RSS Feed

27 October, 2015 16:43

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-OCTOBER-2015

زلزلے سے سب سے زیادہ شانگلہ مالا کنڈ بونیر اور سوات کے علاقعے متاثر ہوئے ہیں۔ مشتاق غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہماری مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو سو دو لوگ شہید جبکہ پندرہ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ مشتاق غنی

ابتدائی سروے کے مطابق دو ہزار مکانات مکمل طور پر گر چکے ہیں اور یہ تعداد آگے جا کر بڑھ جائے گی۔ مشتاق غنی

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی تقریباْ تمام متاثرہ علاقعوں تک رسائی ہو چکی ہے۔ مشتاق غنی

کے پی کے حکومت نے خیمے، چٹائیاں اور کمبل متاثرہ علاقعوں میں بھیج دئیے ہیں نیز پنجاب حکومت نے بھی پچاس ٹرک امداد کے طور پر بھیجے ہیں۔ مشتاق غنی

ہمیں ری کنسٹرکشن کے مرحلے میں فیڈرل گورنمنٹ کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ مشتاق غنی

وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھر تعمیر کئیے جایں گے چاہے جتنے بھی پیسے لگیں۔ حنیف عباسی

پنجاب سے الائیڈ ہسپتالوں کی چالیس افراد پر مشتمل ڈاکڑوں اور نرسوں کی ٹیم بھی کے پی کے روانہ کر دی گئی ہے۔ حنیف عباسی

الائیڈ ہسپتال کا سٹاف اپنے ساتھ ادویات وغیرہ بھی لے کر گیا ہے۔ حنیف عباسی

ہمیں اپنی تعمیرات میں اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ اگر خدانخواستہ زلزلے جیسی مصیبت آئے تو نقصان سے بچ سکیں۔ سعید غنی

پورے پاکستان میں چند بلڈنگز ایسی ہیں جو اس طرح کے زلزلے کو سہہ سکیں ورنہ تمام عمارتیں اس قابل نہیں ہیں۔ سعید غنی

ہم سب کو زلزلوں سے نمٹنے کے لئیے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

میٹرو بس کے ٹریک کے گرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اس کے پلرز کی بنیادیں پینتالیس فٹ گہری ہیں۔ حنیف عباسی

میٹرو بس کے ٹریک کو زلزلے کے خطرے کو مد نظر رکھ کر تعمیر کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی

ہم نے کل زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں دو ہزار خیمے اور دو ہزار کمبل روانہ کئیے ہیں۔ مشتاق غنی

میں نے ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی ہسپتال میں کسی چیز کی کمی ہو تو ہمیں بتایا جائے۔ مشتاق غنی

ہمارے ماحولیات میں تبدیلیاں آ رہی ہیں ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

کے پی کے اور کشمیر میں زلزلہ جیسی آفتوں سے نمٹنے کے لئیے جدید آلات کی ضرورت ہے۔ حنیف عباسی

پی ڈی ایم اے کے پاس کسی آفت سے نمٹنے کے لئیے تمام ضروری چیزیں موجود ہیں۔ مشتاق غنی

ہم ون ون ٹو ٹو کی سروس کے پی کے ک تمام اضلاع کو فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ مشتاق غنی

عمران خان اور پرویز خٹک زخمیوں کی عیادت کرنے کے لئیے آئے تو ہسپتال اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔ زاہد خان

بہت سے علاقعوں تک رسائی ممکن نہیں ہے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ زاہد خان

عمران خان اور پرویز خٹک کے آنے پر ہسپتال اور سڑکوں کو بند نہیں کیا گیا۔ مشتاق غنی

عمران خان کے آنے پر لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور سڑکیں بند ہو جاتی ہیں ہم وی آئی پی کلچر کے خلاف ہیں۔ مشتاق غنی

تمام متاثرہ علاقعوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے کچھ علاقعوں تک آج پہنچے ہیں کچھ تک کل پہنچ جایں گے۔ مشتاق غنی

زلزلہ سے متاثرہ علاقعوں میں برفباری اور برسات شروع ہو گئی تو بہت مشکل ہو جائے گی اس سے پہلے کچھ کر لینے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

سروے والے بہت کم لوگوں سے سوال کرتے ہیں میں سروے کے نتائج پر یقین نہیں رکھتا۔ سعید غنی

انتخابات سے پہلے سروے رپورٹیں جو کہہ رہی تھیں نتائج اس سے مختلف آئے۔ سعید غنی

میرے خیال میں پلڈاٹ کے سروے کے نتائج درست ہیں مسلم لیگ ن مقبول ترین جماعت ہے اور ہر جگہ الیکشن جیت رہی ہے۔ حنیف عباسی

میرے خیال میں ٹی وی اینکرز کو کیمرے کے ساتھ مختلف شہروں میں جا کر براہ راست سروے کرنا چاہئیے وہ سب سے اچھا سروے ہوگا۔ مشتاق غنی

ٹی وی اینکرز براہ راست عوام سے سوال پوچھیں تا کہ پتہ چلے کہ کون حقیقت میں سب سے مقبول لیڈر ہے۔ مشتاق غنی

الیکشن کے نتائج سب سے بہترین سروے ہیں کہ لوگ کس جماعت کے حق میں ہیں۔ حنیف عباسی

الیکشن کے نتائج بہترین سروے ہوتے ہیں لیکن اگر الیکشن ٹھیک طریقے سے ہوئے ہوں۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: