RSS Feed

13 October, 2015 16:37

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

13-OCTOBER-2015

ہم نے این اے ایک سو بائیس کے الیکشن کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ آج کے واحد مہمان خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم این اے ایک سو بائیس میں تریپن ہزار بوگس ووٹوں کے الزام سے بری ہوئے ہیں۔

این اے ایک سو بائیس میں پی ٹی آئی کی پوری قیادت نے بھر پور انتخابی مہم چلائی۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے این اے ایک سو بائیس کی انتخابی مہم میں بالکل حصہ نہیں لیا۔

اس وقت گردشی قرضہ تین سو چودہ ارب روپے پر ٹھہرا ہوا ہے ہم نے اس کو بڑھنے نہیں دیا۔

میں کسی بلیم گیم میں نہیں پرنا چاہتا کسی کو الزام دینے سے پہلے مجھے استعفی دے دینا چاہئیے۔

وزارت پٹرولیم نے آج ایل این جی کی ادائیگی کے منْصوبے کو حتمی شکل دی ہے۔

آئندہ پندرہ بیس روز میں ایل این جی کے متعلق بے یقینی کی صورت حال ختم ہو جائے گی۔

میڈیا نے کہا ہے کہ ستر فیصد میٹر درست نہیں ہیں یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔

تین سال پہلے کے مقابلے میں آج ملک میں لوڈ شیڈنگ بہت کم ہو رہی ہے۔

اس وقت شہروں میں چھ جبکہ گاؤں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

میں نے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کر دئیے ہیں جب کہ سستی والے چلا رہا ہوں۔

نندی پور پراجیکٹ ابھی تک ہمارے حوالے نہیں کیا گیا۔

میں نے کہا ہے کہ نندی پور پلانٹ کی انکوائری جس سے چاہے کروا لیں۔

میں پانی اور بجلی کا وزیر ہوں احتساب صرف میرا ہونا چاہئیے۔

جون دو ہزار تیرہ کے بعد ہونے والے تمام فیصلوں کی زمہ داری وزارت پانی اور بجلی پر عائد ہوتی ہے۔

میں ایک سال سے پہلے نندی پور پلانٹ چلا کر دکھاؤں گا۔

سولہ ملکوں کی فوج پچھلے سولہ سالوں سے افغانستان میں بیٹھی ہوئی ہے اور اب تک کچھ بھی حاصل نہیں کر سکی۔

پاکستان کی فوج نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں نیٹو فورسز ہمارے قریب بھی نہیں ہیں۔

نیٹو اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کو دیتی ہے حالانکہ ان کے پاس پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ وسائل ہیں۔

ہم نے اقوام متحدہ کو پاکستان کے اندر بھارتی دہشتی گردی کے ٹھوس ثبوت دئیے ہیں۔

شنید ہے کہ امریکہ پاکستان کو بھی بھارت جیسی سول نیوکلئیر ڈیل کی پیشکش کرنے والا ہے۔

امریکہ سے سول نیوکلئیر ڈیل ہو گئی تو انرجی سیکٹر کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔

دنیا نے آہستہ آہستہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ماننا شروع کر دیا ہے۔

امید ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: