RSS Feed

24 September, 2015 16:11

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-SEPTEMBER-2015

لوگ جب شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئیے آتے ہیں تو ان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جنید جمشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لوگ رات کو ہی راستوں میں بیٹھے تھے اور پولیس انہیں وہاں سے اٹھانے کی کوشش کر رہی تھی۔ جنید جمشید

صبح ہم لوگ شیطان کو کنکریاں مار کر واپس آ گئے تو پھر ہمیں حادثے کا علم ہوا۔ جنید جمشید

لوگوں کے مرنے کا واقع جمرات سے کچھ پہلے ہوا جمرات میں سعودی حکومت نے بہت اچھے انتظامات کر رکھے ہیں۔ مفتی نعیم

پاکستان کا مزہبی امور کا وزیر دنیا کا نا اہل ترین وزیر ہے اسے ہٹا دیا جانا چاہئیے۔ مفتی نعیم

ہمارے مزہبی امور کے وزیر کا نہ کوئی فون نمبر ہے اور نہ انہوں نے خود کسی سے رابطہ کیا ہے۔ مفتی نعیم

پاکستانی حاجی حکومت سے تعاون نہ ملنے کی شکایت کر رہے تھے۔ جنید جمشید

خورشید شاہ مزہبی امور کے وزیر تھے تو حاجیوں سے خود جا جا کر حالات معلوم کیا کرتے تھے۔ مفتی نعیم

نیب کی رپورٹ میں ایک دو چیزیں اور شامل کر دی جایں تو پھر یہ پیپلز پارٹی اور زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ بن جاتی ہے۔ شاہین صہبائی

پہلی بار کسی سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ دی ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا کیا لیول ہے۔ شاہین صہبائی

ڈاکٹر عاصم کا نیب کی رپورٹ پر کیا موقف ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہے۔ شاہین صہبائی

ہمارے ہاں الزامات بہت لگتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ کچھ ثابت بھی ہوتا ہے یا نہیں۔ فیصل سبزواری

نیب نے جو پری بارگین کا طریقہ بنا رکھا ہے اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل سبزواری

اوپر کے لوگ کرپٹ ہوتے ہیں تو پھر یہ مرض آہستہ آہستہ پوری قوم میں سرایت کر جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان

کراچی الیکٹرک کو جب بیچا گیا تو ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اب ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی گئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مشرف، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی بھی کراچی الیکٹرک کے سکینڈل میں ملوث ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ حافظ نعیم الرحمان

میں نے ابراج گروپ کو کراچی الیکٹرک کے بارے میں چالیس سوالات پوچھے تھے انہوں نے تمام کا جواب دیا تھا۔ شاہین صہبائی

ابراج گروپ کی زرداری سے رشتہ داری ہے۔ شاہین صہبائی

ایم کیو ایم کے لوگوں کے بھتیجے بیٹے اور رشتہ دار کراچی الیکٹرک میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کے بھتیجے بھی کراچی الیکٹرک میں کام کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

سرکاری دستاویز میں تمام ریکارڈ دیا گیا ہے کہ کہا ں کہاں سے کتنی کرپشن کی گئی ہے۔ شاہین صہبائی

نندی پور اور ایل این جی کے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ شاہین صہبائی

تاثر یہ مل رہا ہے کہ ایک شہر ایک صوبے اور ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: