RSS Feed

26 October, 2015 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

26-OCTOBER-2015

اس وقت تک کے پی کے میں سو سے ایک سو بیس ہلاکتوں کی خبر ہے زخمی پانچ سو کے قریب ہیں اور تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مالا کنڈ ڈویژن اور کوہستان کے علاقعوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ پریز خٹک

متاثرہ علاقعوں میں راستے کھلے ہیں ابھی تک کہیں سے راستے بند ہونے کی خبر نہیں ہے۔ پرویز خٹک

تمام متاثرہ علاقعوں میں امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز بھجوا دی گئی ہیں اور ہسپتالوں میں دواؤں کی بھی کمی نہیں ہے۔ پرویز خٹک

کے پی کے میں ہم ابھی اپنے وسائل سے مدد کر رہے ہیں ضرورت ہوئی تو رابطہ کریں گے۔ پرویز خٹک

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی امداد کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ایک آٹو میٹک سسٹم بنا ہوا ہے امداد پہنچ جائے گی۔ پرویز خٹک

سب سے زیادہ نقصانات کے پی کے اور گلگت بلتستان میں نظر آ رہے ہیں۔ مصدق ملک

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کچھ سڑکیں بلاک ہوئی ہیں۔ مصدق ملک

ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کا ابھی ٹھیک طرح تعین نہیں ہو سکتا یہ تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد تبدیل ہو رہی ہے۔ مصدق ملک

پنجاب میں زلزلے سے پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں ایک سیالکوٹ میں ایک کلر کہار میں ہوئی باقی تین کی ابھی تفصیل معلوم نہیں ہے۔ مصدق ملک

پہلے بھی ہمارے ملک میں زلزلے آئے ہیں ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وسیم اختر

دو ہزار پانچ کے زلزلے کے بعد سے ہماری قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں زرہ برابر فرق نہیں آیا۔ وسیم اختر

میرا علاقعہ پہاڑی ہے اور وہاں بہت سے لوگ پہاڑوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔زاہد خان

لور دیر میں اس وقت تل بتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ایک سو اسی لوگ زخمی ہیں۔ زاہد خان

لور دیر میں برفباری بھی ہوئی ہے خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ زاہد خان

حکومت زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں متاثرین کی مدد کرنے کیں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ڈاکٹر مصدق ملک

میری حکومت سے اپیل ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا سکے۔ مسرت زیب

کے پی کے میں سے زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں ابھی تک رسائی ممکن نہیں ہے۔مسرت زیب

کے پی کے میں بہت سے لوگ زخمیوں کو خود اٹھا کر ہسپتالوں تک لا رہے ہیں۔ مسرت زیب

سیدوشریف میں ایک مرکزی ہسپتال ہے لیکن وہ تمام زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئیے کافی نہیں ہے۔ مسرت زیب

میں خود فون کروں گا کہ کے پی کے میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔ مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خدمت خلق کی ٹیمیں متاثرہ علاقعوں میں بھجوا دی گئی ہیں اور انہوں نے وہاں اپنے کیمپ لگا دئیے ہیں۔ وسیم اختر

پاکستان ائیر فورس ار سپارکو متاثرہ علاقعوں کے ایریل ویو لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقعوں میں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔ مصدق ملک

سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہو چکی ہے اور زیادہ ہلاکتیں کے پی کے میں ہوئی ہیں۔مصدق ملک

ہمارے پاس کے پی کے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چالیس ہے۔ عامر آفاق

لور دیر میں بیس اور اپر دیر میں بارہ ہلاکتوں کی خبر ہے۔ عامر آفاق

زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں خیمے اور دوایں موجود ہیں لیکن ابھی اور بھجوانے کی ضرورت ہے۔ عامر آفاق

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: