RSS Feed

29 October, 2015 16:51

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-OCTOBER-2015

مسلم لیگ ق کی پوزیشن صرف گجرات نہیں باقی جگہوں پر بھی بہتر ہے دھاندلی نہ ہوئی تو بہتر نتیجہ نکلے گا۔ چوہدری پرویز الہی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ضلع میں ریٹرننگ آفیسر ڈی پی او ہے اور وہ پنجاب حکومت کا ملازم ہے۔ پرویز الہی

ڈی سی او اور ڈی پی او نہ صرف ووٹ مانگ رہے ہیں بلکہ کہہ رہے ہیں کہ پروموشن کا درومدار بلدیایت انتخابات کے نتیجہ پر ہو گا۔ پرویز الہی

گجرات میں مسلم لیگ ق کے بہت سے بندوں کو گرفتار کر رہے ہیں اور اسلحے کا جھوٹا کیس ڈال دیتے ہیں۔ پرویز الہی

میں نے الیکش کمشن اور چیف الیکشن کمشن سے خود بات کی ہے اور ان کو لکھ کر بھیجا ہے۔ پرویز الہی

ڈی پی او ریٹرننگ آفیسر ہے اور وہ خود کھڑا ہو کر ترقیاتی کام کروا رہا ہے۔ پرویز الہی

ہم مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈوں اور دھاندلیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ پرویز الہی

لوگ اب مسلم لیگ ن کو پسند نہیں کر رہے لیکن ان کو سمجھ نہیں آ رہی۔ پرویز الہی

مسلم لیگ ن والے خوش ہیں کہ عمران خان سولو فلائٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔ پرویز الہی

پی ٹی آئی کو الائنس کی سیاست کرنی چاہئیے اور جن لوگوں کو پاکستان کی سیاست کی سمجھ ہے ان کے ساتھ بیٹھنا چاہئیے۔ پرویز الہی

پی ٹی آئی سولو سیاست نہیں کر رہی ہمارا جماعت اسلامی اور نورانی گروپ کے ساتھ اتحاد ہے۔ عمران اسماعیل

ہم اس جماعت کے ساتھ الائنس کرتے ہیں جس کے ساتھ ہمارا پروگرام ملتا ہو۔ عمران اسماعیل

پنجاب مسلم لیگ ن کی پاور بیس سے پہلے پیپلز پارٹی کی پاور بیس تھی چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں ایک سی نہیں رہتیں۔ عمران اسماعیل

اگر ہم اپنا پروگرام لاگو نہیں کر سکتے تو پھر ہم کسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں کریں گے۔ عمران اسماعیل

مجھے یقین ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پی ٹی آئی کے حق میں جائے گا۔ عمران اسماعیل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہو گا۔ عمران اسماعیل

ہم نے لاہور میں بہت محنت کی ہے ہمیں امید ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن جیت جائے گی۔ عمران اسماعیل

فیصل آباد میں اتفاق رائے سے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدواروں کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار پہلا نمبر تو ایک طرف دوسرے نمبر پر بھی نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن آپس میں لڑ رہی ہے ہم انشا اللہ وہاں سے بلدیاتی الیکشن جیت جایں گے۔ عمران اسماعیل

کل فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دو جلسے ہوئے وہاں بھولا گجر کی فیملی بھی موجود تھی اور وہاں بھولا گجر اور رانا ثنا اللہ کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ رانا ثنا اللہ

نوید کمانڈو نے پنجاب پولیس کی حراست میں رانا ثنا اللہ پر الزام لگایا ہے اور پنجاب پولیس ان کے کنٹرول میں ہے۔ عمران اسماعیل

جاوید ہاشمی نے بھی پی ٹی آئی اور عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ رانا ثنا اللہ

جاوید ہاشمی نے عمران خان یا پی ٹی آئی پر قتل کا کوئی الزام نہیں لگایا۔ عمران اسماعیل

تھریک انصاف نے کوشش کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں علاقعے کا بندہ امیدوار ہو اور اس کی شہرت اچھی ہو۔ عمران اسماعیل

کراچی میں پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی اور نورانی گروپ کی حمایت حاصل ہے۔ عمران اسماعیل

کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج انشا اللہ یکطرفہ نہیں ہوں گے پی ٹی آئی وہاں سے کافی سیٹیں جیتے گی۔ عمران اسماعیل

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: