RSS Feed

20 October, 2015 17:05

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

20-OCTOBER-2015

مجھے سمجھ نہیں آئی کہ عمران خان نے کیا سوچ کر بیان دیا ہے کہ وفاقی حکومکت احتساب میں حائل ہے۔ طلال چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈھائی سال ہونے کو ہیں ابھی تک پی ٹی آئی اے این پی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ طلال چوہدری

پی ٹی آئی اپنی نا اہلی اور کمی کوتاہی پر وفاق کو الزام نہ دے ہمیں تو یہ ہی نہیں پتہ کہ ہم نے رکاوٹ ڈالی کہاں پر ہے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری کو اپنے لیڈروں کی تقریریں بھول گئی ہیں جن میں وہ کہتے تھے کہ علی بابا اور چالیس چور لوٹ کر لے گئے ہیں ہم زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ میں محمود رشید

مسلم لیگ ن ایک کیس بتائے جو پچھلے ڈھائی سالوں میں وفاق کی سطح پرانہوں نے پکڑا ہو یا احتساب کیا ہو۔ میاں محمود رشید

نیب مسلم لیگ ن کی وجہ سے حرکت میں نہیں آئی وہ سب کو پتہ ہے کہ کس کے کہنے پر حرکت میں آئی ہے۔ میاں محمود رشید

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے کہ جس نے اپنے ایک سٹنگ منسٹر کو پکڑا ہے جو کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔میاں محمود رشید

کے پی کے کا احتساب کمشن آزاد نہیں ہے وہ چن کر احتساب کر رہا ہے۔ ستارہ ایاز

کے پی کے احتساب کمشن میں پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو لگایا گیا ہے۔ ستررارہ ایاز

میرے پاس نوکری پر رکھنے کا اختیار نہیں تھا میں نے کسی کو نوکری پر نہیں رکھا۔ ستارہ ایاز

میری بہن بینا کو میں نے نوکری پر نہیں رکھا اسے یونیسف نے نوکری پر رکھا۔ ستارہ ایاز

پاکستان کے سیاسی نظام میں احتساب کے عمل کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کنور نوید

ابھی پاکستان میں احتساب کا عمل زیادہ قابل اعتماد نہیں ہے۔ کنور نوید

شفاف احتساب کے لئیے ایک خود مختار احتساب کمشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کنور نوید

نیپرا اس لئیے بنائی گئی ہے کہ وہ دیکھے کہ کسی انرجی پلانٹ میں کوئی غلط کام تو نہیں ہو رہا۔ طلال چوہدری

ہم نے نندی پور پراجیکٹ کا خود بھی آڈٹ کروایا ہے اور نیب بھی کر رہا ہے۔ طلال چوہدری

یہ ہو نہیں سکتا کہ کسی منصوبے میں کسی کی کوئی نالائقی شہباز شریف کے علم میں آ جائے اور وہ اس کا نوٹس نہ لیں۔ طلال چوہدری

پلڈیٹ کا سروے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں جعلی اور فنڈڈ ہے۔ میاں محمود رشید

پلڈیٹ نے این اے ایک سو بائیس میں الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کی مقبولیت پچپن فیصد اور پی ٹی آئی کی پینتیس فیصد بتائی تھی۔ میاں محمود رشید

پلڈیٹ کے سروے کانتیجہ پی ٹی آّئی کے حق میں ہو تو ٹھیک اور مسلم لیگ ن کے حق میں ہو تو اسے غلط کہا جاتا ہے۔ طلال چوہدری

سروے میں چند لوگوں کی رائے لی جاتی ہے نتیجہ ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے۔ کنور نوید

حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے پچاس فیصد کے قریب امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ کنور نوید

ایم کیو ایم کے بارہ چودہ امیدوار ایسے ہیں کہ جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کنور نوید

کے پی کے میں اے این پی کا گراف اوپر گیا ہے اسی لئیے پی ٹی آّٗئی پریشان ہے۔ ستارہ ایاز

میں نے جن لوگوں کو منتخب کیا ان میں تین یا چار لوگ اے این پی کے تھے اور ان کو میرٹ پر منتخب کیا گیا۔ ستارہ ایاز

اوبامہ اپنے دور حکومت میں کوئی بڑا کام نہیں کر سکے اس لئیے اب وہ جانے سے پہلے پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں۔ طلال چوہدری

ایک بات بہت صاف ہے کہ ہم اپنے ملک کے مفاد کا تحفظ کریں گے۔ طلال چوہدری

میاں نواز شریف کو واضع سٹینڈ لینا چاہئیے اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر امریکہ سے بات کرنی چاہئیے۔ میاں محمود رشید

بھارت ہمارے بارڈرز پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے نواز شریف کو امریکہ میں واضع موقف اختیار کرنا چاہئیے۔ میاں محمود رشید

نواز شریف کا دورہ بہت مشکل ہے امریکہ ہم پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہا ہے۔کنور نوید

ہمارے پچاس ہزار لوگ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور ہم پر ہی دہشت گردی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔کنور نوید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: