RSS Feed

26 November, 2015 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

26-NOVEMBER-2015

سندھ حکومت تو ڈاکٹر عاصم کی حمایت کرے گی ہی لیکن رینجرز کا غیر جانبدار رہنا چاہئیے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈاکٹر عاصم کو نوے دن تک حراست میں رکھا گیا جو کہ کافی وقت ہے۔ عارف علوی

غلط حکمت عملی اپنا کر لوگوں کو ہیرو بنا دیا جاتا ہے۔ عارف علوی

پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ یہاں کوئی بڑا آدمی کرپشن میں نہیں پکڑا جاتا۔ عارف علوی

جب کوئی کسی کیس میں مطلوب ہوتا ہے تو اسے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ شرجیل میمن

میرا نام اچانک ای سی ایل میں ڈال دیا گیا حالانکہ چوہدری نثار نے ابھی پالیسی تبدیل کی ہے۔ شرجیل میمن

میرے گھر سے چھاپے کے دوران پیسے ملنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ شرجیل میمن

میں علاج کی غرض سے ملک سے باہر آیا ہوا ہوں جلد واپس آؤں گا میں نے کئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ شرجیل میمن

ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے کا الزام غلط ہے کوئی بھی ہسپتال میں آئے آئین کے مطابق اس کا علاج کرنا لازمی ہوتا ہے۔ شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا نہیں ہے ہماری حکومت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوئے اور اجمل پہاڑی جیسے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ شرجیل میمن

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔ عارف علوی

شرجیل میمن کا کہنا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کئیے درست نہیں ہے۔ عارف علوی

ڈاکٹر عاصم پر کوئی بھی الزام لگا لیں لیکن دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ

آئین کہتا ہے کہ کوئی شخص کہیں سے بھی اپنی پسند کے ْداکٹر سے علاج کروا سکتا ہے۔ لطیف کھوسہ

ڈاکٹر عاصم کے خلاف رینجرز نے نوے دن کا ریمانڈ لیا لیکن کچھ نہیں ملا۔لطیف کھوسہ

جمہوریت میں اگر کوئی کرپشن کرے تو عوام اس کا محاسبہ کرتے ہیں۔لطیف کھوسہ

رینجرز کے ایم کیو ایم کے خلاف آپیشن سے اسے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ عارف علوی

کرپشن کرنے والے کا محاسبہ عوام نے نہیں عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ عارف علوی

ایان علی سے پیسے پکڑے گئے تھے لیکن کوئی اس سے یہ تو پوچھے کہ پیسے کس کے تھے۔ عارف علوی

ایان علی پر منی لانڈرنگ کا غلط کیس بنایا گیا ہے او پر یہ کیس نہیں بنتا ہے۔ لطیف کھوسہ

پیسہ ایان علی کا اپنا تھا اس نے پلاٹ بیچے تھے اور بھائی کو پیسے دینے جا رہی تھی۔ لطیف کھوسہ

اے پی ایس کے واقع کے بعد پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین بنائے گئے۔ مشتاق سکھیرا

ساؤتھ پنجاب میں ہم نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے کامیاب آپریشن کئیے ہیں۔ مشتاق کھیرا

ساؤتھ پنجاب کے دہشت گرد یا تو مارے گئے ہیں یا پھر وہ افغانستان اور دوسرے ممالک میں بھاگ گئے ہیں۔ مشتاق سکھیرا

اس وقت ساؤتھ پنجاب میں ایک بھی دہشت گرد باقی نہیں بچا ہے۔ مشتاق سکھیرا

دہشت گردوں کو پولیس مقابلے میں اس لئیے مار دیتے ہیں کیونکہ عدالتیں ان کے خلاف جو ثبوت مانگتی ہیں وہ پیش کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ مشتاق سکھیرا

پنجاب میں بچوں کے اغوا کے واقعات کا مقصد تاوان نہیں بلکہ جنسی وجوہات ہوتی ہیں۔ مشتاق سکھیرا

ایم کیو ایم نے آج اپنی ریلی کے زریعے رینجرز کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ ثمن جعفری

ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے بہت اچھی توقعات ہیں ہم بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ثمن جعفری

نیشنل ایکشن پلان اگر ناکام ہوا تو سول سائیڈ کی وجہ سے ہو گا۔ عارف علوی

پولیس موقع سے شہادتیں اکٹھی نہیں کرے گی تو عدالت کیسے سزا دے گی۔ لطیف کھوسہ

بڑے آدمیوں کا آپس میں مک مکا ہے اور غریب پر ظلم ہو رہا ہے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: