RSS Feed

15 October, 2015 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-OCTOBER-2015

مسلم لیگ ن میں افرا تفری نہیں ہے چھوٹے موٹے اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مسلم لیگ ن کے کچھ وزرا نے پارٹی اختلافات کو میڈیا پر ڈسکس کیا جو اچھی بات نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم

خواجہ آصف اور چوہدرری نثار نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ شیخ وقاص ا کرم

اختلاف رائے ہونا بری بات نہیں ہے لیکن بات حد سے بڑھ جائے تو بری بات بن جاتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعلی پنجاب چین میں جا کر انرجی کے معاہدے کر رہے ہیں اور متعلقہ وزرا یہاں پر بیٹھے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعلی پنجاب کا عہدہ بہت اہم ہے وہ ہر کام اپنے زمہ لے لیں گے تو غلط فہمیاں تو پیدا ہوں گی۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعلی پنجاب کو بدنام کرنے کی بجائے متعلقہ وزرا کو استعفی دے دینا چاہئیے۔ شیخ وقاص اکرم

ربیرہ صاحب نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے میں چیرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دوں گا کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔شاہ محمود قریشی

چوہدری سرور نے لاہور کے حلقے میں بہت اچھا اور بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

عمران خان، چوہدری سرور اور میں نے کہا تھا کہ اشرف سوہنا سب سے موزوں امیدوار ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ربیرہ صاحب نے جھانسہ دیا کہ ریاض الحق جیت کر پی ٹی آّئی میں شامل ہو جایں گے۔ شاہ محمود قریشی

کوئی ضروری بات ہو تو خواجہ آصف اور چوہدری نثار آپس میں بات کر لیتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

حکومت کو چاہئیے کہ وزارت داخلہ اور ڈیفنس منسٹری کے اختیارات بھی ان کو دے دیں جو ضرب عضب لڑ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

دنیا کے تمام لوگ آرمی چیف کو ہی ملتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

افغانستان اور علاقعے کی صورت حال کے پیش نظر غیر ملکی آرمی چیف سے ملتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

وزرا کا رویہ سول سپرمیسی کو کمزور کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی

میں پی ٹی آئی میں تھا ہوں اور رہوں گا۔ شاہ محود قریشی

اگر اسمبلی کا ممبر یا وزیر بننا ہوتا تو مسلم یگ ن میں چلا جاتا اور یہ سب مجھے مل جاتا۔ شاہ محمود قریشی

میں ایک بہتر پاکستان کے لئیے پی ٹی آئی میں آیا ہوں ایک چینل نے بغیر تحقیق کے میرے متعلق خبر چلائی ہے۔ شاہ محمود قریشی

میرے جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں میرے ان سے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ شاہ محمود قریشی

میرا چوہدری سرور سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میں ان سے کیوں مقابلہ کروں گا مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

چوہدری سرور کو اختیارات کا شوق ہے اس لئیے وہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں چلے گئے۔ شیخ وقاص اکرم

این اے ایک سو بائیس کے ووٹروں کا میں شکر گزار ہوں انہوں نے جس طرح پی ٹی آئی کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ شاہ محمود قریشی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: