RSS Feed

19 October, 2015 16:47

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

19-OCTOBER-2015

پیپلز پارٹی سیاسی وجوہات پر کسی کو نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ ندیم افضل چن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بد قسمتی سے پاکستان میں آمروں کے ادوار اور سیاسی حکومتوں میں لوگوں کو سیاسی وجوہات کی وجہ پر نشانہ بنایا گیا۔ ندیم افضل چن

پاکستان میں صرف پولیٹیکل کلاس کا احتساب ہو رہا ہے اور اس میں بھی صرف اپوزیشن والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ندیم افضل چن

عمران خان کے چاہئیے کہ اے این پی کی سینٹر کے خلاف کاروائی میں شفافیت کو مد نظر رکھیں۔ ندیم افضل چن

اگر اے این پی کی سینٹر کے خلاف کاروائی میں شفافیت نہیں ہے تو ندیم افضل چن اس کی نشاندہی کریں۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی نے کے پی کے میں سب سے پہلے اپنے وزرا کو احتساب کے لئیے پیش کیا۔ عمران اسماعیل

جو بھی کاروائی کی جائے اس میں لوگوں کا مطمئین ہونا بہت ضروری ہے۔ خواجہ اظہار الحق

ایم کیو ایم کہتی ہے کہ چیزیں ثبوت کے ساتھ سامنے آنی چاہئییں۔ خواجہ اظہار الحق

ایم کیو ایم نے کبھی کسی سزا یافتہ مجرم کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔ خواجہ اظہار الحق

اے این پی کی سینٹر کو پکڑنے سے پہلے اگر ان کی جماعت کو بتا دیا جاتا تو کسی کو اس پر اعتراج نہیں ہوتا۔ شیخ روحیل اصغر

این اے ایک سو بائیس میں عمران خان کا جن لوگوں پر انحصار تھا ہارنے کے بعد وہ دھاندلی کا بہانہ کر رہے ہیں۔شیخ روحیل اصغر

این اے ایک سو بائیس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے مشرکہ طور پر تقریباْ ایک ارب روپیہ خرچ کیا ہے۔ ندیم افضل چن

میرے حلقے میں بھی بہت سے ایسے ووٹر شامل کر دئیے گئے ہیں جو در حقیقت دوسرے حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ندیم افضل چن

ہم نے اے پی سی بلائی ہے ہم وہاں ثبوت دیں گے کہ این اے ایک سو بائیس میں دوسرے حلقوں کے ووٹر شامل کئیے گئے اور وہاں کے نکالے گئے۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی والے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ جن لوگوں کے ووٹ این اے ایک سو بائیس سے نکالے گئے وہ انہی کو ملنے تھے۔ شیخ روحیل اصغر

میرے خیال میں امریکہ پاکستان پر ایٹمی پروگرام کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں لگانا چاہتا ہے۔ منیر اکرم

امریکہ پاکستان کا لانگ اور شارٹ رینج میزائل پروگرام بھی ختم کرنے کو کہہ رہا ہے۔منیر اکرم

میرے خیال میں پاکستان امریکہ کو سخت جواب دے گا اور اس کی بات نہیں مانے گا۔ منیر اکرم

زوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کی وجوہات میں سے ایک ان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنا بھی تھا۔ ندیم افضل چن

مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ زرداری کو تاریخ میں گوادر اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ندیم افضل چن

احتساب کرنا ہے تو پھر سب کا بلا امتیاز ہونا چاہئیے۔ ندیم افضل چن

پاکستان کے حالات اس وقت ایسے ہیں کہ سب کو متحد ہو کر کوئی حل نکالنا چاہئیے۔ خواجہ اظہار الحق

وزیراعظم اگر دورہ امریکہ میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک نہ کرنے پر سٹینڈ لیں گے تو تمام اختلافات کے باوجود ہم ان کی حمایت کریں گے۔ عمران اسماعیل

وزیراعظم کو امریکہ جانے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا۔ عمران اسماعیل

وزیراعظم کی سوچ در اصل جمہوری نہیں بلکہ میٹرو سوچ ہے۔ ندیم افضل چن

زوالفقار علی بھٹو سے لے کر آّج تک کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک نہیں کر سکا۔ شیخ روحیل اصغر

پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اپنے اتحادیوں بھارت اور اسرائیل کی وجہ سے دھمکیاں لگا رہا ہے۔ شیخ روحیل اصغر

نواز شریف دورہ امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کی نہیں ہم سب کو ان کی حمایت کرنی چاہئیے۔ شیخ روحیل اصغر

پیپلز پارٹی کے دور میں وزیراعظم غیر ملکی دورے پر جا رہے تھے تو مسلم لیگ ن نے اپنے لوگوں کو شامل نہیں ہونے دیا تھا وہ بھی ملک کی نمائندگی کرنے جا رہے تھے۔ ندیم افضل چن

اگر وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ کوئی ڈیل کرنے کی کوشش کی تو واپس نہیں آ سکیں گے پھر باہر رہنا پڑتا ہے۔ ندیم افضل چن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: