RSS Feed

28 October, 2015 16:54

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-OCTOBER-2015

رانا ثنا اللہ کا پس منظر اسی طرح کا ہے کہ وہ ہمیشہ سے جرائم پیشہ اور قاتل لوں کی سرپرستی کیا کرتے ہیں۔ اعجاز چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھولا گجر رانا ثنا اللہ کا ساتھی تھا اور اسے جنوری میں قتل کیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری

خبر ہے کہ بھولا گجر کو قتل کر کے قاتل نے رانا ثنا اللہ کو اطلاع کی کہ اس نے قتل کر دیا ہے۔ اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قتل کی انکوائری کروانے کے لئیے ہمیں ہائی کورٹ جانا پڑا اور وہ کیس آج تک التوا میں ہے۔ اعجاز چوہدری

حق نواز کو قتل کرنے والا رانا ثنا اللہ کا آدمی تھا۔ اعجاز چوہدری

کیس عدالت میں جانے سے پہلے انکوائری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اعجاز چوہدری

کیا پنجاب پولیس رانا ثنا اللہ جیسے پاورفل وزیر قانون کے خلاف جا سکتی ہے ہر گز نہیں۔ اعجاز چوہدری

رانا ثنا اللہ پنجاب کے وزیر قانون نہیں بھی تھے تب بھی وزیرقانون کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اعجاز چوہدری

سارے فیصل آباد کو پتہ ہے کہ بھولا گجر میرا بھائی تھا اور اسے پولیس آفیسر فرخ وحید نے جس کے ساتھ اس کا تنازع تھا قتل کروایا۔ رانا ثنا اللہ

میں نے شروع سے بھولا گجر کے کیس کی پیروی کی اور قاتلوں کو عدالت سے چار چار مرتبہ سزائے موت ہوئی ہے میں اس کیس کا مدعی ہوں۔ رانا ثنا اللہ

بھولا گجر کا بیٹا ہے بھائی ہیں ان سے پوچھیں وہ اس کیس پر کیا کہتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

ہماری پراسیکیوشن کا یہ بڑا ہی تاریک پہلو ہے کہ وہ حکومت کے شکنجے میں ہوتی ہے۔ اعجاز چوہدری

فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے اتفاق راے سے ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن اور چوہدری شیر علی کے امیدواروں کا مقابلہ ہو گا اور دونوں مسلم لیگی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے مقابلے پر پی ٹی آئی موجو نہیں ہے ہم دو گنا اکثریت سے بھی زیادہ فرق سے الیکشن جیتیں گے۔ رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا چیلنج قبول کرتی ہے ہم سیاست دان ہیں دہشت گرد نہیں ہیں۔ چوہدری اعجاز

مسلم لیگ ن نے پچھلے دنوں لاہور میں ہمارے دو کارکنوں کو قتل کیا ہے۔ چوہدری اعجاز

میرا موقف یہ تھا کہ لودھراں سے میں الیکشن جیتا ہوں وہاں الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروایا جائے جو فیصلہ میرے حق میں آ گیا۔ جہانگیر ترین

صدیق بلوچ کو انگریزی کی سمجھ نہیں آتی وہ تو اپنی ڈگری بھی نہیں پڑھ سکتے۔ جہانگیر ترین

ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی کہ صدیق بلوچ پر ہمیشہ کے لئیے الیکشن لڑنے کی پاندی لگانا درست بات نہیں ہے۔ محمد زبیر

سپریم کورٹ نے ہماری درخواست قبول کرتے ہوئے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ محمد زبیر

صدیق بلوچ پر ہمیشہ کے لئیے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانا درست نہیں تھا اچھا ہوا کہ سپریم کورٹ نے پابندی ختم کر دی۔ سلمان مجاہد بلوچ

صدیق بلوچ اب الیکشن لڑیں گے پی ٹی آئی کے لئیے اپنی مقبولیت کو ثابت کرنے کہ یہ اچھا موقع ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ

این اے ایک سو بائیس کے سینکڑوں لوگوں کے ایفیڈیوٹ ہمارے پاس موجود ہیں کہ ان کے ووٹ ان کی مرضی کے بغیر منتقل کئیے گئے ہیں۔ جہانگیر ترین

ہم نے الیکشن کمشن کو خط لکھا ہے کہ وہ ہمیں ووٹوں کی منتقلی پر وضاحت پیش کرے۔ جہانگیر ترین

پی ٹی آئی والے الیکش شروع ہوتے ہی اس کی کریڈیبلٹی کو مشکوک بنا دیتے ہیں۔ محمد زبیر

پی ٹی آئی کو ہمیشہ الیکشن ہارنے کے بعد الیکشن کمشن سے شکایت پیدا ہوتی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ

عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ دیتا ہوں کہ این اے ایک سو بائیس کے الیکشن کی وجہ سے وہ نواز شریف کو اسلام آباد سے لاہور کی سڑکوں پر لے آئے۔ سلمان مجاہد بلوچ

جنرل الیکشن میں پارٹی کے ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے بلدیاتی الیکشن میں امیداوار کی شخصیت بہت اہم ہوتی ہے۔ جہانگیر ترین

آج جنرل ٹرینڈ یہ ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے سروے کے نتائج بدلتے رہتے ہیں۔ جہانگیر ترین

پی ٹی آئی اس وقت چاروں صونبوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جہانگیر ترین

مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم نے اب تک کراچی میں تمام الیکشن جیتے ہیں حیدرآباد میں ہمارے آدھے امیدوار بلا مقابلہ جیت چکے ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ

میرا تعلق کراچی سے ہے اور ایم کیو ایم وہاں کی سب سے مقبول جماعت ہے۔ محمد زبیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: