RSS Feed

12 November, 2015 17:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

12-NOVEMBER-2015

پیپلز پارٹی میں ہوں اور میرا مقابلہ زرداری لیگ سے ہے اور وہ ہم پر حملے کروا رہی ہے۔ زوالفقار مرزا کی نسیم ملک لائیو میں گفتگو

بدین ضلع آصف زرداری کے لئیے واٹر لو ثابت ہو گا اور انشا اللہ ہم وہاں سے الیکشن جیتیں گے۔ زوالفقار مرزا

ہماری ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ شفاف الیکشن کا بندوبست کیا جائے۔ زوالفقار مرزا

الیکشن کروانے کے لئیے فوج دی جائے اگر الیکشن صحیح نہیں ہوا تو بہت بڑا طوفان اٹھے گا جو حکومت سے کنٹرول نہیں ہو گا۔ زوالفقار مرزا

ہم پاکستانی فوج کا مطالبہ کر رہے ہیں الطاف حسین اور آصف زرداری تو انڈین آرمی اور را کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ زوالفقار مرزا

کراچی آپریشن بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے لیکن اس میں سندھ حکومت کی کوئی مدد شامل نہیں ہے۔ زوالفقار مرزا

کراچی آپریشن سے بہتری ہوئی ہے اور ساری دنیا یہ کہہ رہی ہے۔ شاہی سید

سندھ میں بہت زیادہ کرپشن ہے فوج کا سہارا ہے اور اسے اللہ ہی ٹھیک کرے گا حکومت سے تو توقع نہیں ہے۔ شاہی سید

سندھ حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اسی لئیے اس نے بہت سی زمینیں کینسل کی ہیں۔ زوالفقار مرزا

بیس ہزار ایکڑ ٹھٹہ میں اور چھ ہزار ایکڑ بدین میں فارسٹ کی زمین جو انور مجید کی کمپنی اومنی کو دی گئی تھی کینسل کر دی گئی ہے۔ زوالفقار مرزا

کریسنٹ بینک کے مالک ناصر لوتا کو چھ ہزار ایکڑ زمین دی گئی وہ آصف زرداری کے دوست ہیں۔ زوالفقار مرزا

میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اومنی نامی کمپنی کا مالک آصف علی زرداری ہے۔ زوالفقار مرزا

اومنی کمپنی میں انور مجید آصف علی زرادی کا فرنٹ مین ہے اور یہ خوب مال بنا رہی ہے۔ زوالفقار مرزا

کرپشن دہشت گردی سے بڑا ناسور ہے۔ شاہی سید

چیف جسٹس نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اپنا کام نہیں کریں گے تو پھر سووموٹو تو آئے گا۔ شاہی سید

کراچی آپریشن کی دعوت سب سے پہلے ایم کیو ایم نے دی تھی۔ محمد انور

یہ کہیں طے نہیں ہوا تھا کہ کراچی آپریشن صرف ایک جماعت کے خلاف کیا جائے گا۔ محمد انور

کراچی آپریشن کو صرف ایم کیو ایم کے خلاف مخصوص کر دیا گیا ہے باقی کسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ نہیں پڑا ہے۔ محمد انور

رینجرز نے سب سے پہلے اے این پی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور دروازہ توڑ کر اندر آئے تھے۔ شاہی سید

کراچی آپریشن بلا امتیاز ہے اور اس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔ اعجاز چوہدری

نیشنل ایکشن پلان کے کئی ایسے پہلو ہیں کہ جن پر اب تک کام نہیں کیا گیا ہے۔ اعجاز چوہدری

حکومت میٹرو بس اور ٹرین پر پیسے خرچ رہی ہے لیکن فاٹا کے لئیے کچھ نہیں کیا ہے۔ اعجاز چوہدری

پہلی بار ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے دروازے بند ہیں اور مودی کو بیک ڈور سے اندر لایا گیا ہے۔ لارڈ نزیر

ڈیوڈ کیمرون نے صرف بزنس کی خاطر مودی کا لندن میں استقبال کیا ہے۔ لارڈ نزیر

سندھ میں گڈ گورننس تو ایک طرف سرسے سے گورننس ہی نہیں ہے۔ محمد انور

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: