RSS Feed

22 October, 2015 16:58

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

22-OCTOBER-2015

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی وسعت بہت ہے دونوں ملکوں کے آٹھ ورکنگ گروپس بنے ہوئے ہیں جو کام کر رہے ہیں۔ پرویز رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان خطے کے امن کے لئیے جتنی قربانی دے سکتا تھا اس سے زیادہ دے دی ہے۔ پرویز رشید

افغانستان میں انتخابات ہوئے تو انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارے تعاون کے بغیر وہاں پر امن انتخابات ممکن نہیں تھے۔ پرویز رشید

پاکستان نے مری میں امریکہ کی طالبان سے بات چیت کا جو عمل شروع کروایا اس کو پوری دنیا نے سراہا۔ پرویز رشید

ملا عمر کے بھائی اور بیٹے نے میری اطلاعات کے مطابق ملا منصور کیا حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اطہر عباس

افغانستان میں مختلف دھڑوں کی وجہ سے امن خراب ہو رہا ہے اور طالبان کو قبضہ کرنے کا موقع مل گیا۔ اطہر عباس

اشرف غنی کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس کے دھڑے نے مزاکرات کرنے ہیں یا طالبان سے لڑائی کرنا ہے۔ اطہر عباس

افغانستان کے دھڑے اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ انہوں نے طالبان کے ساتھ بات چیت کرنی ہے یا نہیں ہے۔ اطہر عباس

پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کی دستاویزات امریکی صدر کے ہاتھ میں دی ہیں یہ نہیں ہو سکتا کہ اس میں ثبوت نہ ہوں۔ پرویز رشید

جب تک بھارت کے خلاف دہشت گردی کے ثبوتوں کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں نہیں جائے گا وہ اس کو نہیں مانے گا اس سے انکار کر دے گا۔ اطہر عباس

پاکستان کا وزیراعظم جب کسی ملک کے دورے پر جائے تو پھر صرف ملک کی بات ہونی چاہئیے۔ عارف علوی

ایران کے ساتھ امریکہ کی نیوکلئیر ڈیل ہو جانے کے بعد پاکستان کو ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ سے بات کرنی چاہئیے۔ عارف علوی

وزیراعظم امریکہ کے دورے پر جانے سے پہلے پارلیمانی لیڈروں سے ایک ملاقات کر لیتے تو اچھا ہوتا۔ عارف علوی

پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلئیر پروگرام پر بھی کوئی انڈر سٹینڈنگ ہونی چاہئیے۔ عارف علوی

وزیراعظم امریکہ جانے سے پہلے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیتے تو ایک نقطہ نظر بنتا اور اس کا امریکہ پر اپنا ایک دباؤ ہوتا۔ اطہر عباس

پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام بھارت کے لئیے مخصوص ہے کیونکہ ہمیں کسی اور ملک سے خطرہ نہیں ہے۔ اطہر عباس

بھارت کی نئی پالیسی یہ ہے کہ وہ پہلے حملہ کرے گا اور بعد میں اپنی فوج کو مدد کے لئیے بلائے گا۔ اطہر عباس

پاکستان نے بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئیے ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار تیار کر لئیے ہیں۔ اطہر عباس

بھارت اگر اچانک حملہ کر کے ہمارے کسی علاقعے پر قبضہ کرتا ہے تو ہم ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار استعمال کریں گے۔ اطہر عباس

بھارت کے پاس ہمارے ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیاروں کا کوئی توڑ نہیں ہے اس لئیے وہ شور کر رہا ہے۔ اطہر عباس

پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ پرویز رشید

وزیراعظم امریکہ کے دورے سے واپس آیں گے تو تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر دی جایں گی،پرویز رشید

نواز شریف کے پاس بہترین موقع ہے کہ امریکہ میں بھارت کا اصل بنیاد پرستی کا چہرہ دکھایں۔ عارف علوی

بھارت میں مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔ عارف علوی

امریکہ نواز شریف کے دورے میں افغانستان اور پاکستان بھارت کے مسئلے پر بات کرے گا۔ شاہین صہبائی

پاکستان کے آرمی چیف اگلے ہفتے امریکہ کے دورے پر آ رہے ہیں انہیں وزیراعظم سے پہلے آنا چاہئیے تھا ۔شاہین صہبائی

پاکستان کے آرمی چیف وزیراعظم سے پہلے امریکہ کا دورہ کرتے تو اس سے انڈرسٹینڈنگ پیدا ہوتی۔ شاہین صہبائی

ابھی امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاملات حتمی شکل میں نہیں ہیں۔ شاہین صہبائی

پاکستان کے اندر سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے سے امریکہ کے ساتھ بات کرنے میں گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ اطہر عباس

وزیراعظم وزیر خزانہ کو بلا وجہ ساتھ نہیں لے کر گئے معاشی معاملات پر بات کریں گے۔ پرویز رشید

جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئیے مدد کرے گا۔ پرویز رشید

دنیا ضرب عضب کی تعریف کر رہی ہے اور ہماری معاشی صورت حال بھی بہتر ہوئی ہے۔ پرویز رشید

پاکستان کو وزیراعظم کے دورہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئےامریکہ سے ایران گیس پائپ لائن پر کھل کر بات کرنی چاہئیے۔عارف علوی

بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم کے دورہ کے دوران اپنی تقریر ہی ضرب عضب کی تعریف سے شروع کی اور دنیا کو پر امن بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پرویز رشید

مقبوضہ کشمیر میں کوئی صحافی داخل نہیں ہو سکتا نواز شریف کو دورہ امریکہ کے دوران کشمیر کے مسئلے پر کھل کر بات کرنی چاہئیے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: