RSS Feed

6 October, 2015 17:27

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

06-OCTOBER-2015

این اے ایک سو بائیس کا انتخاب بہت حساس ہے کیونکہ یہ دھرنے کی بنیاد ہے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں این اے ایک سو بائیس میں بہت سخت مقابلہ دیکھ رہا ہوں اور بلے کو جیتتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

عمران خان کی جماعت کے اندر بھی ایک مسلم لیگ ن موجود ہے۔

مسلم لیگ ن میں سارے شریف ہیں صرف بابرہ شریف باہر ہے اس کو بھی لے لیں تا کہ ٹریل مکمل ہو جائے۔

جنرل راحیل شریف سیدھے سادے آدمی ہیں ان میں چالاکیاں نہیں ہیں مجھے ڈر لگتا ہے کہ نواز شریف انہیں کہیں گولی نہ دے جایں۔

میں نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہوا تو تیرے ساتھ ہوں سلیکشن ہوئی تو پھر نہ کہنا کہ میں بھاگ گیا۔

میں اپنے حلقے میں ساٹھ تعلیمی ادارے بنائے ہیں اور وومن یونیورسٹی بھی شیخ رشید نے بنوائی ہے۔

ایل این جی منگوایں یا نہ منگوایں کمپنی کو دو لاکھ بہتر ہزار ڈالر روزانہ دینا پڑے گا۔

ایل این جی کا ابھی ریٹ بھی طے نہیں ہوا اور دس جہاز سمندر میں آ چکے ہیں۔

دنیا میں کوئی ایسا سربراہ مملکت نہیں ہے جو ہمارے وزیراعظم کی طرح مہینے میں دو غیر ملکی دورے کرتا ہو۔

ہمارے حکمران رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے ہیں اور عید لندن میں پڑھتے ہیں۔

عمران خان تنہائی میں میری بات سنتے ہیں اور مانتے بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کو دھرنے سے زیادہ نقصان جیوڈیشل کمشن سے پہنچا میں نے کہا تھا کہ عدالت نہ جایں۔

نندی پور پراجیکٹ کے فراڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں شامل ہیں۔

نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے لے کر شجاعت ہاشمی تک کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو میرٹ پر لگایا ہو۔

میٹرو بس کے ٹریک سے بہتر پلستر جیل کی دیواروں پر ہوا ہوتا ہے۔

بہت سارے مسائل کی وجہ شہباز شریف کی جلدی ہے اور جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔

نیب کی کیا جرات ہے کہ وہ خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی یا شاہد خاقان عباسی کو اٹھائے۔

شیر کیٹ واک کرتا ہوا کریانے کی دوکان میں گھس گیا ہے اور آٹا اور دال کھا رہا ہے۔

میری خبر تھی کی چھ سات سو آدمیوں کی صفائی ہونے والی ہے لیکن ابھی تک ہوئی نہیں ہے۔

دس پندرہ دنوں کے بعد صفائی کا کام شروع ہو جائے گا۔

جتنا میں راحیل شریف کو جناتا ہوں وہ کبھی ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

ایز صادق نے دو سال تک میرا مائک بند رکھا اللہ نے اس کی بولتی بند کر دی۔

آصف زرداری کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بینطیر کیس کو انوسٹیگیٹ نہیں کیا۔

میرے خیال میں بینظیر میں اب کچھ باقی نہیں بچا ہے تفتیش کے لئیے باہر سے بندے لا کر اسے اور بھی خراب کر دیا گیا۔

بینظیر کے قتل میں گرفتار رفاقت حسین وغیرہ ایک دفعہ مجھے مارنے کے لئیے آ رہے تھے۔

رفاقت حسین پہلے بینظیر کے پیچھے چارسدہ گیا وہ کچھ لیٹ ہو گئیں پھر پشاور گیا اس پر شک ہو گیا تو یہ باتھ روم میں گھس گیا۔

رفاقت حسین کو یقین تھا کہ بینظیر گاڑی سے باہر نکلیں گی یہ ان کی بائیس تئیس دن ریکی کرتے رہے۔

جب بینظیر شہید ہوئیں تو میں ان کے بالکل پیچھے تھا۔

فوج کو سمجھنا چاہئیے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں مائنس ون کا فارمولا نہیں چلے گا۔

ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بھارتی ایجنسی را کے ساتھ تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔

پی ٹی آئی این اے ایک سو بائس کی سیٹ جیت گئی تو اس کے اثرات پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر بھی پڑیں گے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: