RSS Feed

2 November, 2015 16:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-NOVEMBER-2015

مجھے نہیں معلوم کیا ہوا نہ میں عمران خان کی شادی میں شامل ہوں اور نہ طلاق میں شامل ہوں۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے عمران خان کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی اور نہ انہوں نے مجھ سے مشورہ کیا تھا۔

میں ٹورنٹو طاہرالقادری سے ملنے گیا تھا اور انہوں نےجو باتیں عمران خان کے بارے میں کی تھیں وہ انہیں بتانے بنی گالہ گیا تھا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ انہیں اور عمران خان کو اکٹھے چلنا چاہئیے اکیلے کوئی انقلاب نہیں لا سکتا۔

پی ٹی آئی کو بڑی واضع شکست ہوئی ہے اور اسے اس پر سوچنا چاہئیے کہ کیا وجوہات ہیں۔

اگر اثر والے اور برادری والے لوگوں نے ہی جیتنا ہے تو پھر عام آدمی کو سوچنا چاہئیے۔

اپنے پاؤں پر خود گولی مارنے والا نواز شریف سے بڑا ٹارگٹ کلر کوئی نہیں ہے۔

میں آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور وہ میرے ساتھ ہیں۔

میں اب بھی کہاتا ہوں کہ فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔

اگر عمران خان ار طاہرالقادری کو غلط فہمی ہے کہ وہ علحیدہ پروگرام کر سکتے ہیں تو میں ان سے بہتر پروگرام کر سکتا ہوں۔

میں نے آج ہی پھر سے عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات کروائی ہے۔

میں اب بھی مایوس نہیں ہوں میں اکیلا آخری وقت تک کھڑا رہوں گا۔

پی ٹی آئی میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے تھے کہ دھرنا دیا جائے۔

میں آج بھی عمران خان کو واحد حل سمجھتا ہوں۔

ریحام خان سیاست میں عملی طور پر حصہ لینا چاہتی تھیں عمران خان یہ نہیں چاہتے تھے۔

ریحام خان کے سیاست میں متحرک ہونے کی وجہ سے ان کی بچے بھی ڈپریس رہتے تھے۔

ایک پارٹی میں دو لیڈر نہیں چل سکتے تھے۔

عمران خان کو میں ںے آج بہت افسردہ اور رنجیدہ دیکھا ہے۔

ہمارے ملک میں نوجوان سیاست دان نہیں ہیں سارے ساٹھ سال سے اوپر ہیں۔

سیاست دانوں نے آج تک ڈلیور نہیں کیا ہے۔

میٹرو بس کے ٹریک کی وجہ سے دس لوگوں کی جان جا چکی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اللہ کا یہی حکم تھا۔

شہباز شریف نے پنڈی میٹرو بس کے افتتاح سے ایک روز پہلے فون کر کے بلایا تھا میں نہیں گیا۔+

لوگ سانپ ڈس لے تو مولوی سے دم کرواتے ہیں کیونکہ دوائی موجود نہیں ہے۔

عمران خان پر زاتی زندگی بلدیاتی نتائج اور پارٹی پوزیشن کی وجہ سے کڑا وقت ہے لیکن وہ حوصلہ ہارنے والا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کو گراس روٹ لیول پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شفقت محمود نے استعفی دے دیا ہے اس کی کمزوریاں بلدیاتی انتخبات میں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔

میں نواز شریف کی قسمت سے نہیں لڑ سکتا لیکن میں اس کی بیوقوفیوں س بھی واقف ہوں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: