RSS Feed

29 September, 2015 17:03

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-SEPTEMBER-2015

مسلم لیگ ن کی باتیں سنیں اور ان کی اصلیت دیکھیں مر مر کے انہوں نے سٹے لیا ہے اور میدان سے فرار ہو گئے ہیں۔ جانگیر ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لودھراں میں اللہ کے فضل سے تحریک انصاف کا فلڈ آ رہا ہے مسلم لیگ ن نے وہاں حالات دیکھے ہیں اور پھر بھاگ گئے ہیں۔ جہانگیر ترین

مسلم لیگ ن کے لوگ پارٹی چھوڑ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اس لئیے یہ الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔ جہانگیر ترین

میں مسلم لیگ ن کو ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے لودھراں میں الیکشن لڑیں۔ جہانگیر ترین

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ دلائل دیں ہم گیارہ اکتوبر سے پہلے فیصلہ دے دیں گے انہوں نے کہا کہ تیار نہیں ہیں۔ محمد زبیر

ہم نے تیس دن کے اندر عدالت جانا تھا اس لئیے آج چلے گئے۔ محمد زبیر

اگر مسلم لیگ ن گیارہ تاریخ کے الیکشن سے نہیں بھاگی تو پھر آج عدالت کیوں گئی تھی۔ جہانگیر ترین

کوئی مجھے بتائے کہ بن مانگے کہ بن مانگے سٹے کیسے مل سکتا ہے۔ ندیم افضل چن

مسلم لیگ ن نے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کی جو حالت کی ہوئی ہے ان کے لئیے الیکشن جیتنا مشکل ہو گیا ہے۔ندیم افضل چن

پنجاب میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے پچھلے چالیس سالوں سے بیورکریسی ان کی ہے پنجاب میں جیوڈیشری ان کی ہے پی ٹی آئی جیت گئی تو معجزہ ہو گا۔ ندیم افضل چن

کیا مسلم لیگ ن کو تحفتاْ سٹے ملتا ہے یہ تحفہ پچھلے چالیس سالوں سے عدلیہ سے ہمیشہ ان کو ہی کیوں ملتا ہے۔ ندیم افضل چن

باقی لوگوں کو پھانسی ملتی ہے وزیراعظم نااہل کیا جاتا ہے مسلم لیگ ن کو عدالت سے اچھا تحفہ کیوں ملتا ہے۔ ندیم افضل چن

مسلم لیگ کی عادت ہے یہ حقائق کو مسخ کرتے ہیں انہوں نے عدالت کو درخواست کی کہ سٹے دے دیں۔ جہانگیر ترین

الیکشن کمشن فئیر نہ ہوا تو ملک میں کبھی بھی فئیر الیکشن نہیں ہو سکتا۔ ندیم افضل چن

آج پورے ملک میں مسلم لیگ ن کا کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔ ندیم افضل چن

دو ہزار آٹھ کے الیکشن سے ایک دن پہلے مسلم لیگ ن نے اپنےکاغزات داخل کئیے تھے پھر بھی اس کی پنجاب میں حکومت بن گئی تھی۔ محمد زبیر

حکومت کا وزیر اگر بتا دے کہ آج منجی کا کیا ریٹ ہے تو میں ان سے معافی مانگ لوں گا۔ ندیم افضل چن

این اے ایک سو بائیس میں بھی اگر مسلم لیگ ن کو پتہ چل جائے کہ الیکشن ہار جائے گی تو سٹے لے لے گی۔ جیہانگیر ترین

مسلم لیگ ن نے کسان کو تباہ کر دیا ہے وہ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین

کسان پوچھتا ہے کہ لاہور میں جو میٹرو بنی ہے اس کا اسے کیا فائدہ ہوا ہے۔ جہانگیر ترین

ہم نے ابھی پی ٹیٰ آئی کے خلاف ہری پور میں ایک بڑے مارجن سے ایکشن جیتا ہے۔ محمد زبیر

میں کہتا ہوں کہ تمام الیکشن مسلم لیگ ن ہی جیتے گی موجودہ الیکشن کمشن کے ہوتے ہوئے کوئی اور الیکشن نہیں جیت سکتا۔ ندیم افضل چن

مسلم لیگ ن نے این اے ایک سو چون میں سٹے لے لیا ہے اب یہ وہاں بندے خریدے گی۔ جہانگیر ترین

میں محمد زبیر سے پوچھتا ہوں کہ ان کا اور ڈاکٹر مصدق کا مسلم لیگ ن کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ ندیم افضل چن

جہاں مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ وہ الیکشن جیت جائے گی الیکشن لڑتی ہے جہاں ہارنے کا ڈر ہو سٹے لے لیتی ہے۔ جہانگیر ترین

مسلم لیگ ن بڑی خوش قسمت ہے ان کو جیوڈیشری سے ہمیشہ ان کی مرضی کا فیصلہ مل جاتا ہے۔ جہانگیر ترین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: