RSS Feed

1 December, 2015 16:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-DECEMBER-2015

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے جانا ہو گا اور دہشت گردوں کو ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر ختم کرنا ہو گا۔ جہانگیر ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کوئی حادثہ ہو جائے تو سب ایک پیج پر آ جاتے ہیں لیکن کچھ عرصے کے بعد معمول کا کام چلنے لگتا ہے۔ جہانگیر ترین

اے پی ایس کے واقع کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آ گئی تھیں حکومت کا کام ہے کہ اس کے مطابق آگے بڑھے۔ جہانگیر ترین

ضرورت ہو تو آل پارٹی کانفرنس دوبارہ بلا لی جائے لیکن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو پورے زور سے جاری رکھا جائے۔ جہناگیر ترین

کراچی میں فوجی جوانوں پر حملہ قابل افسوس ہے ہم حالت جنگ میں ہیں۔ شہلا رضا

ابھی تک ہمارے لوگوں میں دہشت گردوں کے لئیے دل میں نرم گوشہ ہے وہ انہیں پناہ دیتے ہیں۔ شہلا رضا

بد قسمتی سے مزہب کو دہشت گردی کے لئیے جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے حالانکہ اسلام نام ہی امن کا ہے۔ شہلا رضا

دہشت گرد کا کوئی مزہب نہیں ہوتا وہ صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔ سلمان بلوچ

میرا نام دہشت گردوں کی لسٹ پر پے اور ان کا ایک شخص پیپلز پارٹی کی طرف سے یو سی تنتالیس سے چیرمین کا میدوار ہے۔ سلمان بلوچ

پیپلز پارٹی کے کسی شخص پر دہشت گردی کا الزام ہے تو اسے گرفتارکیا جائے۔ شہلا رضا

ریجرز مجرموں کو ہپکڑتے ہیں ان سے تفتیش بھی کرتے ہیں لیکن پراسیکیوشن سول عدالت نے کرنی ہوتی ہے دونوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ جہانگیر ترین

ہم کراچی میں فوجی بھائیوں پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ سراج الحق

فوجی بھائیوں پر حملہ پوری پاکستانی قوم پر حملہ ہے۔ سراج الحق

کسی تنظیم یا فرد کو کسی کو قتل کرنے کا کائی حق نہیں ہے یہ کام صرف حکومت کسی پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں کر سکتی ہے۔ سراج الحق

ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوں گے اس وقت لڑنے کی بجائے ایک دوسرے سے مل جانے کا وقت ہے۔ سراج الحق

کراچی میں جب بھی جماعت اسلامی کا مئیر بنا ہے شہر میں ترقی ہوئی ہے۔ سراج الحق

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کس طرح چلاتے ہیں۔ شہلا رضا

ایم کیو ایم اس خدشے کا اظہار کرتی رہی ہے کہ کسی واقع کو جواز بنا کر کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کئیے جا سکتے ہیں۔ سلمان بلوچ

کراچی میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئییں انہیں ملتوی نہیں ہونا چاہئیے۔ جہانگیر ترین

آج صدیق بلوچ کے بارہ ایسے ساتھ ہمارے ساتھ مل گئے ہیں جو پچھلے تیس سالوں سے مسلم لیگ ن کے کارکن تھے۔ جہانگیر ترین

میں اپنے حلقے میں مسلم لیگ ن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں الیکشن والے دن اچھی خبر سناؤں گا۔ جہانگیر ترین

ایم کیو ایم سے زیادہ کون یہ چاہے گا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل گرفتار ہو جایں۔ سلمان بلوچ

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہئیے۔ سلمان بلوچ

میں چوہدری نثار کے بیان پر حیران ہوں کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی ایف آئی آر پاکستان میں کٹے گی یہ قتل یہاں نہیں ہوا ہے۔ سلمان بلوچ

یہ بات میری سمجھ سے بھی بالا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق ملک سے باہر قتل ہوئے تو ان کی ایف آئی آر پاکستان میں کیسے کٹ سکتی ہے۔ شہلا رضا

ڈاکٹر عاصم کا کیس شفاف طریقے سے چلنا چاہئیے۔ شہلا رضا

ہماری جماعت ڈاکٹر عاصم کے بیان میں ایم کیو ایم کے لیڈروں کے نام لینے پر بالکل پریشان نہیں ہے کیونکہ اسے عدالت میں ثابت کرنا ہو گا۔ سلمان بلوچ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: