RSS Feed

16 September, 2015 17:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-SEPTEMBER-2015

ڈاکٹر عمران فاروق نہ صرف ایم کیو ایم کے ایک زیرک سیاست دان تھے بلکہ ایک قومی اثاثہ بھی تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈاکٹر عمران فاروق کے حقیقی قاتل جنہوں نے واقعی ان کو قتل کیا ہے ان کو گرفتار ہونا چاہئیے اور انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئییں۔

ایم کیو ایم کا سکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں بے انتہا تعاون رہا ہے۔

محسن اور کاشف نام کے لوگ کبھی ایم کیو ایم کے کارکن نہیں رہے۔

معظم کو عزیز آباد کے ایک محلے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی کہانی میں کاشف کا نام آ رہا ہے یہ کاشف کدھر ہے۔

پاکستان میں ایم کیو ایم کے ازلی مخالفین چاہتے ہیں کہ کسی طرح اس کو ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں فٹ کر دیں۔

اگر منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی تو ایم کیو ایم ہر صورت حال کے لئیے زہنی طور پرتیار ہے۔

ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے برطانیہ کا کوئی قانون نہیں توڑا۔

الطاف حسین دو سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں پاکستان میں ایم کیو ایم کی ایک مکمل کیبنٹ چاہئیے۔

ہم عشرت العباد سے اس لئیے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ وہ موثٖر نہیں رہے تھے ان کی بات کوئی نہیں سنتا تھا۔

عشرت العباد رینجرز کے ساتھ ہماری میٹنگز میں ہمارے مسسنگ اور ماورائے عدالت مارے جانے والے کارکنوں کا مسئلہ نہیں اٹھا سکے۔

میں کراچی میں پچھلے تیس سالوں سے سیاست کر رہا ہوں یہاں کی صورت حال کو میں بہتر سمجھتا ہوں عابد شیر علی نہیں۔

چوہدری نثار کراچی پر بات کریں تو سمجھ میں آتا ہے ان کے سامنے کچھ حقائق ہوتے ہیں۔

کراچی میں ہونے والے سارے جرائم کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈال دیا جاتا ہے۔

کراچی میں امن طالبان کے بڑے لیڈروں کے مر جانے یا شہر سے باہر چلے جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا جیسے لوگ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد یہاں سے بھاگے انہیں کیوں بھاگنے دیا گیا۔

ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ وزیراعظم اپنی آئینی اور جمہوری عملداری پوری کریں۔

ایم کیو ایم نے اپنا پورا جمہوری کردار ادا کیا ہماری بات نہیں سنی گئی تو ہم نے استعفے دئیے۔

ہمیں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے لئیے آزادانہ سیاست کرنے کے لئیے وزیراعظم سے اجازت چاہئیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی لگا دی ہے وفاقی حکومت کو اس پر اپنا موقف واضع کرنا ہو گا۔

احسن چنوں جس کا نام ایم کیو ایم کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلدیاتی انتخابات آ رہے ہیں کسی اور جماعت کے لئیے بشاط بچھائی جا رہی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: