RSS Feed

21 September, 2015 16:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-SEPTEMBER-2015

ایم کیو ایم پر را کا الزام سن سن کر ہمارے کان پک گئے ہیں یہ ہمارا میڈیا ٹرائیل ہے اس میں کوئی حقیقت دکھائی نہیں دیتی۔ وسیم اختر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم پر الزمات ایک بہٹ بڑا ڈرامہ ہے اور اس کا مقصد ہمارا چہرہ بگاڑنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ وسیم اختر

اگر الزامات درست ہے تو قانون نافز کرنے والے ادارے اس پر کام کریں اور جو لوگ ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایں۔ وسیم اختر

عمران فاروق کے قتل پر بھی بہت سی کہانیاں بنا دی گئی ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ ان کے قاتل جلد از جلد پکڑے جایں۔ وسیم اختر

ہم نے چار لوگوں کو گلستان جوہر سے پکڑا تھا پھر ان کے بتانے پر کراچی واٹر بورڈ کے کچھ ملازمین کو بھی پکڑا ہے۔ خواجہ ندیم

واٹر بورڈ کے ندیم احمد نے بتایا کہ وہ واٹر بورڈ کا ملازم ہے وہ تنخواہ لیتا ہے لیکن وہاں کام کرنے کے لئیے نہیں جاتا۔ خواجہ ندیم

پکڑے جانے والے چار لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ را کے لئیے کام کرتے ہیں۔ خواجہ ندیم

پکڑے جانے والوں میں سے ایک نے عدالت کے سامنے ایم کیو ایم کے محمد انور اور نصرت ندیم پر الزامات لگائے ہیں۔ خواجہ ندیم

ملزمان کا ریمانڈ چل رہا ہے اور واٹر بورڈ کے اور لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ خواجہ ندیم

گرفتار ملزمان نے کراچی میں را کے سلیپر سیلز کا بارے میں بھی کافی کچھ بتایا ہے ہمارا کام تفتیش کرنا ہے کسی سیاسی جماعت کے پیچھے جانا نہیں ہے۔ خواجہ ندیم

اگر ایم کیو ایم کے محمد انور اور نصرت ندیم کے ناموں کے ملوث ہونےکی تصدیق ہو جاتی ہے تو پھر ان کا بیان بھی لیا جائے گا۔ خواجہ ندیم

اگر کیس ابھی زیر تفتیش ہے اور عدالت میں نہیں گیا تو پھر اس پر پروگرام عدالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ وسیم اختر

اس طرح کے پروگرام کرنے سے اصل قاتل نہیں پکڑے جایں گے۔ وسیم اختر

ایم کیوایم کے کارکنوں کے بیانات کی خبر میڈیا پر آنی چاہئیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے کارکن بھارت جاتے رہے ہیں اور وہاں سے ٹریننگ لیتے رہے ہیں۔ عمران اسماعیل

میں کہتا ہوں کے را سے ٹریننگ لینے والوں کو ایک دفعہ کچل دینا چاہئیے چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔ عمران اسماعیل

را کے ایجنٹس کراچی واٹر بورڈ میں کام کرتے تھے انہیں وہاں سے پکڑا گیا ہے۔ روحیل اصغر

را ہماری دشمن ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن سب سے خطرناک وہ ہیں جو ہم میں سے ہیں اس ملک کا کھاتے ہیں اور اسی کے خلاف کام کرتے ہیں۔ روحیل اصغر

کوئی ایسا سسٹم ہونا چاہئیے کہ ملزمان کی باتیں سنائی جایں تو وسیم اختر صاحب ان سے کبھی انکا نہ کر سکیں گے۔ روحیل اصغر

اگر را کے ایجنٹس ایم کیو ایم کے کارکن ہیں اور اب بھی اس کے لئیے کام کرتے ہیں تو پھر یہ لحہ فکریہ ہے۔ روحیل اصغر

ایم کیو ایم کے خلاف بانوے کے آپریشن کے دوران بہت سے کارکن دوسرے ممالک چلے گئے تھے کچھ بھارت بھی گئے تھے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کے کارکن بھاگ کر دوسرے ممالک کیوں چلے گئے تھے ان کی بنیادی وجہ پر بھی غور کرنا ہو گا۔ وسیم اختر

یہ دیکھنے کی بھی ضرورت ہے کہ کہیں ایم کیو ایم کے بھاگ کر جانے والے کارکن اب کسی اور کے لئیے تو کام نہیں کر رہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کے کارکن کا بیان ہے کہ اس نے بھارت میں جاوید لنگڑا کی ٹانگ میں گولی ماری تھی دونوں کو جیل بھیج دیا گیا تو محمد انور نے ان کی ضمانت کروائی تھی۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے کارکن کے بیان کے یقیناْ دستاویزی ثبوت بھی ہوں گے۔ عمران اسماعیل

کراچی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ روحیل اصغر

ہم نے کراچی سے وہ سلوک کیا ہے کہ جیسے وہ کسی اور ملک کا شہر ہے۔ روحیل اصغر

ہم اس وقت وزیراعظم سے مزاکرات کر رہے ہیں اور ضرورت ہوئی تو اسٹیبلشمنٹ سے بھی مزاکرات کر سکتے ہیں۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم مانتی نہیں ہے لیکن جہاں بھی ہاتھ ڈالا جاتا ہے ان کا ہی تعلق نکلتا ہے۔ عمران اسماعیل

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: