسی جماعت اس کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔

احتساب کا عمل کرپشن کے بیماری کے خلاف ایک امرت دھارا ہے۔

افغان جنگ ہماری نہیں تھی لیکن ہم نے اپنی بنا لی اسی کی دہائی کی غلطیوں کو ریورس کرنا ہو گا۔

نشنل ایکشن پلان کام کر رہا ہے ایک ڈیڑھ سال میں اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو جایں گے۔

میڈیا ایک کاروبار ضرور ہے لیکن نیشن بلڈنگ میں اس کا ایک اہم کردار ہے۔

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پورے ملک نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

یوم دفاع کو موقع پر شہدا کے ماں باپ اور بیوی بچے آئے تو میں نے محسوس کیا کہ یہ بہت عظیم لوگ ہیں۔

آج ہم اپنے گھروں اور گلی محلوں میں اپنے نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ بیٹھے ہیں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: