RSS Feed

5 October, 2015 17:04

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

05-OCTOBER-2015

کسی بھی کیس کے لئیے ثبوت ہونا ضروری ہے الطاف حسین کے کیس کا لمبا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ کے پاس ان کے خلاف ثبوت مکمل نہیں ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم بھی چاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزمات سے جلد از جلد نکلے ہم اس الزام سے انکار کرتے ہیں۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔ وسیم اختر

ہم نے استعفے طریقہ کار کے مطابق اور ڈنکے کی چوٹ پر دئیے ہیں۔ وسیم اختر

چیرمین سینٹ نے آج جو کچھ کہا وہ بھی طریقہ کار کے مطابق تھا ہمارے لیگل ایکسپرٹ اس پر مشورہ کریں گے۔ وسیم اختر

حکومت نے سپیکر نے اور آج چیرمین سینٹ نے ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اسمبلیوں میں واپس آ جایں۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم کو اگر کوئی اعتراض ہے تو یہ اسمبلیوں میں آئے یہ کیوں اپنا بات کہنے کا فورم ختم کرتے جا رہے ہیں۔ طلال چوہدری

کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو مین سٹریم سے باہر نہیں رہنا چاہئیے یہ ملک کے لئیے سب سے بہتر بات ہے۔ راجہ پرویز اشرف

ایم کیو ایم کا پاکستان کے ایک صوبے کی سیاست میں بہت زیادہ عمل دخل ہے۔ راجہ پرویز اشرف

ہمیں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی حمایت کرنی چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہر بات میں پہلے حقائق کو جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ مشرف دور میں شروع ہوا

ہمارے دور میں بھی منسٹری ایک سال تک نندی پور پراجیکٹ لے کر بیٹھی رہی۔راجہ پرویز اشرف

موجودہ حکومت نے نندی پور پراجیکٹ کی قیمت کو اچانک بڑھا دیا اور اسے سو ارب روپے سے اوپر لے گئی۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ کا کسی اچھی فرم سے آڈٹ کرایا جانا چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

جتنی تباہی موجودہ حکومت نے پاور سیکٹر کی اتاری ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ کی ناکامی کی زمہ داری خواجہ آصف پر آتی ہے کونکہ وہ پانی اور بجلی کے وزیر ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ میں ساٹھ ارب روپے کی پھکی لگائی گئی ہے۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا اس پر اٹھاون ارب روپے سے ایک روپیہ زیادہ خرچ نہیں ہوا۔ طلال چوہدری

نندی پو پراجیکٹ کی تحقیقات ہونی چاہئییں اور جو بھی زمہ دار ہو اسے سزا ملنی چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

نندی پور پراجیکٹ کا کسی غیر جانبدار فرم سے آڈٹ ہونا چاہئیے۔ وسیم اختر

ہمیں مختلف منصوبوں پر ماہرین کو لگانا چاہئیے اور ان کی نگرانی کرنی چاہئیے کہ کہیں کوئی گڑ بڑ تو نہیں ہو رہی۔ وسیم اختر

نیب نے پری بارگین رکھی ہوئی ہے لوگ پیسے دے کر چھوٹ جاتے ہیں۔ وسیم اختر

نیب میں پری بارگین نہیں ہونی چاہئیے جس نے کرپشن کی ہو تحقیقات ہونی چاہئییں اور سزا ملنی چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

رینٹل پاور پراجیکٹ کی پالیسی ہم سے پہلی حکومت نے بنائی تھی۔ راجہ پرویز اشرف

ہم نے الیکشن کمشن کو این اے ایک سو بائیس میں پی ٹٰی آئی کے امیدوار کے بے تحاشہ پیسے خرچ کرنے کے خلاف درخواست دی ہے۔ طلال چوہدری

این اے ایک سو بائیس کا نتیجہ ملسم لیگ ن کے حق میں آئے گا۔ طلال چوہدری

ہم پی ٹی آئی کو این اے ایک سو بائیس میں دو گنا سے زیادہ فرق سے شکست دیں گے۔ طلال چوہدری

پیپلز پارٹی کو بھی یہ شکایت ملی ہے کہ اس سے پہلے این اے ایک سو بائیس جتنے اخراجات کسی اور الیشکن میں نہیں ہوئے۔ راجہ پرویز اشرف

الیکشن کمشن کو مداخلت کرنی چاہئیے اور جس نے بھی تجاوز کیا ہے اسے پکڑنا چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

چوہدری افتخار اپنی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ چیف جسٹس تھے تو ان کا زہن سیاسی تھا۔ راجہ پرویز اشرف

آج کے دور میں سیاسی جماعت وہ بناتا ہے جس کے پاس بے تحاشہ پیسہ ہوتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

میں نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ مجھ پر ایک کمشن بنا دیں اور اس میں اپنی مرضی کا ایک ایماندار شخص لگا دیں۔ راجہ پرویز اشرف

چوہدری افتخار بہت غصے میں آ گئے کہ میں نے انہیں خط کیوں لکھا میں نے کہا کہ میں نے تو بہت مودبانہ طریقے سے گزارش کی تھی۔ راجہ پرویز اشرف

کسی پر بھی بغیر ثبوت کے کوئی الزام نہیں لگایا جانا چاہئیے۔ راجہ پرویز اشرف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: