RSS Feed

17 November, 2015 17:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

17-NOVEMBER-2015

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا نتائج بھی پہلے جیسے ہی نکلیں گے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پچھلے سات سالوں میں مسلم لیگ ن نے پنجاب اور پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی جڑیں مظبوط کی ہیں انہیں اکھاڑنا آسان کام نہیں ہے۔نعیم الحق

بلدیاتی انتخابات میں عوام کا زہن قومی اسمبلی کے الیکشن سے مختلف ہوتا ہے۔ نعیم الحق

مجموعی طور پر پنجاب میں لوکل باڈی کے الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں ہمیں کوئی خاص شکایت نہیں ہے۔نعیم الحق

سندھ میں پیپلز پارٹی کے ووٹ میں شہید زوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے عقیدت ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ پلوشہ خان

ہمیں اطمینان تب ہو گا جب ہم پنجاب کے انتخابات میں بھی اچھی کارکردگی کا مْظاہرہ کریں گے۔ پلوشہ خان

زرداری کی تصاویر لیاری کے علاوہ کہیں سے بھی نہیں ہٹائی گئیں ہیں۔ پلوشہ خان

کسی بھی پڑے لیڈر کی تصویر ہٹانا ایک بہت بڑا واقع ہے۔ محمد زبیر

سیاسی جماعتوں پر شخصیات کے اثر کی بات پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تینوں کے متعلق درست ہے۔ نعیم الحق

پی ٹی آئی کی پچانوے فیصد مقبولیت عمران خان کی ان باتوں کی وجہ سے ہے جو انہوں نے عوام کے سامنے یا میڈیا پر کی ہیں۔ نعیم الحق

ہم نے جو الیکشن ہارے ہیں ان پر بہت غور کیا ہماری کمزوریاں اور کوتاہیاں سامنے آئیں اور ہم ان سے سیکھ رہے ہیں۔ نعیم الحق

پی ٹی آئی میں خود پر تنقید کرنے کا ایک کلچر پایا جاتا ہے جس کی عمران خان حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نعیم الحق

میاں اظہر اور چوہدری سرور نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان پر اتنی تنقید کی جا سکتی ہے۔ نعیم الحق

میاں اظہر اور چوہدری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی شخص نواز شریف پر تنقید نہیں کر سکتا ہے۔ نعیم الحق

مصطفی کمال کو الطاف حسین کی لیڈرشپ نے اٹھا کا مصطفی کمال بنایا تھا۔ خوش بخت شجاعت

الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو لوگوں کو گراس روٹ لویل سے لے کر آتے ہیں۔ خوش بخت شجاعت

دوسری جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں لیکن ایم کیو ایم کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ خوش بخت شجاعت

پی ٹی آئی کو کراچی سے پچھلے الیکشن میں آٹھ لاکھ ووٹ ملے اور اب وہ ایم کیوایم کے بعد دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے۔ نعیم الحق

جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت بنی ہے ملک میں انتہا پسندی کا معاملہ پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے۔ محمد زبیر

انتہا پسندی کے خلاف حکومت کی کاروائیوں کی رفتار آہستہ ہے کیونکہ دیکھ بھال کے چلنا پڑتا ہے۔ محمد زبیر

پہلے شاید حکومت اور فوج ایک پیج پر تھے لیکن اس وقت نہیں ہیں۔ پلوشہ خان

اگر فوج کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو حکومت کو پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئیے۔ پلوشہ خان

الطاف حسین نے سب سے پہلے کہا تھا کہ طالبان اور داعیش کراچی میں آ چکے ہیں لیکن کسی نے ان کی تائید نہیں کی تھی۔ خوش بخت شجاعت

گیارہ ماہ ہو چکے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان پر ابھی تک کام نہیں ہوا۔ خوش بخت شجاعت

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اب تک باسٹھ ملاقاتیں ہو چکی ہیں اس کے باوجود اختلافات کا ہونا باعث تشویش ہے۔ نعیم الحق

ہم تمام الیکشن جیت رہے ہیں لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے تو وہ ہمیں ووٹ دے رہے ہیں۔ محمد زبیر

مسلم لیگ ن کو صرف ایک صوبے سے ووٹ مل رہے ہیں باقی تین صوبوں سے کچھ نہیں مل رہا۔ پلوشہ خان

آرمی چیف اس وقت ملک کی سب سے مقبول شخصیت ہیں۔ پلوشہ خان

ہمیں کراچی میں آپریشن پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کرپشن کے خلاف آپریشن باقی ملک میں کیوں نہیں ہو رہا ہے۔ خوش بخت شجاعت

یک طرفہ آپریشن سے تعصب کا تاثر مل رہا ہے۔ پلوشہ خان

کرپشن کے خلاف آپریشن پنجاب میں کیوں نہیں ہو رہا کیا وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ پلوشہ خان

ہم نیب کے سربراہ کو غیر جانبدار نہیں سمجھتے حکومکت کے خلاف کوئی کیس آیا تو وہ کچھ نہیں کریں گے۔نعیم الحق

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: