RSS Feed

7 October, 2015 16:42

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-OCTOBER-2015

حنیف عباسی نے این اے ایک سو بائیس میں اگر خوشی میں بھنگڑا ڈال دیا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اشوز کی بنیاد پر سیاست ہو رہی ہے انرجی، ایل این جی اور پورو بانڈ کا زکر آ رہا ہے۔ لطیف کھوسہ

نیب کی میگا کرپشن کی لسٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف سر فہرست ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔ لطیف کھوسہ

جب ضرورت ہوتی ہے تو پی ٹی آئی پر یہودی لابی سے پیسے آنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ عارف علوی

عمران خان کے فنڈ ریزنگ کے لئیے آصف چوہدری نے نیو یارک میں ڈھائی سو ڈالر کے حساب سے اپنا اور اپنےتین دوستوں کا ایک ہزار ڈالر کا چیک دیا تھا۔ عارف علوی

آصف چوہدری کے دوستوں نے ان سے کہا کہ آپ ہمارے پیسے بھی دے دیں ہم بعد میں آپ کو لوٹا دیں گے۔ عارف علوی

آصف چوہدری اس کمپنی کے مینجر ہیں اور انہوں نے اس کا چیک کاٹ کر دے دیا ان کا ایفیڈیوٹ ہمارے پاس ہے۔ عارف علوی

عمران پر یہ الزام لگان کہ وہ یہودی لابی سے پیسے لیتے ہیں شرمناک ہے۔ عارف علوی

صرف پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمشن کو فراہم کی ہیں اور کسی جماعت نے نہیں کیں۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی تفصیلات میں نے خود الیکشن کمشن میں جمع کروائی ہیں۔ لطیف کھوسہ

الیکشن لڑنے کے لئیے پندرہ لاکھ خرچ کرنے کی حد ہے لیکن این اے ایک سو بائیس میں دونوں جماعتیں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔ لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ایک سو بائیس میں جتنے پیسے خرچ کر رہی ہیں الیکشن کمشن کو ان پر پابندی لگا دینی چاہئیے۔ لطیف کھوسہ

لگتا ہے کہ ماروی میمن اور سعد رفیق الیکشن کمشن کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ لطیف کھوسہ

ماروی میمن اربوں روپے کے فنڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ کسی کے لئیے جتنا چاہیں اضافہ کر سکتی ہیں۔ لطیف کھوسہ

ماروی میمن نے بی آئی ایس پی فنڈ کے سینکڑوں کارڈ این اے ایک سو بائیس میں تقسیم کئیے ہیں۔ لطیف کھوسہ

عبدالعیلم نے الیکشن کے لئیے بہت زیادہ پیسے خرچ کئیے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

ایز صادق نے پنررہ لاکھ ہی خرچ کئیے ہیں باقی ان کے دوستوں نے خرچ کئیے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

حقیقت کو سامنے رکھنا چاہئیے پندرہ لاکھ روپے میں کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ شیخ وقاص اکرم

سعد رفیق نے ایک سو بائیس میں ریلوے کالونی کے لئیے بہت سی مراعات کا اعلان کیا جس کا الیکشن کمشن نے نوٹس بھی لیا ہے۔ عارف علوی

آئیندہ عام انتخابات میں بڑے بورڈز لگانے پر پابندی ہو گی صرف چھوٹے چھوٹے کارڈز لگائے جا سکیں گے۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاصم اور قاسم ضیا۶ کو پکڑا گیا اور انہیں جیل میں بھی ڈالا گیا۔ لطیف کھوسہ

عدالتیں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمات کھولتی ہی نہیں ہیں۔لطیف کھوسہ

عدالتوں اور جج صاحبان کا نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ محبت کا جو رشتہ ہے اس پر مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن ایک سو بائیس میں پہلے سے زیادہ مارجن سے الیکشن جیتے گی۔شیخ وقاص اکرم

عمران خان امریکہ فنڈ ریزنگ کے لئیے آئے تو ہم چار دوستوں نے ایک ہزار ڈالر کے ٹکٹ خریدے تھے۔ آصف چوہدری

میرے دوستوں کے پاس کیش نہیں تھا تو میں نے کمپنی کے زاتی اکاؤنٹ سے چیک دے دیا تھا۔آصف چوہدری

عمران خان کے فنڈ ریزنگ کے پروگرام میں ایک ہزار ڈالر دینا کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ

عمران خان جو بھی فنڈز ملتے ہیں اس کے ایک ایک پیسے کا حساب رکھتے ہیں۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: