RSS Feed

19 November, 2015 06:42

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-NOVEMBER-2015

دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں پائی جانی والی الیکشن کمشن کی کوتاہیاں اب بھی ویسے ہی موجود ہیں۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الیکشن کمشن کو اب تک اپنی کوتاہیوں کو درست کر لینا چاہئیے تھا۔ شیریں مزاری

الیکشن کمشن میں ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ قمر زمان کائرہ

الیکشن کمشن کے ارکان پر سنجیدہ قسم کے سوالات پی ٹی آئی، پیلز پارٹی اور خود مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی اٹھائے گئے ہیں۔ کائرہ

الیکشن کمشن کے رولز کی پورے ملک میں دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔کائرہ

این اے ایک سو بائس میں وزیراعظم، حکومت کے تمام وزرا اور پی ٹی آئی نے الیکشن کمشن کے رولز کی دھجیاں بکھیری ہیں۔ کائرہ

الیکشن کمشن کے پاس اختیارات ہیں اور اگر وہ کھڑا نہیں ہو گا تو اعتراضات والے الیکشن ہوتے رہیں گے جو جمہوریت کے لئیے بہت نقصان دہ ہیں۔ کائرہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بالکل پر امن طریقے سے طے پایا۔ رانا ثنا اللہ

الیکشن کے بعد جیتنے والے کے جشن منانے کی وجہ سے ہارنے والوں کے ساتھ کچھ جھگڑوں کے واقات ہوئے۔ رانا ثنا اللہ

اس دفعہ الیکشن کے نتیجہ کے بعد جیتنے اور ہارنے والے امیدوار کے گھروں کے باہر پولیس کی ڈیوٹی ہو گی اور جیتنے پر کوئی جلوس یا بھنگڑا ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ رانا ثنا اللہ

گوجرانوالہ اور میانوالی میں پی ٹی آئی کی موجودگی ہے لیکن مقابلہ زیادہ سخت نہیں ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کئیے ہیں لیکن ان کے جیتنے کے امکانات کم ہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

بلدیاتی انتخابات جیتنا ایک سائنس ہے یہ بڑی بڑی ریلیاں نکال کر نہیں جیتے جا سکتے۔ رانا ثنا اللہ

آئی ایس پی آر کا گورننس کے متعلق بیان پبلک نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ شیریں مزاری

آئی ایس پی آر نے گورننس کے متعلق جو باتیں کی ہیں وہ درست ہیں۔ شیریں مزاری

اب تک مدرسہ ریفارمز نہیں کی گئیں پولیس کی ٹریننگ نہیں کی گئی۔ شیریں مزاری

فوج نے بڑے زور شور سے ملٹری کورٹس بنانے کی بات منوائی لیکن وہ یا تو اب تک بن ہی نہیں سکیں یا ان کے فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

ہم نے بہت سی کالعدم تنظیموں کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

مدرسوں کے متعلق اس وقت مکمل معلومات موجود ہیں کہ کتنے طلبا زیر تعلیم ہیں کتنے اساتزہ ہیں اور ان کا پس منظر کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

مدرسوں کے متعلق یہ بھی معلوم ہے کہ وہاں کتنے غیر ملک طلبا زیر تعلیم ہیں اور کتنوں کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

فوج نے گورننس کے متعلق جو اپنے تحفظات کا زکر کیا ہے اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ کائرہ

فوج نے اپنی بات کرنے کے لئیے میڈیا کا جو استعمال کیا ہے یہ درست نہیں ہے۔ کائرہ

وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے خود کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف منصوبے کی کچھ شقوں پر عمل ہوا ہے اور کچھ پر نہیں ہوا ہے۔ کائرہ

جو حکومت اسلام آباد میں ایک امام مسجد کو قابو نہیں کر پا رہی وہ اور کیا کرے گی۔ کائرہ

کچے کے علاقعے میں ڈاکو موجود ہیں ان کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری

فوج نے آپریشن کرنا تھا اور حکومت نے سول انتظامیہ کو تیار کرنا تھا جو نہیں کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری

کچے کے علاقعوں میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا جسے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے روکا گیا ہے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

ہیٹ سپیچ اور ہیٹ لٹریچر کا پنجاب سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔رانا ثنا اللہ

آرمی چیف کا دورہ امریکہ کوئی الارمنگ بات نہیں ہے امریکہ سینٹرز پاکستان میں بھی سیاسی جماعتوں سے ملتے رہتے ہیں۔ کائرہ

سب سے ضروری بات اپنی نیتوں کو درست کرنا ہے

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.