RSS Feed

15 September, 2015 16:51

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-SEPTEMBER-2015

سی سی آئی کا اجلاس آئین کے مطابق ہر تین مہینے کے بعد ہونا لازمی ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے آج تک خود سے اجلاس نہیں بلایا۔ سعید غنی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سندھ حکومت کی کہی ہوئی کئی چیزیں ایجنڈے میں شامل نہیں کی جاتیں اور اگر شامل کر لی جایں تو کسی نہ کسی طرح ان کو ڈیفر کر دیا جاتا ہے۔ سعید غنی

ہم نے حکومت سے پوچھا کہ ایل این جی منگوانے کا ٹینڈر ابھی ہوا نہیں تو یہ کیسے آ رہی ہے تو کہا گیا کہ پرائیویٹ پارٹیاں منگوا رہی ہیں۔ سعید غنی

حکومت کہہ رہی ہے کہ ایک فیکٹری جو پانچ سو روپے کی گیس استعمال کر رہی ہے وہ باہر سے ڈھائی ہزار کی گیس منگوائے گی تو ایسا کوئی پاگل ہی کر سکتا ہے۔ سعید غنی

ایل این جی کے معاملے میں کوئی شفافیت نہیں ہے اور نہ کوئی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بات چیت چل رہی ہے۔ عارف علوی

قطر میں چار کمپنیوں سے ایل این جی کی بات چیت چل رہی ہے یہ سب پرائیویٹ ملٹی نیشنل کمپنیاں ہیں قطر حکومت ان میں شامل نہیں ہے۔ عارف علوی

قیمت میں پچاس سینٹ کا بھی فرق ہوا تو پندرہ سالوں میں آٹھ بلین ڈالر بنتا ہے۔ عارف علوی

ستر فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ کھاد بنانے والی سندھ کی فیکٹریوں کو مہنگی ایل این جی بیچی جائے گی۔ عارف علوی

چھ سو میگاواٹ کے دو کول پلانٹ بن رہے ہیں ان کی کمپنی بھی سیف الرحمان صاحب کی ہے۔ عارف علوی

این ایچ اے نے چائنا کے ساتھ جو کچھ معاہدے کئیے ہیں اس میں بھی سیف الرحمان صاحب ہیں ان کے دستخط موجود ہیں۔ سعید غنی

مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں جو نقطے اٹھائے ہیں ان پر پہلے بھی کئی بار بات ہو چکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

گیس میں سے سندھ کا حصہ قائم ہے سوئی سدرن گیس کا حصہ کم کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

ہمارا ایل این جی کا ٹارگٹ چھبیس کنٹینرز کا ہے لیکن ہم اس سے زیادہ منگوایں گے۔ شاہد خاقان عباسی اگر ہم چھبیس کنٹینرز سے زیادہ ایل این جی منگوا لیں تو قیمت بہت نیچے آ جائے گی۔شاہ خاقان عباسی

حکومت نے اپریل میں سولر اور ونڈ انرجی پر پابندی لگائی لیکن پنجاب کو وزیراعلی کو خط نہیں لکھا۔ سعید غنی

ایل این جی منگوانے کا کنٹریکٹ قطر میں موجود سیف الرحمان کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے۔ عارف علوی

ایل این جی کا ٹینڈر صرف ایک دن پہلے دیا گیا اور اس کے لئیے صرف سیف الرحمان کی کمپنی نے اپلائی کیا۔ عارف علوی

ایل این جی کے ریٹس پر بھی نظر ثانی کی گئی۔ سعید غنی

سیف الرحمان پاکستان کے شہری ہیں اور ان پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر کوئی پاندی نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی

جیٹی پر سیف الرحمان کی دستخط ہیں لیکن حکومت اس بات کو چھپاتی رہی۔ عارف علوی

عمران خان اگر رینجرز سے احتساب کروانا چاہتے ہیں تو کے پی کے اسمبلی سے اس کے حق میں قرارداد پاس کروا لیں۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: