RSS Feed

21 October, 2015 16:43

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-OCTOBER-2015

مجھے بڑی خوشی ہو گی اگر الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کا کچھ کر دیا۔ شوکت یوسفزئی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی ٹی آئی وہ جماعت ہے کہ جس کے پاس ایک ایک پیسے کا حساب ہے اور وہ ہنڈی کے زریعے نہیں بلکہ بنک کے زریعے آ رہا ہے۔ شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جو اپنا آڈٹ کرواتی ہے اور الیکشن کمشن کو فراہم کرتی ہے۔ شوکت یوسفزئی

ایک کیس ہے کہ جس میں ملک سے باہر پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو ایک ہزار ڈالر دئیے۔ شوکت یوسفزئی

ہم تو خود چاہتے ہیں کہ فنڈنگ کی تحقیقات ہو جایں ہمیں تو پوری دنیا سے پاکستانی فنڈ دیتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی

ایک طرف ہم پر یہودی لابی کا الزام لگایا جاتا ہے تو دوسری طرف فوج سے تعلق کا ایک ہی وقت میں دونوں باتیں کیسے ممکن ہیں۔ شوکت یوسفزئی

این اے ایک سو بائیس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے اربوں روپے خرچ کئیے الیکشن کمشن نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔ لطیف کھوسہ

این اے ایک سو بائیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے بہت زیادہ پیسے خرچ کئیے جبکہ عابد شیر علی نے ناشائستہ زبان استعمال کی۔ لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی کو امریکہ میں فنڈ ریزنگ سے ملنے والی رقم اتنی قلیل ہے کہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ

ہم نے این اے ایک سو بائیس میں اکیلی پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ سترہ جماعتوں کو شکست دی ہے۔ شوکت یوسفزئی

الیکشن شیڈیول کا اعلان ہونے کے بعد کسی کا ووٹ کسی دوسرے حلقے میں منتقل نہیں ہو سکتا۔ عابد شیر علی

ایک ہزار سے زیادہ لوگ ہمارے پاس خود سے آ چکے ہیں کہ ان کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کئیے گئے ہیں۔ شوکت یوسفزئی

ہم نے مسلم لیگ ن کی دھاندلی روکنے کا بندوبست کیا تھا لیکن انہوں نے اس دفعہ نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ شوکت یوسفزئی

ہم نے لاہور کے الیکشن میں علامتی طور پر حصہ لیا بائیکاٹ نہیں کیا ہم الیکشن کمشن کے ارکان کا استعفی چاہتے ہیں۔ لطیف کھوسہ

الیکشن کے شیڈیول کا اعلان ہو جانے کے بعد کسی کا ووٹ دسری جگہ منتقل نہیں ہو سکتا۔ لطیف کھوسہ

میں نے ٹیلی وژن پر خود لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ ان کے ووٹ ان کی مرضی کے بغیردوسرے حلقوں میں منتقل کئیے گئے ہیں۔لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن الیکشن لڑنے کی ماہر ہے ان کے پاس الیکشن جیتنے کے کئی طریقے ہیں ووٹ منتقل ہونے کا کام ہوا ہے۔ لطیف کھوسہ

میاں برادران حکومکت میں ہوں تو اپنے خلاف مقدمات نہیں لگنے دیتے۔ شوکت یوسفزئی

نیب نے پیپلز پارٹی کےکارکنوں کے علاوہ دو سابقہ وزرا اعظم کے خلاف بھی اکیس اکیس مقدمات بنائے ہیں۔ لطیف کھوسہ

نواز شریف نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا وہ واپس نوے کی دہائی میں چلے گئے ہیں۔ لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ان پر کرپشن کے الزامات بغیر ثبوت کے نہیں ہیں۔لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی پر ہم نے مقدمات نہیں بنائے وہ انہی کی حکومت میں بنے اس وقت چوہدری افتخار چیف جسٹس تھے۔ عابد شیر علی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر کرپشن کی ہے۔ شوکت یوسفزئی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: