RSS Feed

24 November, 2015 16:07

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-NOVEMBER-2015

کراچی کی صورت حال کو ایم کیو ایم سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور فاروق ستار بلدیاتی الیکشن پر کنفیوژ دکھائی دے رہے ہیں۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں لگا تو اس کی ضمانت ہو گی اینٹی ٹیررازم کورٹ میں لگا تو سزا ہو جائے گی۔

آصف زرداری کے خلاف اصل کیس عزیر بلوچ کا ہو گا۔

ایک سابق وزیر نے آصف زرداری اور اداروں کے درمیان صلح کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔

لال حویلی کے حلقے میں ساڑھے تین سو ووٹ نئے ڈالے گئے ہیں میں نے ان کا پتہ جاننے کے لئیے چوہدری نثار کو ٹیکسٹ میسیج کیا ہے

وزیراعظم اور جنرل راحیل دونوں امریکہ کے دورے پر گئے لیکن جنرل راحیل کا دورہ زبردست تھا۔

مشرف دور سے اب تک اٹھارہ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں دس ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن جمہوریت کے ساتھ ٹیکنیکلی کھیل رہی ہے۔

علیم خان نے زبردست طریقے سے الیکشن لڑا وہ حقیقت کو جانتا ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ تیسری بار الیکشن ہو گا۔

میرے حلقے میں بلدیاتی لیکشن میں بھر پور مقابلہ ہو گا ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ برابر رہیں گے یا ایک دو ووٹوں سے جیتیں گے۔

نواز شریف نے اسحق ڈار اور فواد احمد کو دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کرنے کے لئیے بھیجا تھا۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گینگ آف فائیو اور ان کے تیس بچے ہیں۔

فوج کو گڈ گورننس پر بیان دینے کی بجائے اپنے ایکشن سے بتانا چاہئیے تھا۔

اگلے تین چار ماہ میں نواز شریف گھر جائے گا یا چھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان سے نواز شریف کو دست لگ گئے اور اسے اموڈیم منگوانی پڑی۔

میرے خیال میں نیب میں پنجاب کے کیسز نہیں لگیں گے۔

لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوج پاکستان کی ہے یا پنجاب کی پنجاب کے خلاف کیسز کیوں شروع نہیں ہو رہے۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو میں ایم کیو ایم کی جیتا ہو ادیکھ رہا ہوں۔

ایم کیو ایم کے لیڈروں نے اپنی تقریروں میں جو باتیں کی ہیں میں انہیں اعلان جنگ سمجھتا ہوں۔

ایم کیو ایم کے لیڈروں کے بیانات سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

ماروی مین کے پاس اسلام آباد کا ڈومیسائل جعلی ہے اس کا مسئلہ سندھ کا ہے۔

بینظیر انکم پروگرام اور بیت المال کے فنڈز کا اربوں روپے کا دھندہ ہے۔

زوالفقار مرزا چھا گیا ہے وہ سندھ کا مولا جٹ ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہئیے لیکن عزت اور وقار کے ساتھ ہونی چاہئیے۔

مودی کی انتہا پسندی کی وجہ سے میں یو پی اور سی پی کے مسلمانوں کی انکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: