RSS Feed

1 October, 2015 16:49

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-OCTOBER-2015

مشرف ہی بتا سکتے ہیں کہ ان کے اور چوہدری نثار کے درمیان کیا بات ہوئی تھی جب تک ان سے وضاحت نہیں آ جاتی کچھ وثوق سے کہنا مشکل ہے۔ اطہر عباس کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آرمی چیف انٹیلی جنس ایجنسیوں کا سربراہ ہوتا ہے وہ نعرے بازی نہیں کرتا بلکہ جو کام کرنا ہوتا ہے خاموشی سے کرتا ہے۔ اطہر عباس

بہت ساری ایسی چیزیں تھیں کہ جن پر آئی ایس آئی کو تحفظات تھے کہ ایم کیو ایم کے را کے ساتھ رابطے ہیں۔ اطہر عباس

ایم کیو ایم کے کچھ لوگ بھارت جا کر جو ٹریننگ کرتے رہے ہیں اس کے متعلق بھی آئی ایس آئی کے پاس معلومات تھیں۔ اطہر عباس

مشرف کے دوور میں کراچی میں پولیس والوں کو مارا گیا لیکن انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا وہ دوسری طرف دیکھتے رہے۔اطہر عباس

سیاسی مصلحتیں وقتی فائدہ پنچا دیتی ہیں لیکن آگے جا کر نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ اطہر عباس

ایم کیو ایم کا را سے ٹریننگ لینے والوں سے نہ کبھی تعلق تھا نہ ہے اور نہ کبھی ہو گا۔ وسیم اختر

جب ایم کیو ایم پر ریاستی جبر ہو رہا تھا تو ہمارے کارکن دوسرے ممالک میں چلے گئے تھے ان میں سے کچھ بھارت بھی گئے تھے۔ وسیم اختر

کاشف عباسی کو پوچھا جانا چاہئیے کہ انہوں نےمشرف کا الطاف حسین کو مروانے کے متعلق چوہدری نثار کا دو ہزار آٹھ کا بیان اب کیوں چلایا ہے۔ وسیم اختر

چوہدری نثار کا بیان ہماری فوج پر الزام ہے کیا ہماری فوج لوگوں کو قتل کرواتی ہے۔ وسیم اختر

مشرف حکومت میں آ کر الطاف حسین کو اپنے ہاتھ سے بھی مار سکتے تھے اور کسی اور سے بھی مرو سکتے تھے لیکن ان کی ایم کیو ایم کے ساتھ بہت دوستی رہی۔ رانا ثنا اللہ

اگر ادارے لوگوں کو قتل کرواتے ہیں تو پھرعمران فاروق تو سافٹ ٹارگٹ تھے الطاف حسین کے ساتھ تو پھر بھی سکیورٹی ہوتی ہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم نے جب عسکری قوت سے سیاسی قوت حاصل کی تو ان کو سمجھ میں نہیں آیا کہ بہتر کام کون سا ہے۔ اطہر عباس

ایم کیو ایم سیاسی طور پر آگے بڑھی لیکن اس پر اس وقت بھی جرائم پیشہ لوگوں کا ہولڈ تھا اور آج بھی ہے۔ اطہر عباس

مشرف کے ایک سولہ سالہ پرانے بیان کو موجودہ آرمی چیف کے ساتھ جوڑنے کے لئیے یہ پروگرام کوئی اچی بات نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

میرے خیال میں یہ بات ممکن ہی نہیں ہے کہ ایک جمہوری حکومت اور فوج مل کر کسی کو قتل کرنے کی سازش کریں۔ اطہر عباس

راؤ انوار کے کہنے پر ایم کیو ایم کا را کے ساتھ تعلق مان لیا گیا تو پھر ایجنسیاں کہاں تھیں۔ وسیم اختر

مشرف نے صرف اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے الطاف حسین کو اپنے ہاتھ سے مارنے کی بات نہیں کی تھی۔ اطہر عباس

ایجنسیوں کے پاس معلومات ہوں گی تو انہوں نے ایم کیو ایم پر را کے ساتھ تعلقات ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اطہر عباس

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: