RSS Feed

16 November, 2015 16:41

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-NOVEMBER-2015

جب سے ہم نے حکومت سمبھالی ہے طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ طلال چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کبھی کہا جاتا ہے کہ عید سے پہلے قربانی ہو جائے گی تئیس مارچ پر بھی افواہیں پھیلائی گئیں۔ طلال چوہدری

وزیراعظم کا بیان دھرنے کے متعلق تھا۔ طلال چوہدری

دھرنے کا مقصد یہ تھا کہ کسی طرح جمہوری حکومت کو چلتا کیا جائے۔ طلال چوہدری

جس بھی علاقعے کے متعلق میٹنگ ہوتی ہے وہاں کا متعلقہ فوج کا بندہ میٹینگ میں بیٹھتا ہے۔ طلال چوہدری

اب پاکستان اور اس کا ہر ادارہ آئین کے دائرے کے اندر رہ کر ہی چل سکتا ہے۔ طلال چوہدری

جنرل راحیل کا دورہ امریکہ پہلے سے طے تھا البتہ سعودی عرب کا دورہ فوری طور پر بنا تھا۔فواد چوہدری

امریکہ کا دورہ جنرل راحیل نے افغانستان کے مسئلے کی حل کے لئیےکیا ہے اور سعودی عرب اس لئیے گئے کیونکہ وہ یمن کے مسئلے پر ہم سے ناراض تھا۔فواد چوہدری

اگر آئی ایس پی آر کے بیان میں گورننس کا لفظ سوچ سمجھ کر استعمال کیا گیا ہے تو پھر بات یہیں نہیں رکے گی۔ فواد چوہدری

فوج جو گورننس کی خرابی کی بات کرر ہی ہے وہ غلط نہیں ہے۔ فواد چوہدری

فاٹا،جے آئی ٹی اور مدرسہ ریفارمز پر اب تک کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری

کراچی کے علاوہ پنجاب بھی ایک مسئلہ ہے ساری کرپشن کراچی اور سندھ میں ہی نہیں ہو رہی ہے۔ فواد چوہدری

پنجاب میں بابر اعوان اور سعد رفیق کے خلاف نیب میں مقدمات میں چل رہے ہیں۔ فواد چوہدری

فوج اور حکومت کے درمیان ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئیے جو مسئلے کو حل کروا سکے میرے خیال میں نیشنل سکیورٹی کونسل بنا دینی چاہئیے۔ فواد چوہدری

ہم جمہوریت کو ملک کے لئیے آخری حل سمجھتے ہیں ہم نے اس کے لئیے بہت کوشش کی ہے۔ نثار کھوڑو

ہم نے صدر کے اختیارات کو بھی ختم کر دیا تا کہ ملک میں جمہوریت مظبوط ہو۔ نثار کھوڑو

آپریشن ضرب عضب پارلیمنٹ اور عوام کے کہنے پر شروع کیا گیا تھا۔ نثار کھوڑو

صاف پتہ چل رہا ہے کہ نواز شریف کا آج کا بیان فوج کے متعلق ہے۔ شفقت محمود

نواز شریف کا مزاج یہ ہے کہ وہ بلا شرکت غیرے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ شفقت محمود

فوج قربانیاں دے رہی ہے اور اس کے خلاف بیان آ جائے تو پھر ہیجان تو پیدا ہو گا۔ شفقت محمود

حکومت کی گورننس ناکام ہے ایسا نہ ہوتا تو نواز شریف کا آج کا بیان نہیں آتا۔ شفقت محمود

نواز شریف کا آج کا بیان دھرنے اور احتجاج کے بارے میں تھا۔ طلال چوہدری

مجھ سمیت سب کو روک دیا گیا ہے کہ کوئی بیان نہیں دینا ہے۔طلال چوہدری

ملک کے حالات ایسے ہیں کہ وزیراعظم اور راحیل شریف کی اب تک ستر کے قریب ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ طلال چوہدری

ضرب عضب کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے جنرل کیانی یہ کام نہیں کر سکے تھے۔ فواد چوہدری

ایک نقطہ یہ ہے کہ چار جرنیل مل کر سازشیں کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری

یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ پاکستان میں فوج کا ایک سیاسی کردار بھی ہے۔ فواد چوہدری

حکومت میں گورن کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئیے وزیراعظم کی ٹیم میں گورننس کی صلاحیت نہیں ہے۔ فواد چوہدری

ہم کراچی میں آپریشن کرنے والوں سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو

رینجرز کے دو سو چالیس ارب روپے کی کرپشن کے الزام کے بعد وزیراعلی سندھ نے ایک جج کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ نثار کھوڑو

تحقیقتی کمیٹی کے سامنے کوئی بھی پیش نہیں ہوا اور کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ نثار کھوڑو

نیفٹا کے تحت تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا تھا جو نہیں کیا گیا۔ شفقت محمود

مدرسہ ریفارمز نہیں ہوئیں عدالتی نظام کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ شفقت محمود

جمہوریت میں کبھی کبھی گورننس کے مسائل ہوتے ہیں لیکن اس کے لئیے مسلسل کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ نثار کھوڑو

اگر حکومت میں پائیداری نہیں ہو گی تو تمام مسائل کو ایک بار پھر سے درست کرنا پڑے گا۔ شفقت محمود

پیپلز پارٹی میں آج تک مسائل کا ادراک ہی پیدا نہیں ہوا۔ فواد چوہدری

ریفارمز اور ڈلیوری کو بہتر کرنا ہو گا اور اداروں کو اپنے دائرے کے اندر رہنا ہو گا۔ طلال چوہدری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: